وزارت ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

’سومناتھ سوابھیمان پرو‘ کے تحت 1,100 سے زائد طلباء نے پانچ روزہ ’یووا سومناتھ یاترا‘ مکمل کی؛ نئی دہلی واپسی


طلباء نے ہندوستان کے بھرپور ثقافتی اور روحانی ورثے کو سمجھنے کے لیے سومناتھ کے مندروں، زیارتی مقامات اور تاریخی مقامات  کا دورہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 NOV 2026 7:25PM by PIB Delhi

’سومناتھ سوابھیمان پرو‘ کے تحت 20 سے 25 نومبر 2026 تک منعقد کی گئی پانچ روزہ ’یووا سومناتھ یاترا‘، 1,100 سے زائد طلباء کی نئی دہلی کے صفدرجنگ ریلوے اسٹیشن واپسی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ اس سفر کے دوران، شرکاء نے سومناتھ میں مختلف مندروں، زیارتی مقامات اور تاریخی مقامات کا دورہ کیا، جس سے انہیں ہندوستان کے بھرپور روحانی اور ثقافتی ورثے کو مزید قریب سے سمجھنے کا موقع ملا۔

اس سفر کا آغاز 20 نومبر کو ہوا، جب مرکزی وزیر برائے ثقافت و سیاحت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے نئی دہلی کے صفدرجنگ ریلوے اسٹیشن سے خصوصی ٹرین کو روانہ کیا۔ یہ ٹرین 21 نومبر کو گجرات کے ویراول ریلوے اسٹیشن پہنچی، جہاں طلباء کا روایتی انداز میں پرجوش استقبال کیا گیا؛ اس موقع پر لوک رقص پیش کیے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261125192642_263c9a.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261125192649_59e28f.jpg

22 نومبر کو طلباء نے پربھاس پاٹن میں شری رام مندر، گولوک دھام تیرتھ اور پہلے جیوتیرلنگا،شری سومناتھ مہادیو مندرکا دورہ کیا۔ انہوں نے سومناتھ مندر میں ’جے سومناتھ‘ لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو (روشنی اور آواز کے مظاہرے) میں بھی شرکت کی، جس میں مندر کی شاندار تاریخ اور اس کی لازوال اہمیت کو پیش کیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261125192657_513c4f.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261125192705_79071c.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image005_20261125192712_8998e8.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image006_20261125192720_478570.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image007_20261125192730_b81929.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image008_20261125192738_a6c061.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image009_20261125192745_19e161.jpg

23 نومبر کو، نوجوانوں نے بان گنگا، بھیڈبھنجن مہادیو مندر، بھالکا تیرتھ اور اہلیہ بائی مندر کا دورہ کیا۔ انہوں نے عجائب گھر اور ’سودیشی ہاٹ‘ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں مقامی ثقافت اور مقامی مصنوعات کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔ دن بھر کی سرگرمیوں کا اختتام اس وقت ہوا جب طلباء نے تروینی گھاٹ پر ’آرتی‘ کے روحانی تجربے میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image010_20261125192753_25d750.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image011_20261125192759_6a5a86.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image012_20261125192808_7f8932.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image013_20261125192817_a24e58.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image014_20261125192825_b1fc41.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image015_20261125192833_cbad67.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image016_20261125192840_104184.jpg

24 نومبر کو طلباء ویراول ریلوے اسٹیشن سے ایک خصوصی ٹرین کے ذریعے نئی دہلی روانہ ہوئے۔ یہ سفر 25 نومبر کو صفدرجنگ ریلوے اسٹیشن پر ان کی آمد کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image017_20261125192849_f07f24.jpg

پانچ روزہ سفر نے طلباء کو سومناتھ کی مذہبی اور تاریخی اہمیت کا تجربہ کرنے اور ہندوستان کے ثقافتی ورثے کی پائیداری کو سمجھنے کا موقع فراہم کیا۔ اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے، شرکاء نے اس ’یاترا‘ کو محض ایک روحانی سفر سے بڑھ کر قرار دیا اور اسے ایک ایسا یادگار تجربہ بتایا جس نے انہیں ہندوستان کی ثقافت، ورثے اور تاریخ کے مزید قریب کر دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image018_20261125192856_06a55c.jpg

سومناتھ مندر پر ہونے والے پہلے حملے کے 1,000 سال مکمل ہونے کی یاد میں ’سومناتھ سوابھیمان پرو‘کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ان تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، ملک کے مختلف حصوں سے عقیدتمندوں اور زائرین کو سومناتھ کے روحانی اور ثقافتی ورثے سے جوڑنے کے لیے خصوصی سفروں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ان اقدامات کے ذریعے اب تک 35,000 سے زائد افراد سومناتھ مہادیو کا دورہ کر چکے ہیں۔

’یووا سومناتھ یاترا‘ اسی وسیع تر پہل کا ایک حصہ تھی، جس کا مقصد نوجوان نسل کو ہندوستان کی تاریخی میراث، ثقافتی اقدار اور بھرپور ورثے سے روشناس کرانا اور جوڑنا ہے۔ اس طرح کے اقدامات کے ذریعے، وزارتِ ثقافت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہتی ہے کہ وہ ملک کی متنوع ثقافتی روایات اور تاریخی مقامات کے بارے میں جانیں اور ان کے ساتھ وابستہ ہوں۔

*****

ش ح ۔ ال ۔ع ر

UR-8258


(ریلیز آئی ڈی: 2341699) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Assamese