وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی اور بہار پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ہند-نیپال سرحد کے قریب مغربی چمپارن میں19 کلوگرام سے زائد ہاتھی کے دانت ضبط کیے گئے اورچار افرادکو گرفتار کیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 NOV 2026 1:19PM by PIB Delhi

جنگلی حیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے محکمہ محصولات کی خفیہ ایجنسی (ڈی آر آئی) نے بہار پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں ہند-نیپال سرحد کے قریب بہار کے ضلع مغربی چمپارن میں 19.39 کلوگرام ہاتھی کے دانت ضبط کئے اور اس کی غیر قانونی تجارت میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261126132108_cc3a0c.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261126132051_ec4cea.jpg

خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران ڈی آر آئی کے افسران نے بہار پولیس کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے کل دو دو پہیہ گاڑیوں پر سوار چار افراد کو روکا۔ ان میں سے ایک مشتبہ شخص کے پاس ایک ایسا بیگ تھا جس میں ہاتھی  کےدانت ہونے کا شبہ تھا۔ مشتبہ افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی اور افسران کی مزاحمت بھی کی، تاہم انہیں کامیابی کے ساتھ قابو میں کر لیا گیا۔ تلاشی کے دوران 19.39 کلوگرام ہاتھی کے  دانت برآمد کیا گیا، جسے جنگلی حیات (تحفظ) ایکٹ، 1972 کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کر لیا گیاہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261126132125_ec7fe8.jpg

ہاتھیوں کو جنگلی حیات (تحفظ) ایکٹ، 1972 کے شیڈول اوّل کے تحت تحفظ فراہم کیا گیا ہے اور جنگلی حیوانات و نباتات کی معدومی کے خطرے سے دوچار انواع کی بین الاقوامی تجارت کے کنونشن (سی آئی ٹی ای ایس) کے ضمیمہ اوّل میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ ہندوستانی قانون کے تحت ہاتھی کے دانت کی تجارت ممنوع ہے اور اس کی غیر قانونی اسمگلنگ ہاتھیوں کے تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

یہ کارروائی جنگلی حیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر اقدامات کرنے اور محفوظ انواع کی غیر قانونی تجارت میں ملوث نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے ڈی آر آئی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس مقصد کے لیے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی تال میل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

******

 

UNO-8288

ش ح۔ع ح ۔اش ق


(ریلیز آئی ڈی: 2341893) وزیٹر کاؤنٹر : 4