57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

افی میں گالا پریمیئر میں  ملیالم فلم ’ہاف‘ کی نمائش، جو مافوق الفطرت عناصر کو انسانی جذبات کے ساتھ ملاتی ہے


ہاف: ایک منفرد ویمپائر کائنات کی تلاش، جس میں ایکشن، جذبات اور ایک غیر روایتی بیانیہ شامل ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 NOV 2026 7:27PMby PIB Delhiریلیز آئی ڈی: 2340961Views: 3

گوا، 24 نومبر 2026

ملیالم فلم ’ہاف‘، جو مافوق الفطرت عناصر، ہائی آکٹین ایکشن اور گہرے انسانی جذبات کو یکجا کرتی ہے، کا گالا پریمیئر 57ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف بھارت (افی) میں منعقد ہوا، جس نے ناظرین کو ایک غیر روایتی سنیما کائنات کی جھلک پیش کی۔

آج پریس انفارمیشن بیورو کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، اداکارہ املہ پال نے کہا کہ ویمپائر اور مافوق الفطرت کرداروں پر مشتمل کردار اداکاروں کو شاذ و نادر ہی پیش کیے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے ’ہاف‘ ان کے لیے ایک خاص طور پر دل چسپ پروجیکٹ بن گیا۔ انھوں نے اسے ایک ایسے کردار میں قدم رکھنے کا موقع قرار دیا جس کا انھوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا، اور جسے وہ ایک اداکار کے طور پر ہمیشہ تلاش کرنا چاہتی تھیں۔

اداکار عباس نے فلم میں اپنے کردار کو اپنے پچھلے پروجیکٹوں سے بالکل مختلف قرار دیا۔ جیسلمیر کی شدید گرمی میں فلم بندی کے چیلنجوں کو یاد کرتے ہوئے، انھوں نے کہا کہ اس تجربے نے انھیں مانوس علاقے سے آگے بڑھنے پر مجبور کیا۔ فلم کو ایک سرپرائز پیکج قرار دیتے ہوئے، انھوں نے ناظرین کے لیے ایک دل لگی سنیما تجربہ تخلیق کرنے میں پوری ٹیم کی کوششوں کی ستائش کی۔

اداکار رنجیت ساجیو کے لیے، اداکاری کے تئیں ان کے جنون نے اس پروجیکٹ کو خاص طور پر دل چسپ بنا دیا۔ ’ہاف‘ کو ایک منفرد انداز کے ساتھ ایک ایکشن تھرلر قرار دیتے ہوئے، انھوں نے انکشاف کیا کہ دونوں مرکزی اداکاروں، خود اور ایشوریہ راج، نے مشکل ایکشن سیکوینسز کی تیاری کے لیے ایک گہری ورکشاپ میں حصہ لیا۔ اپنے کردار کی وضاحت کرتے ہوئے، انھوں نے نشان دہی کی کہ ایک ایکشن سے بھرپور فلم ہونے کے باوجود، ’ہاف‘ میں ایک بھی سلو موشن شاٹ نہیں ہے، جو ایک منفرد تھیٹریکل تجربہ تخلیق کرنے کے ٹیم کے ارادے کا غماز ہے۔

اداکارہ ایشوریہ راج نے بہن بھائی کے رشتے کو فلم کے ان پہلوؤں میں سے ایک کے طور پر نمایاں کیا جو ان کے ساتھ سب سے زیادہ گونجتا تھا۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ ایکشن سیکوینسز کو سیکھنا اور انجام دینا مشکل تھا اور جو انھوں نے توقع کی تھی اس سے کافی مختلف تھا۔ ’ہاف‘ کو ویمپائروں کی سب سے متاثر کن تصویر کشی میں سے ایک قرار دیتے ہوئے، انھوں نے کہا کہ فلم انھیں روایتی مافوق الفطرت مخلوق کے بجائے دوستانہ، قابلِ تعلق، تقریباًً پڑوسی کرداروں کے طور پر پیش کرتی ہے۔

پروڈیوسر این سنجیو نے فلم کے جرات مندانہ تصور اور منفرد تھیم کے بارے میں بات کی، اور ملیالم سنیما کو جغرافیائی حدود سے آگے لے جانے کے ٹیم کے عزائم پر زور دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ٹیم اپنی منفرد کہانی کو بین الاقوامی ناظرین تک پہنچانے کے لیے بے تاب تھی۔ انھوں نے مستقبل میں ناظرین کے لیے مزید منفرد اور دل کش مواد لانے کی امید بھی ظاہر کی۔

افی لائیڈ یہاں پڑھیں: https://www.pib.gov.in/iffi/57/iffiLoid.aspx?yr=2026&lang=1&reg=48 

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 8193


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Official Release ID: 2340961
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026