سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مالی مشکلات سے تعلیمی امنگوں تک


این ایف ایس سی  فیلوشپ سے ایک ریسرچ اسکالر کی مالی معاونت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 NOV 2026 5:03PM by PIB Delhi

اٹھائیس سالہ دیپک کنوجیا (فرضی نام) کی کہانی اس بات کی عکاس ہے کہ کس طرح مالی معاونت، ثابت قدمی اور تعلیم کے تئیں عزم کے ساتھ مل کر اعلیٰ تعلیم کے نئے مواقع پیدا کر سکتی ہے اور ایک زیادہ جامع مستقبل کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والے محقق دیپک کنوجیا پختہ عزم اور بہتر مستقبل کی امید کے ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھنے کے باعث جہاں مالی وسائل محدود ہیں، ان کا تعلیمی سفر ثابت قدمی، حوصلے اور تعلیم کے تئیں غیر متزلزل عزم کی مثال ہے۔

وہ اپنے خاندان کے چار بچوں میں پہلے فرد ہیں جنہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس دوران انہیں تعلیمی فیس، رہائش کے اخراجات، مطالعے کے مواد اور دیگر ضروری اخراجات پورے کرنے میں خاصی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

خاندان کی محدود آمدنی اور مالی غیر یقینی صورتِ حال کے باعث اکثر ان کے لیے تعلیم جاری رکھنا مشکل ہو جاتا تھا اور کئی مواقع پر انہیں اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ دینے کا خدشہ بھی لاحق ہوا۔ تاہم، تعلیم کو آگے بڑھانے اور خود انحصاری کی منزل حاصل کرنے کے عزم کے ساتھ وہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کی کوشش میں ثابت قدم رہے۔

درج فہرست ذات کے طلبہ کے لیے قومی فیلوشپ اسکیم (این ایف ایس سی) کے تحت جناب کنوجیا کو اہم مالی معاونت فراہم کی گئی۔ اس کے تحت انہیں 18 جنوری 2024 سے 37,000 روپے ماہانہ کے حساب سے جونیئر ریسرچ فیلوشپ (جے آر ایف) اور اس کے علاوہ 10 فیصد مکان کرایہ الاؤنس (ایچ آر اے) دیا جا رہا ہے۔

اس مالی معاونت سے انہیں تعلیمی فیس، مطالعے کے مواد، رہائش اور تعلیم سے متعلق دیگر ضروری اخراجات پورے کرنے میں مدد ملی ہے۔ اس سے ان کے خاندان پر مالی بوجھ کم ہوا ہے اور انہیں مالی استحکام حاصل ہوا ہے، جس کے نتیجے میں وہ اپنی پڑھائی اور تحقیق پر زیادہ توجہ دے پا رہے ہیں۔

جناب کنوجیا پوری محنت، لگن اور عزم کے ساتھ اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس فیلوشپ سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور خود انحصار بننے اور اپنے مقاصد حاصل کرنے کے عزم کو تقویت ملی ہے۔ اس طرح وہ اپنے خاندان، معاشرے اور ملک کے لیے بامعنی کردار ادا کرنے کی سمت بھی گامزن ہیں۔

این ایف ایس سی اسکیم حکومتِ ہند کے اس عزم کی عکاس ہے کہ درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے اہل طلبہ کو اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے حصول میں معاونت فراہم کی جائے۔ مالی مدد کے ذریعے یہ اسکیم طلبہ کو معاشی رکاوٹوں پر قابو پانے اور اپنے تعلیمی و پیشہ ورانہ مقاصد کی تکمیل کی جانب آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے۔

****

 (ش ح ۔رک)

U. No.8240


(ریلیز آئی ڈی: 2341437) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी