زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر زراعت جناب شیوراج سنگھ چوہان نے مٹی کی صحت بہتر بنانے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے مقصد سے پنجاب کے کھیتوں کا دورہ کیا


گاؤں‘بوہ حویلیاں’ نے گزشتہ چھ برس سے پرالی جلائے بغیر کھیتی کرنے کا طریقہ اپنا کر پرالی کوٹھکانے لگانے کا ملک کوایک نیا راستہ دکھایا ہے؛ مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ نے کسانوں اور پنچایتوں کی ستائش کی

مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ نے پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے تئیں ریاستی حکومت کی عدم دلچسپی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور دیگر آفات سے پہنچنے والے نقصان کی تلافی کے لیے اس اسکیم کا نفاذ ناگزیر ہے

مرکز، زرعی مشینری کی فراہمی کے لیے کروڑوں روپے فراہم کرتا ہے؛ ریاستی حکومت کو ان مشینوں کے معیار کی جانچ یقینی بنانی چاہیے: جناب شیوراج سنگھ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 NOV 2026 12:01PM by PIB Delhi

زراعت و کسانوں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیرجناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج پنجاب کے ضلع ترن تارن کے گاؤں ‘بوہ حویلیاں’ میں منعقدہ ‘کسان چوپال’ میں شرکت کی اور کسانوں سے بات چیت کی ۔کھیتوں میں کسانوں کے درمیان بیٹھ کر ان کے مسائل اور تجاویز سننے کے دوران جناب شیوراج سنگھ چوہان نے ان ترقی پسند کسانوں اور پنچایتوں کی ستائش کی جو پرالی جلائے بغیر جدید طریقوں سے کھیتی باڑی کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ یہاں کوئی بڑی سیاسی میٹنگ کرنے نہیں آئے ہیں، بلکہ ایک خادم کی حیثیت سے کسانوں کے درمیان بیٹھ کر ان کے مسائل سمجھنے آئے ہیں۔ انہوں نے پنجاب حکومت پر زور دیا کہ وہ کسانوں کے مفاد میں ‘پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا’ نافذ کرے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کسانوں کے مفاد میں پالیسیوں اور کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر ریکارڈ خریداری کے تئیں مودی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261124163351_4d6fa3.jpg

کسانوں کی خدمت ہی ست گرو کی  اصل پوجا ہے

‘کسان چوپال’ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے جذباتی انداز میں کہا کہ کسان پورے ملک کا پیٹ پالنے کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘‘میں کوئی لیڈر نہیں بلکہ کسانوں کا خادم ہوں۔ گرو نانک دیو جی نے بھی لوگوں کی خدمت کرنے اور غرور، حسد اور کینہ پروری سے دور رہنے کا یہی پیغام دیا ہے۔ وزارت کا عہدہ کسی کے غرور کی تسکین کے لیے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لیے دیا گیا ہے اور میرے لیے کسانوں کی خدمت ست گرو بھگوان کی پوجا کے برابر ہے۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261124163356_992197.jpg

‘سبز انقلاب’ سے ‘کھیت بچاؤ ابھیان’ تک

پنجاب کے کسانوں کی تاریخی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب چوہان نے کہا کہ جب ملک کو غذائی بحران کا سامنا تھا اور بیرونِ ملک سے ‘سرخ گیہوں’درآمد کرنا پڑتا تھا، اس وقت پنجاب کے کسانوں نے سبز انقلاب (زیادہ پیداوار فراہم کرنے والی بیچوں)برپا کرکے ملک کے غذائی اجناس کے ذخائر کو بھر دیا تھا۔ لیکن آج کیمیائی کھادوں، کیڑے مار ادویات کے حد سے زیادہ استعمال اور پرالی جلانے کے باعث ہماری دھرتی ماں کی صحت بگڑ رہی ہے۔ مفید حشرات اور کینچوے ختم ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آج ہم نے مٹی کی زرخیزی کو محفوظ نہیں رکھا تو آنے والی نسلوں کو ایک بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔ گزشتہ چھ برس سے پرالی نہ جلانے اور ہیپی سیڈر  اور براہِ راست بیج بونے کی تکنیک اپنانے پر بوہ حویلیاں اور آس پاس کے علاقوں کے کسانوں کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس گاؤں نے ملک کو ‘کھیت بچاؤ ابھیان’ کی ایک نئی راہ دکھائی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261124163401_ac070f.jpg

زرعی مشینری کے سلسلے میں ریاستی حکومت کو مشورہ

بات چیت کے دوران ترقی پسند کسانوں سردار سکھویندر سنگھ (کرتووال)، سردار جتیندر سنگھ (منڈا پنڈ) اور سابق سرپنچ سردار گرنام سنگھ نے پرالی سے ٹمٹنےمیں درپیش عملی مسائل اور بیلر مشینوں پر دی جانے والی سبسڈی سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔ کسانوں کی تجاویز کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جناب شیو راج سنگھ چوہان نے یقین دلایا کہ وہ تفصیلی تبادلۂ خیال کے لیے انہیں دہلی مدعو کریں گے۔ دریں اثنا، سبسڈی کے تحت فراہم کی جانے والی مشینری کے بارے میں موصولہ شکایات کے جواب میں مرکزی وزیر نے بتایا کہ حکومتِ ہند اس سال بھی فصلوں کی باقیات  سے ٹمٹنے کے لیے(سی آر ایم) کے لیے ریاستی حکومت کو تقریباً 286 کروڑ روپے کی خطیر رقم فراہم کر رہی ہے۔ مرکزی حکومت فنڈز مہیا کرتی ہے، جب کہ مشینوں کی خریداری اور ان کے معیار کی جانچ کی ذمہ داری ریاستی حکومت کی ہوتی ہے۔ ریاستی حکومت کو یقینی بنانا چاہیے کہ کسانوں کو معیاری مشینیں فراہم کی جائیں اور مشینوں میں خرابی آنے کی صورت میں ان کی مرمت کا مناسب انتظام بھی موجود ہو۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261124163410_25fa24.jpg

‘فصل بیمہ یوجنا’اور فصلوں کے تنوع پر زور

مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ زراعت کو منافع بخش کاروبار بنانے کے لیے پیداوار میں اضافہ، لاگت میں کمی اور مربوط کاشتکاری کو اپنانا ضروری ہے۔ اس میں مویشی پروری، ماہی پروری اور مرغی پالن کے ساتھ مختلف اقسام کی فصلوں کی کاشت کو بھی فروغ دینا شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ پنجاب میں اب تک ‘پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا’ نافذ نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے دوران بھی انہوں نے وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر اس اسکیم کے نفاذ کی اپیل کی تھی، تاکہ قدرتی آفات کے نتیجے میں کسانوں کو ہونے والے نقصانات کی تلافی کی جا سکے۔

 

پنجاب میں اتحاد ترقی اور خوشحالی کی ایک نئی راہ ہموار کرے گا

پروگرام کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کسانوں کو یقین دلایا کہ مرکزی حکومت دھان اور گیہوں کی پوری پیداوار کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر خریدتی ہے۔ اس کے علاوہ مودی حکومت دالوں (تُور، مسور اور اُڑد) کی سو فیصد خریداری اور کپاس کی کم از کم امدادی قیمت پر خریداری کی ضمانت بھی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ یو پی اے حکومت کے مقابلے میں مودی حکومت نے کہیں زیادہ مقدار میں زرعی پیداوار کی خریداری کی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

 

********

) ش ح ۔ع ح۔ش ت)

U.No. 8211

 


(ریلیز آئی ڈی: 2341091) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati