پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 NOV 2026 4:00PM by PIB Delhi
مکمل ہونے والے چند بڑے اور اہم پروجیکٹ
- پروجیکٹ-‘‘کرناٹک میں کوپل دوم (فیز اے اور بی) اور گڈگ دوم (فیز اے) میں قابلِ تجدید توانائی کے زون کے انضمام کے لیے ترسیلی اسکیم [پاور گرڈ کوپل گڈگ ٹرانسمیشن لمیٹڈ]’’(4445 کروڑ روپے)، وزارتِ بجلی کا یہ پروجیکٹ 16اکتوبر2026 کو شروع کیا گیا۔
- پروجیکٹ-‘‘قومی شاہراہ 66 پر کلومیٹر 508.000 سے 513.150 تک رسائی کے راستوں سمیت چھ لین والے ایلیویٹڈ کوریڈور کی تعمیر’’(641.46 کروڑ روپے)، وزارتِ سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کا یہ پروجیکٹ 07 جولائی 2025 کو شروع کیا گیا۔
- پروجیکٹ-‘‘بھلائی اسٹیل پلانٹ میں کوک اوون بیٹری نمبر 7 اور 8 کی ازسرِنو تعمیر’’ (884.1 کروڑ روپے)، اسٹیل کی وزارت کا یہ پروجیکٹ 30اکتوبر2026 کو شروع کیا گیا۔
پیمانہ پورٹل پر حال ہی میں شامل کیے گئے چند نئے پروجیکٹ
- پروجیکٹ- وزارتِ سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کا پروجیکٹ کے تحت‘‘ودھاون پورٹ سے قومی شاہراہ 48 کے جنکشن تک آٹھ لین والی کنٹرولڈ رسائی والی شاہراہ کی تعمیر’’(4464 کروڑ روپے)
- پروجیکٹ-‘‘مدھیہ پردیش میں ہائبرڈ اینیوٹی موڈ کے تحت قومی شاہراہ 752ڈی کے بدناور بائی پاس (چینج 70400) سے دہلی-ممبئی ایکسپریس وے (این ای 4) کے ٹمروانی انٹرچینج (چینج 150850) تک بدناور-پیٹلاواڑ-تھندلا-ٹمروانی حصے کو چار لین میں تبدیل کرنے کی تعمیر’’ (3842.41 کروڑ روپے)، وزارتِ سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کا پروجیکٹ۔
- پروجیکٹ-‘‘احمد آباد میٹرو ریل پروجیکٹ، فیز 2اے(کوٹیشور روڈ سے ہوائی اڈے تک’’ (2169.04کروڑ روپے)، وزارتِ ہاؤسنگ و شہری امور کا پروجیکٹ۔
- پروجیکٹ-‘‘ شمالی پٹیالہ بائی پاس کو چار لین میں تبدیل کرنے اور اس کی ترقی کا پروجیکٹ’’ (1107.29کروڑ روپے)، وزارتِ سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کا پروجیکٹ۔
- پروجیکٹ- ‘‘احمد آباد میٹرو ریل پروجیکٹ، فیز 2 بی (گفٹ سٹی کو شامل کیے بغیر) شاہ پور تک’’ (1067.35کروڑ روپے)، وزارتِ ہاؤسنگ و شہری امور کا پروجیکٹ۔
پریس ریلیز
شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) اپنے پیمانہ (پی اے آئی ایم اے این اے ) پلیٹ فارم کے ذریعے مرکزی شعبے کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق پروجیکٹوں کی نگرانی کو مسلسل مستحکم بنا رہی ہے۔ اس پلیٹ فارم کی مدد سے مختلف وزارتوں میں پروجیکٹوں کی بہتر نگرانی، بروقت جائزہ لینے اور اعداد و شمار پر مبنی فیصلے کرنے میں سہولت مل رہی ہے۔ اکتوبر 2026 تک اس پورٹل پر 38.11 لاکھ کروڑ روپے کی مالیت کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق 1,862 پروجیکٹوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
|
اہم نکات
- اکتوبر 2026 تک، 17 مرکزی وزارتوں اور محکموں کے تحت بنیادی ڈھانچے سے متعلق 1,862 جاری پروجیکٹوں کی نگرانی کی جا رہی ہے، جن کی تازہ ترین مجموعی لاگت 38.11 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ ان پروجیکٹوں پر اب تک 17.87 لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں، جو پروجیکٹوں کی مجموعی لاگت کا تقریباً 46.88 فیصد ہے۔ یہ پروجیکٹوں پر عمل درآمد میں مسلسل پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔
- ایک بڑی تعداد میں پروجیکٹ تکمیل کے پیش رفتہ مراحل میں ہیں۔ 649 پروجیکٹوں (تقریباً 35 فیصد)) میں80 فیصد سے زیادہ فزیکل پیش رفت حاصل کی جا چکی ہے، جب کہ 326 پروجیکٹوں (تقریباً 18 فیصد) میں 80 فیصد سے زیادہ مالیاتی تکمیل ہو چکی ہے۔ اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ پروجیکٹوں پر عمل درآمد کے ابتدائی اور پیش رفتہ، دونوں مراحل میں متوازن تعداد موجود ہے۔
- 1,862 جاری بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں میں سے 790 میگا پروجیکٹ (جن کی لاگت 1,000 کروڑ روپے یا اس سے زیادہ ہے) اور 1,072 بڑے پروجیکٹ (جن کی لاگت 1,000 کروڑ روپے سے کم ہے) شامل ہیں۔
اقتصادی امور کے محکمے (ڈی ای اے) کی ہم آہنگ ماسٹر فہرست کے مطابق، نقل و حمل اور لاجسٹکس کے شعبے میں جاری پروجیکٹوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ اس شعبے کے تحت 1,324 پروجیکٹ شامل ہیں، جن کی مجموعی لاگت 20.37 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ یہ رابطہ کاری پر مبنی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو ترجیح دیے جانے کی عکاسی کرتا ہے۔
|
فزیکل اور مالیاتی پیش رفت مجموعی طور پر ایک دوسرے کے متوازی ہے۔ بڑی تعداد میں پروجیکٹ ابتدائی (20-0فیصد) اور تکمیل کے قریب (81-100 فیصد) مراحل میں ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جہاں ایک طرف نئے پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں، وہیں دوسری طرف بڑی تعداد میں پروجیکٹ تکمیل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ اگرچہ 81-100فیصد کے زمرے میں فزیکل پیش رفت مالیاتی پیش رفت سے زیادہ ہے، تاہم ابتدائی مراحل میں مالیاتی پیش رفت نسبتاً زیادہ ہے، جو پروجیکٹوں پر عمل درآمد کے دوران ابتدائی طور پر اخراجات کے رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔

2۔ وزارتوں/محکموں کے لحاظ سے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی پیش رفت
- وزارتِ سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کے تحت سب سے زیادہ پروجیکٹ شامل ہیں۔ اس وزارت کے تحت 972 پروجیکٹ ہیں، جو کل 1,862 پروجیکٹوں کا 52 فیصد ہیں۔ ان پروجیکٹوں کی مجموعی نظرثانی شدہ لاگت 9.55 لاکھ کروڑ روپے ہے، جو تمام پروجیکٹوں کی مجموعی لاگت (38.11 لاکھ کروڑ روپے) کا 25 فیصد ہے۔ یہ قومی بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اس وزارت کے کلیدی رول کو نمایاں کرتا ہے۔
- وزارتِ ریلوے کے تحت 288 پروجیکٹ جاری ہیں، جو کل پروجیکٹوں کا 15 فیصد ہیں۔ ان کی مجموعی نظرثانی شدہ لاگت 7.38 لاکھ کروڑ روپے ہے، جو کل پروجیکٹوں کی لاگت کا 19 فیصد ہے۔

- وزارتِ کوئلہ کے تحت 121 پروجیکٹ جاری ہیں، جو کل پروجیکٹوں کا 7 فیصد ہیں۔ ان پروجیکٹوں کی مجموعی نظرثانی شدہ لاگت 2.22 لاکھ کروڑ روپے ہے، جو کل لاگت کا 6 فیصد ہے۔
- وزارتِ پٹرولیم و قدرتی گیس، وزارتِ بجلی، وزارتِ ہاؤسنگ و شہری امور اور محکمہ آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی و گنگا کااحیاء کے تحت بالترتیب 117، 108، 50 اور 33 پروجیکٹوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ ان پروجیکٹوں کی متعلقہ لاگت بالترتیب 4.42 لاکھ کروڑ روپے، 6.55 لاکھ کروڑ روپے، 3.44 لاکھ کروڑ روپے اور 1.93 لاکھ کروڑ روپے ہے۔
- باقی 173 پروجیکٹ (9 فیصد)، جن کی مجموعی لاگت 2.63 لاکھ کروڑ روپے (7 فیصد) ہے، اعلیٰ تعلیم، شہری ہوا بازی، اسٹیل، ٹیلی مواصلات، محنت و روزگار، بندرگاہوں، جہاز رانی و آبی گزرگاہوں، صحت و خاندانی بہبود، کانوں، صنعت و اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) اور کھیل کود سمیت مختلف وزارتوں اور محکموں کے تحت تقسیم ہیں۔ (ضمیمہ اوّل ملاحظہ کریں)
3۔ مکمل شدہ پروجیکٹ اور پورٹل پر شامل کیے گئے پروجیکٹ
3.1۔ اکتوبر 2026 کے دوران شروع کیے گئے نمایاں پروجیکٹوں میں درج ذیل شامل ہیں:
- پروجیکٹ-‘‘کرناٹک میں کوپل دوم (مرحلہ الف و ب) اور گدگ دوم (مرحلہ الف) میں قابلِ تجدید توانائی کے خطے کے انضمام کے لیے ترسیلی اسکیم [پاور گرڈ کوپل گدگ ٹرانسمیشن لمیٹڈ’’ (4,445کروڑ روپے)، وزارتِ بجلی کا یہ پروجیکٹ 16اکتوبر2026 کو شروع کیا گیا۔
- پروجیکٹ- ‘‘قومی شاہراہ 66 پر کلومیٹر 508.000 سے 513.150 تک رسائی کے راستوں سمیت چھ لین والے بلند راہ داری کی تعمیر’’ (641.46کروڑ روپے)، وزارتِ سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کا یہ پروجیکٹ 07جولائی2025 کو شروع کیا گیا۔
- پروجیکٹ- ’’بھلائی اسٹیل پلانٹ میں کوک اوون بیٹری نمبر 7 اور 8 کی ازسرِنو تعمیر’’ (884.1کروڑ روپے)، اسٹیل کی وزارت کا یہ پروجیکٹ 30اکتوبر2026 کو شروع کیا گیا۔
- 3.2 اکتوبر 2026 کے دوران پیمانہ پورٹل کی نگرانی کے تحت مزید 38 پروجیکٹ شامل کیے گئے۔ ان میں سے 23 پروجیکٹ وزارتِ سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں، 5 وزارتِ فولاد، 3 وزارتِ بجلی، 2 وزارتِ پٹرولیم و قدرتی گیس، 2 وزارتِ ہاؤسنگ و شہری امور، 2 محکمۂ اعلیٰ تعلیم اور ایک پروجیکٹ وزارتِ ریلوے سے متعلق ہے۔ حال ہی میں شروع کیے گئے چند پروجیکٹوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
- پروجیکٹ- ‘‘وَدھاون بندرگاہ سے قومی شاہراہ 48 کے جنکشن تک آٹھ لین والی کنٹرولڈ رسائی شاہراہ کی تعمیر’’ (4,464کروڑ روپے)، وزارتِ سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کا پروجیکٹ۔
- پروجیکٹ- ‘‘مدھیہ پردیش میں ہائبرڈ اینیوٹی نظام کے تحت قومی شاہراہ 752 ڈی کے بدناور بائی پاس (چینج 70400) سے دہلی-ممبئی ایکسپریس وے (این ای 4) کے ٹمروانی انٹرچینج (چینج 150850) تک بدناور-پیٹلاواڑ-تھندلا-ٹمروانی حصے کو چار لین میں تبدیل کرنے کی تعمیر’’ (3,842.41کروڑ روپے)، وزارتِ سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کا پروجیکٹ۔
- پروجیکٹ- ‘‘احمد آباد میٹرو ریل پروجیکٹ، فیز 2 اے(کوٹیشور روڈ سے ہوائی اڈے تک)’’(2,169.04کروڑ روپے)، وزارتِ ہاؤسنگ و شہری امور کا پروجیکٹ۔
- پروجیکٹ- ‘‘شمالی پٹیالہ بائی پاس کو چار لین میں تبدیل کرنے اور اس کی ترقی’’ (1,107.29کروڑ روپے)، وزارتِ سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کا پروجیکٹ۔
- پروجیکٹ- ‘‘احمد آباد میٹرو ریل پروجیکٹ، فیز 2 بی (گفٹ سٹی کو شامل کیے بغیر) شاہ پور تک’’(1,067.35کروڑ روپے)، وزارتِ ہاؤسنگ و شہری امور کا پروجیکٹ۔
4۔ اقتصادی امور کے محکمے (ڈی ای اے) کی بنیادی ڈھانچے سے متعلق ہم آہنگ ماسٹر فہرست کے مطابق، مختلف شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی پیش رفت
اقتصادی امور کے محکمے (ڈی ای اے) کی بنیادی ڈھانچے کے ذیلی شعبوں سے متعلق ہم آہنگ ماسٹر فہرست (ایچ ایم ایل) کی بنیاد پر، بنیادی ڈھانچے کے 1,862 جاری پروجیکٹوں کو جائزے کے لیے چھ زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں نقل و حمل اور لاجسٹکس، توانائی، آبی وسائل اور صفائی ستھرائی، مواصلات، سماجی و تجارتی بنیادی ڈھانچہ اور دیگر شعبے شامل ہیں۔ دیگر کے زمرے میں کوئلہ، اسٹیل، دھاتیں و کان کنی اور تعمیرات جیسے شعبوں کے پروجیکٹ شامل ہیں، تاہم یہ ایچ ایم ایل کا کوئی زمرہ نہیں ہے۔نقل و حمل اور لاجسٹکس کے شعبے میں سب سے زیادہ پروجیکٹ شامل ہیں۔ اس شعبے کے تحت 1,324 پروجیکٹ ہیں، جو کل پروجیکٹوں کا 71.1 فیصد ہیں۔ اس کے بعد توانائی کا شعبہ ہے، جس میں 229 پروجیکٹ (12.3 فیصد) شامل ہیں۔ یہ دونوں زمرے مجموعی طور پر زیر نگرانی پروجیکٹوں کا 83.4 فیصد اور نظرثانی شدہ پروجیکٹوں کی مجموعی لاگت کا تقریباً 83.11 فیصد ہیں۔ایچ ایم ایل کے زمروں میں آبی وسائل و صفائی ستھرائی کے شعبے میں مجموعی اخراجات اور لاگت کا تناسب سب سے زیادہ 69.95 فیصد ہے۔ اس کے بعد نقل و حمل اور لاجسٹکس (50.64 فیصد) اور مواصلات (48.78 فیصد) کے شعبے ہیں۔ سماجی و تجارتی بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبوں میں یہ تناسب بالترتیب 40.46 فیصد اور 39.49 فیصد ہے، جب کہ دیگر شعبوں میں یہ 30.95 فیصد ہے۔ (ضمیمہ دوم ملاحظہ کریں)ایچ ایم ایل کے زمروں کے تحت مختلف بنیادی ڈھانچے کے ذیلی شعبوں میں پروجیکٹوں کی پیش رفت کا مزید تجزیہ بھی کیا گیا ہے۔

4.1 ۔نقل و حمل اور لاجسٹکس کا زمرہ
نقل و حمل اور لاجسٹکس کا شعبہ سب سے بڑا زمرہ ہے، جس کے تحت 20.37 لاکھ کروڑ روپے کی لاگت کے 1,324 پروجیکٹ شامل ہیں۔ یہ زیر نگرانی کل پروجیکٹوں کا 71.1 فیصد اور پروجیکٹوں کی مجموعی لاگت کا تقریباً 53.45 فیصد ہے۔ اس زمرے میں سڑکیں و شاہراہیں، ریلوے، شہری عوامی نقل و حمل، ہوابازی و ہوابازی کا بنیادی ڈھانچہ، جہاز رانی اور لاجسٹکس کا بنیادی ڈھانچہ شامل ہیں، جو رابطہ کاری کو مستحکم بنانے مربوط اقتصادی عمل کے لیے نہایت اہم ہیں۔
سڑکوں و شاہراہوں کے شعبے میں 972 پروجیکٹ شامل ہیں، جو اس زمرے کے کل پروجیکٹوں کا 73.4 فیصد ہیں۔ اس کے بعد ریلوے کا شعبہ ہے، جس میں 290 پروجیکٹ شامل ہیں۔ یہ دونوں ذیلی شعبے مجموعی طور پر اس زمرے کے پروجیکٹوں کی لاگت کا تقریباً 95.3 فیصد ہیں۔ اب تک 10,31,292 کروڑ روپے کے مجموعی اخراجات ہو چکے ہیں، جو پروجیکٹوں کی لاگت کا 50.64 فیصد ہیں۔ ذیلی شعبوں میں جہاز رانی کے شعبے میں اخراجات کا تناسب سب سے زیادہ 66.14 فیصد ہے، اس کے بعد لاجسٹکس کے بنیادی ڈھانچے کا تناسب 56.36 فیصد ہے۔ ریلوے، ہوابازی و ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے، شہری عوامی نقل و حمل اور سڑکوں و شاہراہوں کے شعبوں میں اخراجات کا تناسب بالترتیب 50.51 فیصد، 54.06 فیصد، 49.07 فیصد اور 51.02 فیصد ہے۔
|
ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک زمرہ کے پروجیکٹوں کا شعبہ وار جائزہ
|
|
نمبر شمار
|
ذیلی شعبے کا نام
|
پروجیکٹ کی تعداد
|
پروجیکٹ کی لاگت (کروڑروپے)
|
اخراجات (کروڑروپے)
|
لاگت کےفیصد کے طور پر اخراجات
|
|
1
|
سڑکیں اور شاہراہیں
|
972
|
9,55,245
|
4,87,364
|
51.02فیصد
|
|
2
|
ریلوے
|
290
|
7,42,668
|
3,75,098
|
50.51 فیصد
|
|
3
|
شہری عوامی ٹرانسپورٹ
|
31
|
3,05,985
|
1,50,135
|
49.07 فیصد
|
|
4
|
ہوا بازی اور ہوا بازی کا بنیادی ڈھانچہ
|
25
|
23,141
|
12,509
|
54.06 فیصد
|
|
5
|
جہاز رانی
|
5
|
8703
|
5756
|
66.14 فیصد
|
|
6
|
لاجسٹک انفراسٹرکچر
|
1
|
763
|
430
|
56.36 فیصد
|
|
کل
|
1324
|
20,36,505
|
10,31,292
|
50.64 فیصد
|

1,324 پروجیکٹوں میں سے 498 پروجیکٹ (37.61 فیصد) فزیکل طور پر پیش رفت کے81-100 فیصد والے مرحلے میں ہیں، جب کہ 284 پروجیکٹ (21.45 فیصد)20-0 فیصد کے ابتدائی مرحلے میں ہیں۔ مالیاتی پیش رفت کے لحاظ سے 224 پروجیکٹ (16.92 فیصد) 81-100 فیصد کے مرحلے میں ہیں، جب کہ 284 پروجیکٹ (21.45 فیصد) 20-0 فیصد کے مرحلے میں ہیں۔ مالیاتی پیش رفت کے اسی مرحلے کے مقابلے میں فزیکل لحاظ سے پیش رفت کے اعلیٰ مرحلے میں پروجیکٹوں کی زیادہ تعداد اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے کہ ہر پروجیکٹ کی فزیکل تکمیل، اخراجات، باقی ماندہ کاموں اور اسے شروع کرنے کی تیاری کا ایک ساتھ جائزہ لیا جانا چاہئے۔
4.2۔توانائی
توانائی کے زمرے میں 11.31 لاکھ کروڑ روپے کی لاگت کے 229 پروجیکٹ شامل ہیں، جو نظرثانی شدہ پروجیکٹوں کی مجموعی لاگت کا تقریباً 29.68 فیصد ہیں۔ اس زمرے میں چار ذیلی شعبے شامل ہیں، یعنی تیل و گیس، ترسیل و تقسیم، بجلی کی پیداوار اور توانائی کا ذخیرہ۔ تیل و گیس کے شعبے میں سب سے زیادہ 104 پروجیکٹ شامل ہیں، جب کہ بجلی کی پیداوار کے شعبے میں 38 پروجیکٹ ہیں، جن کی مجموعی لاگت سب سے زیادہ 4,27,249 کروڑ روپے ہے۔ اب تک مجموعی اخراجات 4,46,687 کروڑ روپے ہیں، جو پروجیکٹوں کی لاگت کا 39.49 فیصد ہیں۔ توانائی کے ذخیرے کے شعبے میں اخراجات کا تناسب سب سے زیادہ 83.75 فیصد ہے، اس کے بعد تیل و گیس کے شعبے کا تناسب 50.17 فیصد ہے۔ بجلی کی پیداوار اور ترسیل و تقسیم کے شعبوں میں اخراجات کا تناسب بالترتیب 33.51 فیصد اور 27.56 فیصد ہے۔
|
توانائی کے پروجیکٹوں کا شعبہ وار جائزہ
|
|
نمبر شمار
|
ذیلی شعبے کا نام
|
پروجیکٹ کی تعداد (نمبر)
|
پروجیکٹ کی لاگت (کروڑروپے)
|
اخراجات
(کروڑروپے)
|
لاگت کےفیصد کے طور پر اخراجات
|
|
1
|
تیل اور گیس
|
104
|
4,13,514
|
2,07,445
|
50.17فیصد
|
|
2
|
ترسیل اور تقسیم
|
74
|
2,61,917
|
72, 181
|
27.56 فیصد
|
|
3
|
بجلی کی پیداوار
|
38
|
4,27,249
|
1,43,155
|
33.51 فیصد
|
|
4
|
توانائی کا ذخیرہ
|
13
|
28,543
|
23,906
|
83.75 فیصد
|
|
|
کل
|
229
|
11,31,223
|
4,46,687
|
39.49 فیصد
|

3۔ آبی وسائل و صفائی ستھرائی
آبی وسائل و صفائی ستھرائی کے زمرے میں 1,96,659 کروڑ روپے کی لاگت کے 48 پروجیکٹ شامل ہیں، جن پر اب تک 1,37,561 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔ مجموعی نظرثانی شدہ لاگت کے مقابلے میں اخراجات کا تناسب 69.95 فیصد ہے، جو ایچ ایم ایل کے تمام زمروں میں سب سے زیادہ ہے۔ آبی وسائل کے شعبے میں 25 پروجیکٹ شامل ہیں، جن کی مجموعی لاگت 1,88,749 کروڑ روپے ہے اور ان پر اخراجات کا تناسب 70.43 فیصد ہے۔ باقی 23 پروجیکٹ فضلہ و پانی کے شعبے سے متعلق ہیں، جن کی مجموعی لاگت 7,910 کروڑ روپے ہے اور ان پر اخراجات کا تناسب 58.39 فیصد ہے۔ اس زمرے کے زیادہ تر پروجیکٹ فزیکل اور مالیاتی پیش رفت کے 81 سے 100 فیصد والے مرحلے میں ہیں۔
|
پانی اور صفائی ستھرائی کا شعبہ وار جائزہ
|
|
|
نمبر شمار
|
ذیلی شعبے کا نام
|
پروجیکٹ کی تعداد (نمبر)
|
پروجیکٹ کی لاگت (کروڑ روے)
|
اخراجات (کروڑ روپے)
|
لاگت کےفیصد کے طور پر اخراجات
|
|
1
|
آبی وسائل
|
25
|
1,88,749
|
1,32,942
|
70.43فیصد
|
|
2
|
فضلہ اور پانی
|
23
|
7,910
|
4,619
|
58.39فیصد
|
|
کل
|
48
|
1,96,659
|
1,37,561
|
69.95فیصد
|
| |
|
|
|
|
|
|

4 ۔مواصلات
مواصلات کے زمرے میں ٹیلی مواصلات سے متعلق 31 پروجیکٹ شامل ہیں، جن کی مجموعی لاگت 1,33,708 کروڑ روپے ہے۔ ان پروجیکٹوں پر اب تک 65,227 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں، جو پروجیکٹوں کی مجموعی لاگت کا 48.78 فیصد ہے۔ یہ پروجیکٹ مواصلاتی بنیادی ڈھانچے اور ڈیجیٹل رابطہ کاری کو مستحکم بنانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ فزیکل اور مالیاتی پیش رفت سے متعلق چارٹ اس زمرے میں پروجیکٹوں کے پہلے اور آخری مرحلے میں نسبتاً زیادہ ارتکاز کو ظاہر کرتا ہے۔

5 ۔سماجی و تجارتی بنیادی ڈھانچہ
سماجی و تجارتی بنیادی ڈھانچے کے زمرے میں 95,305 کروڑ روپے کی لاگت کے 79 پروجیکٹ شامل ہیں، جن پر اب تک 38,563 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں، جو پروجیکٹوں کی مجموعی لاگت کا 40.46 فیصد ہے۔ اس زمرے میں تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، رئیل اسٹیٹ اور سیاحت، مہمان نوازی و فلاح و بہبود کے شعبے شامل ہیں۔
سیاحت، مہمان نوازی و فلاح و بہبود کے شعبے میں ایک پروجیکٹ شامل ہے اور ذیلی شعبوں میں اخراجات کا تناسب سب سے زیادہ 58.32 فیصد ہے۔ اس کے بعد تعلیم کا شعبہ ہے، جہاں یہ تناسب 54.37 فیصد ہے۔ صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں 31 پروجیکٹ شامل ہیں اور اخراجات کا تناسب 42.33 فیصد ہے، جب کہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے کے 14 پروجیکٹوں میں یہ تناسب 35.01 فیصد ہے۔ فزیکل اور مالیاتی پیش رفت کے پانچ درجات میں پروجیکٹوں کی تقسیم سے اس زمرے کے تحت پروجیکٹوں پر عمل درآمد کے مختلف مراحل کا جائزہ لینے میں مدد ملتی ہے۔ اس زمرے میں بھی یہی رجحان دیکھنے میں آیا ہے کہ زیادہ تر پروجیکٹ یا تو ابتدائی مرحلےیا پھر آخری مرحلے میں شامل ہیں۔
|
سماجی اور تجارتی شعبے کے لحاظ سے جائزہ
|
|
نمبر شمار
|
ذیلی شعبے کا نام
|
پروجیکٹ کی تعداد (نمبر)
|
پروجیکٹ کی لاگت (کروڑروپے)
|
اخراجات
(کروڑروپے)
|
لاگت کےفیصد کے طور پر اخراجات
|
|
1
|
تعلیم
|
33
|
16,270
|
8,846
|
54.37فیصد
|
|
2
|
صحت کی دیکھ بھال
|
31
|
24,040
|
10,175
|
42.33فیصد
|
|
3
|
رئیل اسٹیٹ
|
14
|
53,757
|
18,820
|
35.01فیصد
|
|
4
|
سیاحت، مہمان نوازی اور تندرستی
|
1
|
1,238
|
722
|
58.32فیصد
|
|
کل
|
79
|
95,305
|
38,563
|
40.46فیصد
|

6۔دیگر (یچ ایم ایل کے زمرے سے علیٰحدہ )
دیگر کے زمرے میں 2,17,892 کروڑ روپے کی لاگت کے 151 پروجیکٹ شامل ہیں، جن پر اب تک 67,429 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔ یہ رقم پروجیکٹوں کی مجموعی لاگت کا 30.95 فیصد ہے۔ اس زمرے میں کوئلے کے 115، اسٹیل کے 26، دھاتوں و کان کنی کے 8 اور تعمیرات کے 2 پروجیکٹ شامل ہیں۔
اس زمرے میں کوئلے کے پروجیکٹوں کا حصہ سب سے زیادہ ہے۔ اس شعبے میں 1,82,780 کروڑ روپے کی لاگت کے 115 پروجیکٹ شامل ہیں۔ ان پر اخراجات کا تناسب 27.50 فیصد ہے، جس کا اثر اس زمرے کے مجموعی تناسب پر بھی پڑتا ہے۔ اسٹیل کے شعبے میں اخراجات کا تناسب 42.02 فیصد، دھاتوں و کان کنی کے شعبے میں 55.35 فیصد اور تعمیرات کے شعبے میں 36.15 فیصد ہے۔
|
شعبے کے لحاظ سے دیگر پروجیکٹوں کا جائزہ (ایچ ایم ایل زمرے کے بغیر)
|
|
نمبر شمار
|
شعبے کا نام
|
پروجیکٹ کی تعداد (نمبر)
|
پروجیکٹ کی لاگت
(کروڑروپے)
|
اخراجات (کروڑروپے)
|
لاگت کےفیصد کے طور پر اخراجات
|
|
1
|
کوئلہ
|
115
|
1,82,780
|
50,561
|
27.50فیصد
|
|
2
|
اسٹیل
|
26
|
19,955
|
8,557
|
42.02فیصد
|
|
3
|
دھاتیں اور کان کنی
|
8
|
14,258
|
7,958
|
55.35فیصد
|
|
4
|
تعمیر
|
2
|
899
|
353
|
36.15فیصد
|
|
کل
|
151
|
2,17,892
|
67,429
|
30.95فیصد
|

5۔ پریس ریلیز کی اگلی تاریخ:نومبر 2026 کی فلیش رپورٹ 28 دسمبر 2026 کو جاری کی جائے گی۔
نوٹ:
- اس پریس ریلیز میں مرکزی شعبے کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق 150 کروڑ روپے اور اس سے زیادہ لاگت کے پروجیکٹوں کے بارے میں وزارتِ شماریات و پروگرام کے نفاذ (ایم او ایس پی آئی) کی اکتوبر 2026 کی فلیش رپورٹ کے اہم نکات کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ https://paimana-proj.mospi.gov.in یا ذیل میں دیئے گئے کیو آر کوڈ کے ذریعے دستیاب ہے۔ تمام مقامات پر درج لاگت کے اعداد و شمار تازہ ترین دستیاب لاگت پر مبنی ہیں۔
- پیمانہ کے ذریعے پروجیکٹوں کی نگرانی کے نظام کا نام تبدیل کرکے پیمانہ-پروج(پی اے آئی ایم اے این اے – پی آر او جے) رکھ دیا گیا ہے، جسے پہلے پیمانہ کہا جاتا تھا۔ مزید برآں، وزارتِ شماریات و پروگرام کے نفاذ کی جانب سے جولائی 2026 میں شروع کیا گیا پیمانہ-کرِپ(سی آر آئی پی)، یعنی بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا مرکزی ریکارڈ، بنیادی اعداد و شمار کے ریکارڈ اور معلومات فراہم کرنے والی بنیاد کے طور پر کام کرتا ہے۔ پیمانہ-کرِپ پورٹل پر تقریباً 80 فیصد اعداد و شمار اے پی آئی کے ذریعے تازہ کیے جاتے ہیں۔ یہ پورٹل بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کے قومی مرکزی ریکارڈ کے طور پر کام کرتا ہے اور بنیادی ڈھانچے کی نگرانی کو معیاری بنانے کے ساتھ ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے باخبر فیصلے کرنے میں معاونت فراہم کرتا ہے۔
- اس فلیش رپورٹ میں اقتصادی امور کے محکمے (ڈی ای اے) کی ہم آہنگ ماسٹر فہرست (ایچ ایم ایل) میں شامل بنیادی ڈھانچے کے منتخب زمروں اور ذیلی شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ معلومات متعلقہ لائن وزارتوں اور محکموں کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار پر مبنی ہیں۔ اس رپورٹ میں ایچ ایم ایل کا مکمل احاطہ نہیں کیا گیا ہے، اس لیے اس کی تشریح رپورٹ کے دائرۂ کار اور فراہم کردہ اعداد و شمار کے تناظر میں کی جانی چاہیے۔

ضمیمہ I
مرکزی شعبے کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی وزارت/محکموں کے لحاظ سے پیش رفت
|
نمبر شمار
|
وزارت/محکمہ
|
پروجیکٹ کی تعداد (نمبر)
|
پروجیکٹ کی لاگت
(لاکھ کروڑروپے)
|
مجموعی اخراجات (لاکھ کروڑ روپے)
|
اخراجات کے طور پر
لاگت کافیصد
|
|
1
|
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت
|
972
|
9.55
|
4.87
|
51.02فیصد
|
|
2
|
وزارت ریلوے
|
288
|
7.38
|
3.73
|
50.50فیصد
|
|
3
|
کوئلے کی وزارت
|
121
|
2.22
|
0.59
|
26.45فیصد
|
|
4
|
پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
|
117
|
4.42
|
2.31
|
52.33فیصد
|
|
5
|
وزارت بجلی
|
108
|
6.55
|
2.10
|
32.03فیصد
|
|
6
|
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت
|
50
|
3.44
|
1.69
|
49.19فیصد
|
|
7
|
محکمہ آبی وسائل، دریا کی ترقی اور جی آر
|
33
|
1.93
|
1.35
|
69.81 فیصد
|
|
8
|
محکمہ اعلی تعلیم
|
32
|
0.16
|
0.08
|
52.18 فیصد
|
|
9
|
محکمہ ٹیلی مواصلات
|
31
|
1.34
|
0.65
|
48.78 فیصد
|
|
10
|
وزارت اسٹیل
|
29
|
0.22
|
0.09
|
40.27 فیصد
|
|
11
|
شہری ہوا بازی کی وزارت
|
25
|
0.23
|
0.13
|
54.05 فیصد
|
|
12
|
وزارت صحت و خاندانی بہبود
|
22
|
0.22
|
0.09
|
41.28 فیصد
|
|
13
|
صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے لیے محکمہ
|
12
|
0.21
|
0.03
|
16.47 فیصد
|
|
14
|
محنت و روزگار کی وزارت
|
9
|
0.02
|
0.01
|
51.30 فیصد
|
|
15
|
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت
|
6
|
0.10
|
0.06
|
65.16 فیصد
|
|
16
|
کانوں کی وزارت
|
6
|
0.12
|
0.08
|
62.48 فیصد
|
|
17
|
محکمہ کھیل
|
1
|
0.01
|
0.01
|
100.00 فیصد
|
|
|
مجموعی تعداد
|
1862
|
38.11
|
17.87
|
46.88 فیصد
|
ضمیمہ II
زمرہ کے لحاظ سے (ڈی ای اے کی ہم آہنگ ماسٹر لسٹ آف انفراسٹرکچر کے مطابق) مرکزی شعبے کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی پیش رفت
|
نمبر شمار
|
ایچ ایم ایل زمرہ/دیگر
|
پروجیکٹ کی تعدد (نمبر)
|
پروجیکٹ کی لاگت
(لاکھ کروڑ روپے)
|
مجموعی اخراجات
(لاکھ کروڑروپے)
|
اخراجات کے طور پر
لاگت کافیصد
|
|
1
|
نقل و حمل اور لاجسٹکس
|
1324
|
20.37
|
10.31
|
50.64فیصد
|
|
2
|
توانائی
|
229
|
11.31
|
4.47
|
39.49فیصد
|
|
3
|
آبی وسائل اور صفائی ستھرائی
|
48
|
1.97
|
1.38
|
69.95 فیصد
|
|
4
|
سماجی اور تجارتی
|
79
|
0.95
|
0.39
|
40.46 فیصد
|
|
5
|
مواصلات
|
31
|
1.34
|
0.65
|
48.78 فیصد
|
|
6
|
دیگر
|
151
|
2.18
|
0.67
|
30.95 فیصد
|
|
|
کل
|
1862
|
₹ 38.11
|
17.87
|
46.88 فیصد
|
***
ش ح ۔ش ب ۔ ع د
Urdu No-8273