پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 NOV 2026 11:52AM by PIB Delhi
مرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود نے آج نئی دہلی کے کرتویہ بھون میں اپنے افسران اور ملازمین کے ساتھ مل کر اجتماعی طور پر بھارت کے آئین کا دیباچہ پڑھتے ہوئے یومِ آئین منایا۔ اس موقع پر آئینِ ہند کو اپنائے جانے کی یاد تازہ کی گئی اور اس کے دیباچے میں درج اقدار اور اصولوں پر عمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔


محکمۂ صحت و خاندانی بہبود کے تمام سینئر افسران، جن میں ایڈیشنل سکریٹری، جوائنٹ سکریٹری، ڈائریکٹر، ڈپٹی سکریٹری اور ان کے مساوی عہدوں پر فائز افسران شامل تھے، نے پروگرام میں ذاتی طور پر شرکت کی۔ وزارت کے دیگر افسران اور ملازمین کے ساتھ ساتھ قومی ایڈز کنٹرول تنظیم (این اے سی او)، قومی صحت اتھارٹی (این ایچ اے) اور قومی میڈیکل کمیشن (این ایم سی) کے نمائندوں نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس پروگرام میں حصہ لیا۔

اس موقع نے وزارت کے افسران اور ملازمین کو آئین میں درج ان اقدار کے تئیں اپنے مشترکہ عزم کو دہرانے کا موقع فراہم کیا، جو ملک کے جمہوری نظام اور حکمرانی کی رہنمائی کرتی ہیں۔

یومِ آئین، جسے ’سمودھان دیوس‘ بھی کہا جاتا ہے، ہر سال 26 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن 26 نومبر 1949 کو دستور ساز اسمبلی کے ذریعے آئینِ ہند کو اپنائے جانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
****
(ش ح ۔رک)
U. No.8279