مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 NOV 2026 12:26PM by PIB Delhi
بھارت کی ٹیلی مواصلات سے متعلق انضباطی اتھارٹی (ٹرائی) نے عام ٹیلی کام صارفین کی معلومات کے لیے ستمبر 2026 کے دوران ہماچل پردیش لائسنس سروس ایریا (ایل ایس اے) کے تحت اونا، منڈی اور جوگندر نگر کے شہری راستوں نیز اونا سے منڈی اور منڈی سے اونا تک شاہراہوں پر کیے گئے آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے نتائج جاری کیے ہیں۔ ان ڈرائیو ٹیسٹ کا مقصد ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں (ٹی ایس پیز) کی جانب سے فراہم کی جانے والی موبائل نیٹ ورک خدمات (آواز اور ڈیٹا دونوں) کے معیار کا بروقت جائزہ لینا اور ان کی توثیق کرنا ہے۔ ان ٹیسٹوں کے دوران ٹرائی نے خدمات کے معیار (کیو او ایس) سے متعلق اہم پیمانوں، مثلاً نیٹ ورک کوریج، کال ڈراپ کی شرح (سی ڈی آر)، کال کنکشن کی کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر)، ڈیٹا ڈاؤن لوڈ (ڈی ایل) اور اپ لوڈ (یو ایل) کی رفتار وغیرہ کے حوالے سے ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ان نتائج کو صارفین کی آگاہی کے لیے شائع کیا جاتا ہے، تاکہ انہیں خدمات کے معیار سے متعلق معلومات فراہم ہوں اور ٹیلی کام کمپنیاں اپنی خدمات کو مزید بہتر بنانے کی ترغیب حاصل کریں۔
ان آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹوں کا مقصد شہروں، اہم مقامات اور عوامی آمدورفت کے مراکز سمیت مختلف نوعیت کے استعمال کے مقامات پر تمام ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے موبائل نیٹ ورک کی حقیقی زمینی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔ اس قسم کی جانچ کے دوران تمام کمپنیوں کے سم کارڈز استعمال کرتے ہوئے 2جی، 3جی، 4جی اور 5جی نیٹ ورکس پر آواز اور ڈیٹا کے براہِ راست آزمائشی شیسنزمنعقدکئےجاتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس متعدد ہینڈ سیٹس استعمال کیے جاتے ہیں اور جدید سافٹ ویئر نظام کے ذریعے ان شیسنز کی بر وقت نگرانی اور تجزیہ کیا جاتا ہے۔
ٹرائی نے اپنی مقرر کردہ ایجنسی کے ذریعے 15 ستمبر 2026 سے 18 ستمبر 2026 کے دوران ہماچل پردیش لائسنس سروس ایریا میں ڈرائیو ٹیسٹ کیے۔ ان کے تحت شہروں میں 373 کلومیٹر کا سفر طے کیا گیا، 6 اہم مقامات پر نیٹ ورک کی جانچ کی گئی، 5.2 کلومیٹر کے راستے پر پیدل ٹیسٹ کیا گیا، شاہراہوں پر 225.1 کلومیٹر کا سفر طے کیا گیا اور ایک مقام پر مختلف آپریٹروں کے درمیان کالنگ کی جانچ کی گئی۔ یہ تمام ٹیسٹ ٹرائی کے علاقائی دفتر، دہلی کی نگرانی میں انجام دیے گئے۔ ڈرائیو ٹیسٹ کی رپورٹوں میں پیش کیے گئے مشاہدات، جانچ کے دن اور وقت کے دوران متعلقہ علاقے یا راستے پر ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔
ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے: نقشے میں دیے گئے اشاروں کے مطابق ڈرائیو ٹیسٹ کے مختلف راستوں کی مجموعی صورتحال دکھائی گئی ہے، جن میں شہری راستے، مختلف آپریٹروں کے درمیان کالنگ کی جانچ کے مقامات، اہم مقامات، پیدل ٹیسٹ کے راستے اور شاہراہیں شامل ہیں۔

جانچ کے اہم پیمانے
(a) نیٹ ورک کوریج میں کمی: ایسے نمونوں کا فیصد جن میں سگنل کی طاقت متعلقہ ٹیکنالوجی (2جی، 3جی، 4جی اور 5جی) کے لیے مقررہ کم از کم حد سے کم پائی گئی۔
(b) وائس سروسز: کال کنکشن کی کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر)، کال ڈراپ ہونے کی شرح (ڈی سی آر)، کال کنکشن قائم ہونے میں لگنے والا وقت، کال کے دوران آواز خاموش رہنے کی شرح اور آواز کی کوالٹی (ایم او ایس)۔
(c) کال کے دوران خاموشی کے واقعات: کال کے دوران آواز خاموش ہو جانے کے واقعات کی تعداد۔
(d) ڈیٹا سروسز: ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار، تاخیر، ڈیٹا کی ترسیل میں اتار چڑھاؤ اور ڈیٹا پیکٹ کے ضیاع کی شرح۔
ہماچل پردیش ایل ایس اے کے تحت اونا، منڈی اور جوگندر نگر شہروں میں موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کے اہم پیمانوں کا خلاصہ درج ذیل ہے:
- کوریج میں کمی: ڈرائیو ٹیسٹ کے مقررہ راستے پر خودکار انتخاب کے موڈ(2جی /3جی /4جی /5جی) میں صوتی رابطے کی جانچ کے دوران سگنل کی قوت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں مجموعی طور پر جمع کیے گئے نمونوں میں سے کمزور سگنل کی قوت والے نمونوں کی تعداد درج ذیل رہی: ایئرٹیل کے لیے 3846/64200، بی ایس این ایل کے لیے 20158/60813، آر جے آئی ایل کے لیے 2174/63875 اور وی آئی ایل کے لیے 16902/63375۔ نیٹ ورک کوریج میں کمی کی تفصیلات ضمیمہ-اول کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- کال ڈراپ کی شرح: خودکار انتخاب کے موڈ (5جی/4جی/3جی/2جی) میں کامیابی کے ساتھ قائم ہونے والی کالوں میں سے ڈراپ ہونے والی کالوں کی تعداد درج ذیل رہی: ایئرٹیل کے لیے 5/570، بی ایس این ایل کے لیے 49/538، آر جے آئی ایل کے لیے 3/565 اور وی آئی ایل کے لیے 13/560۔ کال ڈراپ ہونے کے مقامات کی تفصیلات ضمیمہ-اول کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- کال کے دوران خاموشی کے واقعات: خودکار انتخاب کے موڈ (5جی/4جی) میں کامیابی کے ساتھ قائم ہونے والی کالوں کے دوران تین سیکنڈ سے زیادہ وقت تک آواز بند رہنے کے واقعات کی مجموعی تعداد درج ذیل رہی: ایئرٹیل کے لیے 15/536، بی ایس این ایل کے لیے 4/433، آر جے آئی ایل کے لیے 9/539 اور وی آئی ایل کے لیے 12/497۔ کال کے دوران آواز بند رہنے کے ان واقعات کے مقامات کی تفصیلات ضمیمہ-اول کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار:
- ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی مجموعی کارکردگی: ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار ایئرٹیل (5جی) کے لیے 122.28 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی) کے لیے 9.49 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی) کے لیے 171.68 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (4جی) کے لیے 12.18 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ کی رفتار سے متعلق تفصیلات ضمیمہ-اول کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- ڈیٹا اپ لوڈ کی مجموعی کارکردگی: ڈیٹا اپ لوڈ کی اوسط رفتار ایئرٹیل (5جی) کے لیے 13.44 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی) کے لیے 4.57 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی) کے لیے 18.01 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (4جی) کے لیے 5.45 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اپ لوڈ کی رفتار سے متعلق تفصیلات ضمیمہ-اول کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
کال ڈراپ ہونے اور کال کے دوران آواز بند رہنے کے مقامات کی تفصیلات ضمیمہ-اول کے نقشے پر سرخ نقطے پر کلک کرکے دیکھی جا سکتی ہیں۔
ہماچل پردیش ایل ایس اے کے تحت اونا سے منڈی تک شاہراہ کے راستے پر موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کے اہم پیمانوں کا خلاصہ درج ذیل ہے:
- کوریج میں کمی: ڈرائیو ٹیسٹ کے مقررہ راستے پر خودکار انتخاب کے موڈ (5جی/4جی/3جی/2جی) میں صوتی رابطے کی جانچ کے دوران سگنل کی طاقت کا جائزہ لیا گیا۔ مجموعی طور پر جمع کیے گئے نمونوں میں سے کمزور سگنل کی قوت والے نمونوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 387/13127، بی ایس این ایل کے لیے 3173/12473، آر جے آئی ایل کے لیے 344/12972 اور وی آئی ایل کے لیے 3206/12923 رہی۔ نیٹ ورک کوریج میں کمی کی تفصیلات ضمیمہ-دوئم کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- کال ڈراپ ہونے کی شرح: خودکار انتخاب کے موڈ (5جی/4جی/3جی/2جی) میں کامیابی کے ساتھ قائم ہونے والی کالوں میں سے ڈراپ ہونے والی کالوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 2/67، بی ایس این ایل کے لیے 7/63، آر جے آئی ایل کے لیے 2/65 اور وی آئی ایل کے لیے 6/65 رہی۔ کال ڈراپ ہونے کے مقامات کی تفصیلات ضمیمہ-دوم کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- کال کے دوران خاموشی کے واقعات: خودکار انتخاب کے موڈ (5جی/4جی) میں کامیابی کے ساتھ قائم ہونے والی کالوں کے دوران تین سیکنڈ سے زیادہ وقت تک آواز بند رہنے کے واقعات کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 1/66، بی ایس این ایل کے لیے 2/61، آر جے آئی ایل کے لیے 4/65 اور وی آئی ایل کے لیے 2/64 رہی۔ کال کے دوران آواز بند رہنے کے ان واقعات کے مقامات کی تفصیلات ضمیمہ-دوم کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار:
- ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی رفتار (مجموعی): ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار ایئرٹیل (5جی) کے لیے 169.31 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی) کے لیے 9.32 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی) کے لیے 193.46 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (4جی) کے لیے 10.36 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ کی رفتار سے متعلق تفصیلات ضمیمہ-دوم کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- ڈیٹا اپ لوڈ کی رفتار (مجموعی): ڈیٹا اپ لوڈ کی اوسط رفتار ایئرٹیل (5جی) کے لیے 15.54 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی) کے لیے 6.29 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی) کے لیے 21.43 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (4جی) کے لیے 5.30 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اپ لوڈ کی رفتار سے متعلق تفصیلات ضمیمہ-دوم کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
کال ڈراپ ہونے اور کال کے دوران آواز بند رہنے کے واقعات کے مقامات کی تفصیلات ضمیمہ-دوم کے نقشے پر سرخ نقطے پر کلک کرکے دیکھی جاسکتی ہیں۔
ہماچل پردیش ایل ایس اے کے تحت منڈی سے اونا تک شاہراہ کے راستے پر موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کے اہم پیمانوں کا خلاصہ درج ذیل ہے:
- کوریج میں کمی – خودکار انتخابی موڈ (5جی/4جی/3جی/2جی) میں آواز کی جانچ کے دوران ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے پر سگنل کی قوت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں جمع کیے گئے کل نمونوں میں سے کمزور سگنل کی قوت والے نمونوں کی تعداد درج ذیل رہی: ایئرٹیل کے لیے 396/12455، بی ایس این ایل کے لیے 3403/12632، آر جے آئی ایل کے لیے 334/11892 اور وی آئی ایل کے لیے 2466/12200۔ سگنل کی کمی والے مقامات کی تفصیلات ضمیمہ-III کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- کال ڈراپ ہونے کے واقعات – خودکار انتخابی موڈ (5جی/4جی/3جی/2جی) میں کامیابی کے ساتھ قائم ہونے والی کالوں میں سے ڈراپ ہونے والی کالوں کی تعداد درج ذیل رہی: ایئرٹیل کے لیے 1/62، بی ایس این ایل کے لیے 13/67، آر جے آئی ایل کے لیے 2/61 اور وی آئی ایل کے لیے 3/61۔ کال ڈراپ ہونے کے مقامات کی تفصیلات ضمیمہ-III کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- کال کے دوران آواز بند ہونے کے واقعات – خودکار انتخابی موڈ (5جی/4جی) میں قائم ہونے والی کل کالوں میں سے تین سیکنڈ سے زیادہ وقت تک آواز بند رہنے کے واقعات کی تعداد درج ذیل رہی: ایئرٹیل کے لیے 1/60، بی ایس این ایل کے لیے 1/58، آر جے آئی ایل کے لیے 2/60 اور وی آئی ایل کے لیے 0/61۔ کال کے دوران آواز بند ہونے کے مقامات کی تفصیلات ضمیمہ-III کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار:
i) ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی مجموعی کارکردگی: اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار ایئرٹیل (5جی) کے لیے 209.58 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی) کے لیے 10.15 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی) کے لیے 194.88 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (4جی) کے لیے 9.63 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ کی رفتار سے متعلق تفصیلات ضمیمہ۔سوم کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
ii) ڈیٹا اپ لوڈ کی مجموعی کارکردگی: اوسط اپ لوڈ رفتار ایئرٹیل (5جی) کے لیے 14.67 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی) کے لیے 5.59 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی) کے لیے 14.40 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (4جی) کے لیے 4.36 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اپ لوڈ کی رفتار سے متعلق تفصیلات ضمیمہ-سوم کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
کال ڈراپ ہونے اور کال کے دوران آواز بند ہونے کے واقعات کے مقامات ضمیمہ-سوم کے نقشے پر سرخ نقطے پر کلک کرکے دیکھے جا سکتے ہیں۔
آئی ڈی ٹی کے دوران ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے اور احاطہ کیے گئے علاقے کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
- شہری علاقے: شہر میں ڈرائیو ٹیسٹ کے دوران اونا، لال سنگھی، جھلارا، جل گران، ڈانگولی، بھڈوار، برنوہ، متیانہ، شیو نگر، ٹکولی، بھرمڑ، چوکی منیار، بروہی، اکروٹ، کوتھیرام، امب، منڈی، رندھارا، ریوالسر، دھلوان، کپاہی، سندر نگر، دادور، گٹکر، مہر، کنو، نرلا، پدھر، کوٹروپی، ارلا، گھٹاسنی، ہربھاگ، جوگندر نگر، چونترا، مچھیال، بروٹی، گیون، کوٹلی اور دیگر ملحقہ علاقوں کا احاطہ کیا گیا۔
- شاہراہیں: شاہراہوں پر ٹیسٹ کے دوران گٹکر، نیر چوک، سندر نگر، بلاس پور، کوٹھی پورہ، کیرت پور صاحب، آنند پور صاحب، ننگل اور مہت پور وغیرہ سے ہوتے ہوئے اونا سے منڈی تک کے راستے کا احاطہ کیا گیا۔ اسی طرح نیر چوک، جاہو، لدرپور، بھوٹا، سلونی، برسر اور بنگانا وغیرہ سے ہوتے ہوئے منڈی سے اونا تک کے راستے کا بھی احاطہ کیا گیا۔
- اہم مقامات: ایک جگہ پر ٹھہرے ہوئے صارفین کے تجربے کا جائزہ لینے کے لیے اہم مقامات میں لال بہادر شاستری سرکاری اسپتال، منڈی؛ منڈی بس اسٹینڈ؛ منڈی مال روڈ، پرانی منڈی، منڈی؛ علاقائی اسپتال، اونا اور اونا بس اسٹینڈ شامل تھے۔
- پیدل ٹیسٹ: 17 ستمبر 2026 اور 18 ستمبر 2026 کو کیے گئے پیدل ٹیسٹ کے دوران اونا کی جیون مارکیٹ اور منڈی مال روڈ کا احاطہ کیا گیا، تاکہ پیدل چلنے والوں کی بھیڑ والے مقامات پر موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔
اس آئی ڈی ٹی رپورٹ کے نتائج متعلقہ ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں (ٹی ایس پیز) کے ساتھ اس لیے شیئر کیے گئے ہیں تاکہ وہ اپنی جانب سے مزید ضروری کارروائی کر سکیں۔ آئی ڈی ٹی کی تفصیلی رپورٹیں ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہیں۔ کسی بھی وضاحت یا اضافی معلومات کے لیے adv.delhi@trai.gov پر ای میل بھیجی جا سکتی ہے یا ٹرائی کے علاقائی دفتر، دہلی سے ٹیلی فون نمبر20907772 +91-11-پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ضمیمہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
***
ش ح۔م ع۔ف ر
U- 8286