کامرس اور صنعت کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی پی آئی آئی ٹی   کی سوچھتا اور زیر التوا معاملوں میں کمی کے حوالے سے نمایاں کامیابیوں کے ساتھ خصوصی مہم 6 اختتام پذیر


پائیدار طریقے سے کچرے کو توانائی میں تبدیل کرنے کے فروغ کے لیے این سی سی بی ایم کے بلبھ گڑھ کیمپس میں بایوماس گیسفائر نصب کیا گیا

خصوصی مہم 6 کے تحت ڈی پی آئی آئی ٹی نے عوامی شکایات کے ازالے کا 100 فیصد ہدف حاصل کیا، دفتری جگہ کے 18,644 مربع فٹ رقبے کو خالی کرایا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 NOV 2026 1:39PM by PIB Delhi

صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے اپنے منسلک اور ماتحت دفاتر کے ساتھ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کی رہنمائی میں خصوصی مہم 6 کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔ اس مہم کا مقصد سوچھتا(صفائی ستھرائی) کے اصولوں کو ادارہ جاتی شکل دینا اور سرکاری کام کاج میں زیر التوا معاملات کو کم سے کم کرنا تھا۔ اس کے تحت تمام دفاتر میں صفائی ستھرائی، کارکردگی میں بہتری اور ریکارڈ کے مؤثر انتظام کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے گئے۔

خصوصی مہم 6 کا انعقاد 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک کیا گیا، جبکہ اس سے قبل 15 ستمبر سے 30 ستمبر 2026 تک تیاری کا مرحلہ مکمل کیا گیا۔ مہم کے دوران ڈی پی آئی آئی ٹی نے صفائی ستھرائی، ریکارڈ کے منظم رکھ رکھاؤ اور زیر التوا معاملات کو بروقت ازالے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے خصوصی کوششیں کیں۔ مقررہ اہداف میں تقریباً مکمل کامیابی اور مہم کے مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت کے ساتھ ڈی پی آئی آئی ٹی نےسوچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینے، کارکردگی اور جواب دہی کا ماحول فروغ دینے اور سرکاری امور کی انجام دہی میں پائیدار طریقۂ کار کو مستحکم بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

اس مہم کے تحت ڈی پی آئی آئی ٹی کےزیر اہتمام ایک خود مختار ادارے، نیشنل کونسل فار سیمنٹ اینڈ بلڈنگ میٹریلز (این سی سی بی ایم) نے ہریانہ میں واقع اپنے بلبھ گڑھ کیمپس میں بایوماس گیسفائر نصب کیا۔ اس گیسفائر میں بایوماس، لکڑی اور کچرے سے تیار کردہ ایندھن (آر ڈی ایف) کو خام مال کے طور پر استعمال کرکے ایک آتش گیر گیس تیار کی جاتی ہے، جسے سن گیس کہا جاتا ہے۔ مہم کے دوران این سی سی بی ایم نے 150 کلوگرام خشک باغبانی کے کچرے کا استعمال کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ آزمائشی کارروائی انجام دی۔ اس عمل میں پہلے کچرے کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹا گیا اور پھر گیس بنانے والے مادّوں کی قابو شدہ فراہمی کے تحت بلند درجۂ حرارت پرآکسیجن کے  جزوی عمل کے ذریعے اسے سن گیس میں تبدیل کیا گیا۔ اس عمل سے حاصل ہونے والی سِنگیس کو بجلی پیدا کرنے اور ڈیزل جنریٹر (ڈی جی) سیٹ میں استعمال کرنے کے امکانات کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔ مہم کے دوران گیسفائر میں بلدیاتی ٹھوس کچرے (ایم ایس ڈبلیو) سے حاصل کردہ کچرے سے تیار کردہ ایندھن (آر ڈی ایف) کا استعمال کرتے ہوئے بھی آزمائشی کارروائیاں کی گئیں۔ یہ پہل کچرے کو توانائی میں تبدیل کرنے کے ایک ماحول دوست اور پائیدار طریقے کی عکاسی کرتی ہے اور پائیدار بنیادی ڈھانچے، وسائل کی بازیافت اور مدور معیشت کے اصولوں کو فروغ دینے کے لیے ایک قابلِ تقلید نمونہ پیش کرتی ہے۔

اس پہل کے علاوہ، ڈی پی آئی آئی ٹی نے مہم کے دیگر اہم اہداف کے حصول میں بھی نمایاں پیش رفت کی۔ اس کے منسلک اور ماتحت دفاتر نے ناکارہ سامان اور برقی کچرے کو ٹھکانے لگانے کے اقدامات کیے، جس کے نتیجے میں دفتری جگہ کا 18,644 مربع فٹ رقبہ خالی کرایا گیا اور 16,52,569 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ محکمے نے عوامی شکایات کے ازالے میں 100 فیصد کامیابی حاصل کی، جبکہ دیگر اہم شعبوں، بشمول عوامی شکایات سے متعلق اپیلوں، ای -فائلز اور کاغذی فائلوں کے جائزے اور صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں میں بھی تقریباً 100 فیصد اہداف مکمل کیے۔ ملازمین کی سہولت اور کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے کام کی مجموعی جگہ کے ماحول کو بہتر بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔ یہ کوششیں جواب دہی، ریکارڈ کے مؤثر انتظام اور زیر التوا معاملات کے بروقت تصفیے پر ڈی پی آئی آئی ٹی کی مسلسل توجہ کی عکاسی کرتی ہیں۔

*****

 ( ش ح ۔ م ش۔اش ق)

U. No. 8215


(ریلیز آئی ڈی: 2341345) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Assamese