وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

نیپال میں ہند-نیپال مشترکہ فوجی مشق ’سوریہ کرن ایکس ایکس‘ کا آغاز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 NOV 2026 4:21PM by PIB Delhi

ہندوستان اور نیپال کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’سوریہ کرن‘ کے 20ویں ایڈیشن کا آج نیپال کے سَلجھَنڈی میں واقع نیپال آرمی بیٹل اسکول میں آغاز ہوگیا۔ یہ مشق 25 نومبر سے 8 دسمبر 2026 تک جاری رہے گی۔ افتتاحی تقریب میں نیپالی فوج کے مڈ ویسٹرن ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ، میجر جنرل پورنا بہادر کھتری نے شرکت کی۔ کماؤں رجمنٹ کے جوان ہندوستانی فوج کے 334 اہلکاروں پر مشتمل دستے کی نمائندگی کررہے ہیں۔ اسی تعداد پر مشتمل نیپالی فوج کے دستے کی نمائندگی شری جوالا دل بٹالین کے جوان کر رہے ہیں۔

اس مشق کا مقصد دشوار گزار علاقوں میں شورش مخالف اور انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کی مشترکہ تربیت کے ذریعے دونوں افواج کے درمیان باہمی عملی تال میل، آپریشنل رابطہ کاری اور ایک دوسرے کے تئیں افہام و تفہیم کو فروغ دینا ہے۔

اس مشق کے دائرۂ کار میں مشترکہ حکمتِ عملی پر مبنی آپریشنز، ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوجی کارروائیاں، آفات سے نمٹنا اور طبی تربیت شامل ہیں۔ دونوں افواج کے جوان آپریشنل تجربات اور بہترین طریقۂ کار کا تبادلہ کریں گے، ساتھ ہی مشترکہ آپریشنز کی مؤثریت بڑھانے کے لیے حکمتِ عملی، تکنیک اور طریقۂ کار کو مزید بہتر بنائیں گے۔

مشق ’سوریہ کرن‘ ایک سالانہ دوطرفہ فوجی مشق ہے، جو باری باری ہندوستان اور نیپال میں منعقد کی جاتی ہے۔ یہ مشق دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے، دونوں افواج کے درمیان باہمی اعتماد اور رفاقت کو فروغ دینے اور علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی توثیق کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

*****

ش ح۔ک ح۔ش ہ ب

U N-8235 


(ریلیز آئی ڈی: 2341355) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी