سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار اور بی ایل ورما نے ڈیجیٹل حکمرانی اور جامع فلاحی خدمات کی فراہمی کو مستحکم بنانے کے لیے ’سماویشی‘ اور نئے ای-انودان پورٹل کا افتتاح کیا


سماویشی کے ذریعے محکمہ کی اسکیموں، خدمات اور تنظیمی پورٹلز تک ایک ہی پلیٹ فارم سے ڈیجیٹل رسائی ممکن ہوگی، جس سے شہریوں پر مرکوز حکمرانی کو تقویت ملے گی

مصنوعی ذہانت سے لیس ’سماجک سہایک‘ چیٹ بوٹ، بھاشنی کے ذریعے 22 ہندوستانی زبانوں میں فلاحی اسکیموں سے متعلق معلومات تک رسائی آسان بنائے گا

نیا ای-انودان پورٹل مالی امداد کے عمل کو آسان بنانے، کاروبار کرنے میں سہولت کو فروغ دینے اور شفافیت و جوابدہی کو مستحکم کرنے میں مددگار ہوگا

کثیر لسانی خدمات کی فراہمی، ہنرمندی کے فروغ اور روزگار کے مواقع کو تقویت دینے کے لیے بھاشنی اور نیشنل ہنر مندی ترقیاتی کارپوریشن کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 NOV 2026 6:49PM by PIB Delhi

 ٹیکنالوجی پر مبنی حکمرانی کو مستحکم بنانے اور سماجی فلاحی خدمات کی قابل رسائی، شفاف اور مؤثر فراہمی کو یقینی بنانے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار نے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت بی ایل ورما کے ساتھ آج یہاں قومی دارالحکومت میں ڈاکٹر امبیڈکر بین الاقوامی سینٹر میں ’سماویشی‘ (امپاورمنٹ اور سماجی ہم آہنگی کے تمام شعبوں کے لیے یکساں رسائی کا نظام) اور نئے ’ای-انودان پورٹل‘ کا افتتاح کیا۔

’سماویشی‘ اور نئے ای-انودان پورٹل کا آغاز محکمہ کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ ان اقدامات کا مقصد سماجی فلاحی اسکیموں اور خدمات تک رسائی کو آسان بنانا، مستفیدین اور ان اسکیموں پر عمل درآمد کرنے والی تنظیموں کو درپیش طریقۂ کار کی دشواریوں کو کم کرنا اور سماجی فلاحی پروگراموں کی فراہمی میں شفافیت، جوابدہی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو مستحکم کرنا ہے۔

اس موقع پر وزارت کے سینئر افسران، نیشنل ای گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی)، نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی)، غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ویریندر کمار نے ’سماویشی‘ اور نئے ای-انودان پورٹل کے آغاز کو تاریخی اور ایک انقلابی تبدیلی قرار دیا۔ انہوں نے فلاحی اسکیموں اور خدمات کی فراہمی کو مستحکم بنانے کے لیے ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے تئیں محکمہ کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔

مرکزی وزیر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی ڈیجیٹل خدمات کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر یکجا کرکے ’سماویشی‘ مربوط، شفاف اور شہریوں پر مرکوز حکمرانی کی سمت ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔

ڈاکٹر کمار نے فلاحی خدمات کی رسائی، شفافیت اور افادیت کو بہتر بنانے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)، ڈیجیٹل انضمام اور اعداد و شمار پر مبنی نگرانی کی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کیا۔

 

اس موقع پر بی ایل ورما نے حکومت کی اسکیموں کو آسان ڈیجیٹل خدمات کے ذریعے مستفیدین تک زیادہ قابل رسائی بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’سماویشی‘ جیسے ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات سے شہریوں، بالخصوص معاشرے کے محروم اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کو معلومات اور خدمات تک زیادہ آسانی سے رسائی حاصل ہو سکے گی، جبکہ شفافیت اور شمولیت کو بھی فروغ حاصل گا۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے سکریٹری سدھانش پنت نے اس موقع پر کہا کہ یہ آغاز وزارت کی تاریخ کا ایک سنہرا دن ہے، جو 33 مختلف پورٹلز کو ایک ہی ’سماویشی پورٹل‘ میں یکجا کرکے ڈیجیٹل حکمرانی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کی علامت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’ای-انودان 2.0‘ کے تحت فارموں کی تعداد 283 سے کم کرکے 182 کردی گئی ہے، جس سے غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) اور اداروں کے لیے طریقۂ کار سے متعلق تقاضے نمایاں طور پر آسان ہوگئے ہیں۔ بھارت وی سی کے ذریعے 15 منٹ کی پیشگی اطلاع پر حقیقی وقت میں دور دراز سے معائنہ کرنے کی سہولت متعارف کرانے سے ادارہ جاتی نگرانی اور جوابدہی مزید مستحکم ہوگی۔ انہوں نے رسائی اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت، بھاشنی، ڈیجی لاکر اور پی ایف ایم ایس کے انضمام کو بھی اہم قرار دیا۔

ایڈیشنل سکریٹری محترمہ مونا کے کھنڈھر اور ڈائریکٹر استک کمار پانڈے کی قیادت میں آئی ٹی ٹیم کے ساتھ نیشنل ای گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی) اور نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) کی کوششوں کو سراہتے ہوئے سکریٹری نے ٹیکنالوجی پر مبنی حکمرانی کے ذریعے وزیراعظم کے ’زندگی میں آسانی‘ کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے وزارت کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے (ڈی او ایس جے ای) کے تیار کردہ ’سماویشی‘ کے ذریعے محکمہ کی اسکیموں، خدمات اور تنظیمی پورٹلز تک ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر رسائی فراہم کی گئی ہے۔ اس کے لیے https://www.dosje.gov.in/samavesh-citizen-portals/, پورٹل تیار کیا گیا ہے، جس کے ذریعے شہری ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر فلاحی امور سے متعلق مختلف معلومات اور خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس پلیٹ فارم پر چھ اہم اسکیموں سے متعلق پورٹلز کو یکجا کیا گیا ہے، جن میں بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود (ایس سی ڈبلیو)، نیشنل اوورسیز اسکالرشپ (این او ایس)، نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے)، سمبل۔ مظالم کے خلاف قومی ہیلپ لائن (این ایچ اے اے)، پردھان منتری انوسوچت جاتی ابھیدے یوجنا (پی ایم-اے جے اے وائی) اور محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے روزگار اور کاروبار کے مواقع کی معاونت (اسمایل) شامل ہیں۔ ان کے تحت ٹرانس جینڈر افراد کی فلاح و بہبود، بھیک مانگنے کے پیشے سے وابستہ افراد کی بازآبادکاری اور گریما گرہ سے متعلق اقدامات بھی شامل ہیں۔

 

 

 ’سماویشی‘ کے تحت 12 تنظیمی اور ادارہ جاتی پورٹلز کو بھی یکجا کیا گیا ہے، جن میں ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن (ڈی اے ایف)، بابو جگ جیون رام نیشنل فاؤنڈیشن، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل ڈیفنس (این آئی ایس ڈی)، ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر (ڈی اے آئی سی)، نیشنل شیڈیولڈ کاسٹس فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی)، نیشنل بیک ورڈ کلاسز فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی)، نیشنل صفائی کرمچاریز فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی)، نیشنل کمیشن فار بیک ورڈ کلاسز (این سی بی سی)، نیشنل کمیشن فار شیڈیولڈ کاسٹس (این سی ایس سی)، نیشنل کمیشن فار صفائی کرمچاریز (این سی ایس کے)، ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں کے لیے ترقیاتی و فلاحی بورڈ (ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی) اور محکمہ کا سماجی انصاف پورٹل شامل ہیں۔

اس متحدہ پلیٹ فارم کو فلاحی اسکیموں اور خدمات تک رسائی آسان بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے، تاکہ شہریوں کو مختلف ویب سائٹس پر معلومات تلاش کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔ مشترکہ لاگ اِن کی سہولت سے صارفین کو یکساں نوعیت کا بہتر تجربہ حاصل ہوگا، جبکہ مستفیدین سے متعلق معلومات تک رسائی اور اسکیموں پر عمل درآمد کی نگرانی کو مستحکم بنانے کے لیے ایک جامع بینیفشری ڈیش بورڈ بھی فراہم کیا گیا ہے۔

 

’سماویشی‘ کی ایک اہم شہری مرکوز خصوصیت ’سماجک سہایک‘ ہے، جو مصنوعی ذہانت سے لیس ایک چیٹ بوٹ ہے۔ یہ بھاشنی کے ذریعے 22 ہندوستانی زبانوں میں فلاحی اسکیموں، اہلیت کے معیار اور خدمات سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد لسانی رکاوٹوں کو دور کرنا اور شہریوں کو ان کی سہولت کی زبان میں سرکاری معلومات تک رسائی کے قابل بنانا ہے، جس سے ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ ملے گا اور فلاحی اسکیموں اور خدمات کے بارے میں عوامی بیداری میں اضافہ ہوگا۔

 

 

ڈیجی لاکر اور پبلک فنانشیل مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس) جیسے قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے ساتھ انضمام سے دستاویزات تک محفوظ رسائی اور خدمات و ادائیگیوں سے متعلق معلومات کی بہتر دستیابی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ اس پلیٹ فارم میں حکومت کے مقررہ معیارات کے مطابق مشترکہ ڈیزائن اور مواد کا فریم ورک بھی شامل کیا گیا ہے، جس میں ہندوستانی سرکاری ویب سائٹس کے لیے رہنما خطوط (جی آئی جی ڈبلیو) 3.0، ڈیجیٹل برانڈ آئیڈینٹیٹی مینوئل (ڈی بی آئی ایم) اور رسائی سے متعلق رہنما خطوط شامل ہیں۔ اس میں محفوظ، قابل رسائی اور صارف دوست ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

کثیر لسانی ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کو مستحکم بنانے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے ڈائریکٹر استک کمار پانڈے اور بھاشنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر امیتابھ ناگ کے درمیان ایک مفاہمت نامے کا تبادلہ کیا گیا۔ اس اشتراک کے ذریعے زبان سے متعلق ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا، تاکہ محکمہ کی اسکیموں اور خدمات سے متعلق معلومات متعدد ہندوستانی زبانوں میں دستیاب ہو سکیں۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے بالخصوص لسانی رکاوٹوں کا سامنا کرنے والے شہریوں کو فائدہ پہنچے گا اور وہ اسکیموں کی دفعات کو بہتر طور پر سمجھنے کے ساتھ فلاحی خدمات تک زیادہ آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے۔

 

 سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے ڈائریکٹر امریش بہادر پال نے نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر پرشانت سنہا کے ساتھ پردھان منتری انوسوچت جاتی ابھیدے یوجنا (پی ایم-اے جے اے وائی) کے مالی امداد والے جزو کے تحت مستفیدین کے لیے ہنرمندی کے فروغ اور روزگار کے مواقع کو مستحکم بنانے کے مقصد سے ایک مفاہمت نامے کا بھی تبادلہ کیا۔

اس اشتراک کے ذریعے مستفیدین کو ہنرمندی کے فروغ سے متعلق معاونت اور روزگار پر مبنی اقدامات تک رسائی فراہم کی جائے گی، جس سے وہ اپنی مہارتوں کو بہتر بنا سکیں گے، روزگار حاصل کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کر سکیں گے اور ذریعۂ معاش کے بہتر مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس اشتراک کا مقصد فلاحی معاونت، ہنرمندی کے فروغ اور معاشی خودمختاری کے درمیان رابطے کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

 نئے شروع کیے گئے ’ای-انودان پورٹل‘ (https://eanudaan.dosje.gov.in/) کے ذریعے منشیات کی طلب میں کمی کے قومی ایکشن پلان (این اے پی ڈی ڈی آر)، اسمایل، اٹل ویو ابھیدے یوجنا (اے وی وائی اے وائی) اور شریشٹھ (طریقۂ کار 1 اور 2) کے تحت مالی امداد کے تمام عمل کو ایک مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر یکجا کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد درخواست دینے کے طریقۂ کار کو آسان بنانے، دستاویزات کی تعداد کم کرنے اور دستاویزات کی خودکار تصدیق کے ذریعے غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز)، اداروں اور دیگر عمل درآمد کرنے والی تنظیموں کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینا ہے۔

 

 

اس پورٹل پر ایک مشترکہ پروجیکٹ آئی ڈی، درخواست کے مختلف مراحل میں پہلے سے پُر کردہ معلومات، درخواست کی صورتحال سے متعلق ڈیش بورڈز اور آن لائن نوٹیفکیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس سے بار بار معلومات درج کرنے کی ضرورت کم ہوگی اور درخواست دہندگان اپنی درخواستوں اور زیر التوا کارروائیوں کی صورت حال پر زیادہ آسانی سے نظر رکھ سکیں گے۔ این جی او درپن اور یو ڈائز پلس سمیت متعلقہ ڈیٹا بیس کے ذریعے دستاویزات کی خودکار جانچ اور تصدیق کا مقصد ابتدائی مرحلے میں خامیوں کی نشاندہی کرنا اور طریقۂ کار سے متعلق غیر ضروری تاخیر کو کم سے کم کرنا ہے۔

نیا ای-انودان پورٹل ویڈیو پر مبنی ای-معائنہ، جیو ٹیگ شدہ تصاویر اور ویڈیوز نیز حاضری کے ریکارڈ کے ذریعے نگرانی کے نظام کو بھی مستحکم بناتا ہے۔ پبلک فنانشیل مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس) کے ساتھ انضمام سے فنڈز کی تقسیم اور ادائیگیوں کی نگرانی ممکن ہوگی، جس سے مالی امداد کے انتظام میں شفافیت اور جوابدہی کو تقویت ملے گی۔ توقع ہے کہ ان سہولتوں سے این جی اوز اور اداروں کے لیے مالی امداد کے انتظامی عمل کی کارکردگی بہتر ہوگی اور محکمہ کو مؤثر نگرانی میں بھی مدد ملے گی۔

 ’سماویشی‘ کی تیاری اور اس پر عمل درآمد سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ مونا کے کھنڈھر کی مجموعی رہنمائی اور قیادت میں انجام دیا گیا ہے۔ ان کی رہنمائی اور مسلسل جائزے نے متعلقہ ڈویژنوں اور تنظیموں کے درمیان تال میل قائم کرنے اور اس اقدام کو ڈیجیٹل تبدیلی اور شہریوں پر مرکوز خدمات کی فراہمی کے محکمہ کے وسیع تر مقاصد سے ہم آہنگ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزارت کے آئی ٹی ڈویژن نے اس اقدام پر عمل درآمد میں مرکزی رابطہ کار کا کردار ادا کیا ہے۔ اس سلسلے میں اس نے پورٹل کے انضمام، ڈیٹا کی منتقلی، جانچ، مواد کے تال میل، تکنیکی جائزے اور مشترکہ ڈیجیٹل معیارات کے نفاذ کے لیے متعلقہ ڈویژنوں، تنظیموں اور ٹیکنالوجی شراکت داروں، بشمول نیشنل ای گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی) اور نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) کے ساتھ قریبی تعاون کیا ہے۔

اسکیموں سے متعلق پورٹلز اور تنظیمی ویب سائٹس کو مرحلہ وار یکجا کرنے سے ایک مشترکہ ڈیجیٹل گیٹ وے کی تشکیل ممکن ہوئی ہے، جبکہ اس سے محکمہ بھر میں ڈیجیٹل خدمات کے بہتر تال میل اور انتظام میں بھی مدد ملی ہے۔

 ان اقدامات کے ذریعے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے ایک جامع، قابل رسائی اور شہریوں پر مرکوز ڈیجیٹل حکمرانی کا نظام تشکیل دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے، تاکہ ٹیکنالوجی کے ذریعے فلاحی خدمات کی فراہمی کے فوائد معاشرے کے محروم اور پسماندہ طبقات تک پہنچائے جا سکیں۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  8255) 


(ریلیز آئی ڈی: 2341586) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी