57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

آرین کے زاویۂ نگاہ سے: سری ہری ہری داس نے موکومنٹری طرز کہانی گوئی، ذاتی اثرات اور اپنی فیچر فلم ’اجینتے مرنم: اورو کیس اسٹڈی‘ کی تیاری کے بارے میں گفتگو کی


ہدایت کار نے اپنی پہلی فیچر فلم کے ذریعے ’اتھرم‘ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 NOV 2026 8:01PMby PIB Delhiریلیز آئی ڈی: 2342305Views: 3

ملیالم فلم ’اجینتے مرنم: اورو کیس اسٹڈی‘، جس کی ہدایت کاری سری ہری ہری داس نے کی ہے، آج گوا میں منعقد ہونے والے 57ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کے ’انڈین پینوراما – نیو ہورائزنز‘ سیکشن میں پیش کی گئی۔

پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہری داس نے اپنی پہلی فیچر فلم کو ناظرین کی جانب سے ملنے والے ردِعمل پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں فیسٹیول میں ناظرین کی جانب سے اتنی حوصلہ افزا تعداد میں شرکت کی توقع نہیں تھی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/WhatsAppImage2026-11-26at7.48.29PM_20261126200414_2e1624.jpeg

 

فلم کو اجین کی شخصیت پر مبنی ایک مطالعہ قرار دیتے ہوئے ہری داس نے بتایا کہ اس میں موکومنٹری طرز فلم سازی اختیار کیا گیا ہے، جو ملیالم سنیما میں نسبتاً کم استعمال ہونے والی صنف ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ فلم بندی اور پروڈکشن کے دوران اس اندازِ پیشکش کو اپنانے میں کئی طرح کے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔

کہانی کی وضاحت کرتے ہوئے ہری داس نے بتایا کہ اجین کی زندگی اور موت سے متعلق حالات و واقعات کی تحقیقات کرنے والے ایک ابھرتے ہوئے فلم ساز آرین کے ذریعے اجین کی کہانی آگے بڑھتی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ آرین کا کردار تخلیق کرتے وقت انہوں نے اپنی شخصیت کے بعض پہلوؤں سے استفادہ کیا، جب کہ انہیں اپنی اور اجین کی شخصیت میں بھی کچھ مماثلتیں محسوس ہوئیں۔ ان کے بقول، ”آرین کے کردار میں میری شخصیت کی کچھ جھلکیاں موجود ہیں اور اجین کی شخصیت کی بھی کچھ باتیں مجھ سے ملتی ہیں۔“

فلم کے اسکرین پلے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ہری داس نے بتایا کہ انہوں نے اس کا پہلا مسودہ ایک ہفتے میں مکمل کر لیا تھا، جس کے بعد حتمی اسکرپٹ کو تیار کرنے میں تقریباً ایک ماہ صرف کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کسی مرکزی کردار کو کہانی بیان کرنے کے وسیلے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دوسرے لوگوں کے تجربات کو پیش کرنا ان کا پسندیدہ طریقہ رہا ہے۔ ان کے مطابق، کردار اور کہانی کے ڈھانچے بدل سکتے ہیں، لیکن انہیں مختلف افراد کی زندگیوں اور ان کے سفر کے گرد کہانیاں بُننا پسند ہے۔

ہری داس نے مزید بتایا کہ ’اجینتے مرنم: اورو کیس اسٹڈی‘ ملیالم فلم ’اتھرم‘ کو خراج عقیدت بھی ہے اور انہوں نے اعتراف کیا کہ اس فلم نے ان کے ہدایت کاری کے اس پروجیکٹ کو متاثر کیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/WhatsAppImage2026-11-26at7.48.39PM_20261126200437_1958ff.jpeg

 

فلم کے ہدف ناظرین اور اس کی ریلیز کے منصوبوں سے متعلق سوالات کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کو بنیادی طور پر فلمی میلوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ فی الحال ٹیم روایتی انداز میں سنیما گھروں میں فلم کی نمائش کو ترجیح دینے کے بجائے فلمی میلوں کو ناظرین تک پہنچنے کا ایک ذریعہ بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔

محترمہ گوپیکا نے پریس کانفرنس کی نظامت کی۔

Read IFFILOID here: https://www.pib.gov.in/iffi/57/iffiLoid.aspx?yr=2026&lang=1&reg=48

***

ش ح۔ ف ش ع

U: 8338


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Official Release ID: 2342305
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026