پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 NOV 2026 6:07PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کو آج وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر، عزت مآب فریڈرک میرز کا ٹیلی فون آیا۔
دونوں رہ نماؤں نے بھارت-جرمنی اسٹریٹجک شراکت داری میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور دو طرفہ تعلقات میں مسلسل رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چوں کہ بھارت اور جرمنی اس سال سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں، رہ نماؤں نے دفاع اور جدید ٹکنالوجیوں سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت-یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے لیے کئی نئے مواقع فراہم کرے گا۔
رہ نماؤں نے باہمی دل چسپی کے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے عالمی امن، استحکام اور قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظام کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ انھوں نے عصری عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کثیر جہتی فورمز پر مسلسل تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 8189