سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن نے ’یومِ آئین 2026‘ منایا؛ آئینی اقدار، سماجی انصاف اور سب کو شامل کرنے والی جمہوریت کے عزم کا اعادہ کیا


مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے سماجی انصاف، مساوات اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والی ترقی کو آگے بڑھانے میں بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے وژن کی دائمی اہمیت پر روشنی ڈالی

جناب  بی ایل ورما اورجناب رام داس اٹھاولے نے بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو ان کے تاریخی، بصیرت افروز کردار اور قوم کے لیے دی گئی خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کیا

بھارت کے سابق چیف جسٹس، جسٹس ادے امیش للت نے آئین کے ’دیباچے‘ کو پڑھنے  کی قیادت کی

انہوں نے ’آئینی حکمرانی اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی میراث‘ کے موضوع پر یومِ آئین کے موقع پر لیکچر دیا؛ جس میں آئین کے دیباچے کی اہمیت، آئینی انفرادیت اور جمہوری اقدار کو اجاگر کیا گیا

ماہرینِ تعلیم، محققین، طلباء، پیشہ ور افراد اور دانشوروں نے ڈاکٹر امبیڈکر کے آئینی فلسفے اوربھارتیہ جمہوریت کے مستقبل کو سراہا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 NOV 2026 7:52PM by PIB Delhi

بھارتیہ آئین کو اختیارکئے جانے کے 77 سال مکمل ہونے کے موقع پر، حکومت ہند کی وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کے تحت کام کرنے والی ’ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن‘ نے آج قومی دارالحکومت میں واقع ’ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر‘  میں ’یومِ آئین‘ منایا۔ اس موقع پر آئینی اقدار کی پاسداری، سماجی انصاف کو فروغ دینے اور سب کو شامل کرنے والی جمہوریت کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261126195537_59c0c6.jpg

یہ تقریب ’آئین 77: ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا آئینی وژن اوربھارت جمہوریت کا مستقبل‘ کے موضوع پر منعقد کی گئی تھی۔ اس میں آئین ساز اسمبلی کی ’ڈرافٹنگ کمیٹی‘ (مسودہ کمیٹی) کے چیئرمین، بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی جانب سے ملک کی آئینی اور جمہوری بنیادیں تشکیل دینے میں دی گئی عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس تقریب میں مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات اور ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن کے چیئرمین، ڈاکٹر وریندر کمار نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کے مرکزی وزرائے مملکت، جناب رام داس اٹھاولے اور جناب بی ایل ورما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر موجود ممتاز شخصیات میں ورما اور وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کے سیکرٹری،جناب  سدھانش پنت شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261126195546_6be3ea.jpg

اس پروگرام کا ایک اہم پہلو ’آئین ہند کے دیباچے‘کوپڑھایا جانا تھا، جس کی قیادت بھارت کے سابق چیف جسٹس، جسٹس ادے امیش للت نے کی۔ اس کے بعد انہوں نے ’آئینی حکمرانی اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی میراث‘ کے موضوع پر ’یومِ آئین‘کے حوالے سے ایک خصوصی لیکچر دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261126195553_689cb5.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261126195601_6d8408.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image005_20261126195622_bb15fd.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image006_20261126195630_ff62b8.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image007_20261126195638_710b78.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image008_20261126195645_96eb18.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image009_20261126195653_348437.jpg

اپنے خطاب میں، جسٹس للت نے آئین کے بنیادی فلسفے، مقاصد اور رہنما اصولوں کے اظہار کے طور پر دیباچے کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کس طرح یہ دیباچہ آئینی وژن اور ان اقدار کو سمجھنے کے لیے ایک لازمی ڈھانچہ فراہم کرتا ہے، جنہیں جمہوریہ کے اداروں کے لیے مشعلِ راہ ہونا چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image010_20261126195700_be9ce2.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image011_20261126195709_1acc38.jpg

جسٹس للت نے بھارتیہ آئین کی نمایاں خصوصیات، اس کی جامع نوعیت اور ایشیائی براعظم کے آئینی نظاموں میں اس کے منفرد مقام کو بھی اجاگر کیا

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image012_20261126195716_79c301.jpg۔

آزاد بھارت کی ابتدائی آئینی تاریخ کا جائزہ لیتے ہوئے، سابق چیف جسٹس نے ’اسٹیٹ آف مدراس بمقابلہ چمپاکم دورائی راجن 1951‘ کے تاریخی عدالتی فیصلے کا حوالہ دیا۔ اس مقدمے میں آئین کے آرٹیکل 29(دوئم) کے تحت ضمانت شدہ بنیادی حقوق کی روشنی میں، تعلیمی اداروں میں نشستوں کی فرقہ وارانہ تقسیم کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image013_20261126195725_dfb8d6.jpg

انہوں نے بعد میں ہونے والی آئینی پیش رفت، خاص طور پر ’آئین (پہلی ترمیم) ایکٹ، 1951‘ کے نفاذ پر تفصیل سے بات کی۔ اس ترمیم کے ذریعے آئین میں آرٹیکل 15(چہارم) شامل کیا گیا، جس نے ریاست کو سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ طبقات، نیز ’شیڈولڈ کاسٹس‘ اور ’شیڈولڈ ٹرائبس‘ کی ترقی کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کا اختیار دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image014_20261126195733_0920f6.jpg

جسٹس للت نے آئین کو اپنانے کے بعد ہونے والی ادارہ جاتی تبدیلی کی طرف بھی توجہ دلائی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح ’دستور ساز اسمبلی‘ نے، اپنی قانون ساز حیثیت میں، ’عارضی پارلیمنٹ‘ کے طور پر کام کیا؛ یہ سلسلہ 1951-52 میں ’بالغ رائے دہی کی بنیاد پر ہونے والے پہلے عام انتخابات تک جاری رہا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image015_20261126195740_717a75.jpg

انہوں نے وضاحت کی کہ آئینی ارتقاء کا یہ ابتدائی دور، بھارت کے ایک ایسی جمہوریہ میں شاندار تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے جس کی بنیاد ’عوامی حاکمیت‘ اور ’مساوی سیاسی شرکت‘ کے اصولوں پر رکھی گئی تھی۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آئین محض ایک قانونی دستاویز یا حکومتی اختیارات کی تقسیم کا ذریعہ نہیں ہے، جسٹس للت نے اسے ایک ’زندہ ڈھانچے‘ سے تعبیر کیا جو جمہوری طرزِ حکمرانی کو قائم رکھتا ہے اور شہریوں کے حقوق اور وقار کا تحفظ کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image016_20261126195747_16dc87.jpg

انہوں نے آئین کی روح کو برقرار رکھنے کے لیے ’آئینی اخلاقیات‘، ’قانون کی حکمرانی‘ اور ’جمہوری اداروں کے احترام‘ کی اہمیت کو اجاگر کیا؛ ساتھ ہی، انہوں نے انصاف، آزادی، مساوات اور اخوت کی ان اقدار کی مسلسل افادیت پر بھی روشنی ڈالی جو بھارتی جمہوریہ کے رہنما اصولوں کی حیثیت رکھتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image017_20261126195756_70b905.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image018_20261126195805_8df6a3.jpg

اس خطاب میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے آئینی فلسفے اور ایک ایسے معاشرے کے بارے میں ان کے وژن کی پائیدار اہمیت کو اجاگر کیا گیا، جس کی بنیاد سماجی جمہوریت، مساوی شہریت اور ملک کے شہریوں کے لیے انسانی وقار پر استوار ہو۔ اس موقعے نے جمہوریہ کی جمہوری بنیادوں کے تحفظ اور انہیں مضبوط بنانے میں آئینی اداروں اور شہریوں کی اجتماعی ذمہ داری پر غور کرنے کا موقع بھی فراہم کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image019_20261126195812_6b8462.jpg

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے سماجی انصاف، مساوات اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والی ترقی کو آگے بڑھانے میں بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نظریات کی مسلسل افادیت پر زور دیا۔ انہوں نے ایک منصفانہ اور سب کو شامل کرنے والے معاشرے کی تعمیر میں آئینی اصولوں کی پاسداری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image020_20261126195819_43d465.jpg

ڈاکٹر کمار نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ آئین میں درج عظیم اصولوں اور اقدار کو اپنائیں، تاکہ ملک کے تمام شہریوں کی منصفانہ، باوقار اور سب کو شامل کرنے والی سماجی و اقتصادی ترقی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ آئین تمام شہریوں کو فخر، اعزاز، وقار، مساوات اور یکساں مواقع کا احساس فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ ایک باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image021_20261126195830_f66687.jpg

مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا رہنما اصول سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس عوام کے تمام طبقات کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے تحفظ اور مساوات کا احساس دلاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image022_20261126195840_ff6649.jpg

مرکزی وزرائے مملکت، جناب بی ایل ورما اورجناب رام داس اٹھاولے نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو ان کے تاریخی اور بصیرت افروز کردار کے ساتھ ساتھ قوم کے لیے ان کی عظیم خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image023_20261126195850_12723c.jpg

جناب بی ایل ورما نے آئین میں درج تمام سنہری اصولوں اور احکامات کی پاسداری کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے تمام طبقات عزت، وقار اور ترقی کے مساوی مواقع کے حقدار ہیں تاکہ سب کو ساتھ لے کر ترقی کی جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image024_20261126195859_8730db.jpg

جناب رام داس اٹھاولے نے آئین کے فلسفے، مقاصد اور رہنما اصولوں کے تحفظ اور بقا کے لیے کام کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی روح ہی ملک میں تنوع میں اتحاد کی بنیاد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image025_20261126195910_24411b.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image026_20261126195952_0698cf.jpg

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے سیکرٹری، جناب سدھانش پنت نے آئینی اقدار کی اہمیت اور آئین میں درج نظریات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ آئین میں موجود منفرد اقدار اور نظریات کی روح کو اپنائیں اور عوام کی خدمت خلوصِ نیت اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے ساتھ کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image027_20261126200000_07fd65.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image028_20261126200009_116e36.jpg

وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کے سیکریٹری، جناب سدھانش پنت نے آئینی اقدار کی اہمیت اور آئین میں درج نظریات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جاری کوششوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ آئین میں موجود منفرد اقدار اور نظریات کی روح کو اپنائیں اور خلوصِ نیت اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image029_20261126200016_7ef3e4.jpg

اس موقع پر نیشنل کمیشن فار صفائی کرمچاری کے سیکرٹریجناب راہل کشیپ؛ وزارتِ سماجی انصاف و تفویض اختیار کے جوائنٹ سیکرٹریز جناب پروین کمار تھنڈ، ڈاکٹر سندیپ آر راٹھوڑ، شیلیندر کمار اور محترمہ مونالی پی ڈھاکٹے؛ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محترمہ پرتیما گپتا؛ڈی ڈبلیو بی سی این سی کی سی ای او محترمہ نشٹھا تیواری؛ اکنامک ایڈوائزر جناب رئیس ایم؛ وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیار کے ڈائریکٹر جناب گورو سنگھ راجاوت؛ ڈی اے ایف کے ڈائریکٹر جناب ونیش پچناندا؛ اور وزارت کے دیگر سینئر افسران و عہدیداران موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image030_20261126200024_3a97c1.jpg

ڈپٹی سیکرٹری جناب کمار نتیا نند نے کارروائی چلائی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image031_20261126200033_b872d4.jpg

اس تقریب میں ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں قائم ڈاکٹر امبیڈکر چیئرز سے وابستہ چیئر پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز اور ڈاکٹورل فیلوز کے علاوہ ماہرینِ تعلیم، محققین، دانشور، قانون کے طلباء، وکلاء، سینئر عہدیداران اور دیگر ممتاز مدعوئین نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image032_20261126200042_38eb0f.jpg

'ڈاکٹر امبیڈکر چیئرز کے نمائندوں کی شرکت نے اس موقع کو ایک اہم علمی جہت عطا کی، جس سے آئینی طرزِ حکمرانی، جمہوری اداروں اور ڈاکٹر امبیڈکر کے فلسفے کی عصری معنویت پر بامعنی گفتگو اور غور و خوض ممکن ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image033_20261126200049_d13c13.jpg

اس پروگرام نے تحقیق، تدریس، علمی سرگرمیوں اور بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی زندگی، افکار اور خدمات کے بارے میں علم کو عام کرنے میں ان چیئرز اور تعلیمی اداروں کے کردار کو مزید مستحکم کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image034_20261126200057_dc10f5.jpg

'یومِ آئین کی تقریبات نے اس بات پر زور دیا کہ مسلسل علمی مشغولیت، باخبر عوامی بحث اور آئینی بیداری میں اضافہ انتہائی ضروری ہے، تاکہ آئین سماجی تبدیلی اور جمہوری پیش رفت کے ایک متحرک اور زندہ وسیلے کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا رہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image035_20261126200112_04282a.jpg

اس اقدام کے ذریعے،ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن نے بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے وژن اور نظریات کو آگے بڑھانے، عوامی زندگی میں آئینی اقدار کو مضبوط کرنے، اور ایک ایسا جمہوری معاشرہ تشکیل دینے کے عزم کا اعادہ کیا جو سماجی انصاف پر مبنی، مساوی اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والا ہو۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 8331


(ریلیز آئی ڈی: 2342378) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil