سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے پویلین کی بھارت کے 45ویں بین الاقوامی تجارتی میلے 2026 میں مجموعی فروخت 22 نومبر تک تقریباً 1.16 کروڑ روپے رہی


صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی، مقامی مصنوعات اور روایتی دستکاری کی بڑھتی ہوئی مانگ کی عکاس

وزیراعظم نریندر مودی کے رہنما اصول ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس‘‘ سے ہم آہنگ

تجارتی میلہ 27 نومبر 2026 کو اختتام پذیر ہوگا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 NOV 2026 7:15PM by PIB Delhi

قومی راجدھانی میں جاری بھارت کے 45ویں بین الاقوامی تجارتی میلے (آئی آئی ٹی ایف) 2026 میں وزارت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے پویلین کی مجموعی فروخت 22 نومبر 2026 تک تقریباً 1.16 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار میلے میں آنے والے لوگوں کی جانب سے حوصلہ افزا پذیرائی اور مقامی مصنوعات و روایتی دستکاری کے تئیں بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی کرتے ہیں۔

 

میلے میں آنے والے افراد پویلین دیکھنے آ رہے ہیں اور وہاں مقامی و دستکاری سے تیار کردہ مصنوعات کی خریداری کے ذریعے دستکاروں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

آئی ٹی پی او، بھارت منڈپم کے گراؤنڈ فلور پر واقع ہال نمبر 5 میں قائم وزارت کے اس پویلین میں ہندوستان کے متنوع ثقافتی ورثے، روایتی ہنرمندی اور مقامی دستکاری کی نمائش کی گئی ہے۔ یہاں آنے والوں کو مستند دستکاری سے تیار کردہ مختلف مصنوعات دیکھنے اور براہ راست خریداری کے ذریعے دستکاروں کے معاشی استحکام میں تعاون کرنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

 

فروخت کے یہ حوصلہ افزا اعداد و شمار ہندوستان کی بھرپور فنکارانہ روایات، دستکاری سے تیار کردہ مصنوعات اور مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے دستکاروں کی کاروباری صلاحیتوں میں صارفین کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو ظاہر کرتے ہیں۔

یہ پویلین بدستور دستکاروں کو اپنی مصنوعات کی نمائش، صارفین سے براہ راست رابطہ قائم کرنے اور اپنی مصنوعات کی مارکیٹ تک رسائی بڑھانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔ تجارتی میلہ 27 نومبر 2026 کو اختتام پذیر ہوگا۔

وزارت کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ وزارت کی تین ایپیکس کارپوریشنز کے ذریعے 19 ریاستوں کے 130 سے زائد دستکار اس میلے میں شرکت کر رہے ہیں۔ ان میں درج فہرست ذاتوں کے قومی فنانس اور ترقیاتی کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی)، نیشنل بیک ورڈ کلاسز فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی) اور نیشنل صفائی کرمچاریز فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی) شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان ایپیکس کارپوریشنز کی شرکت، درج فہرست ذاتوں، پسماندہ طبقات، صفائی متروں اور ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش قبائل (ڈی این ٹیز) سے تعلق رکھنے والے دستکاروں اور کاروباری افراد کے لیے منڈیوں تک رسائی کے روابط مضبوط بنانے، انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے اور روزگار کے پائیدار مواقع پیدا کرنے کے تئیں وزارت کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ یہ کوششیں وزیراعظم نریندر مودی کے رہنما اصول ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس‘‘ کے تحت ان کے وژن سے ہم آہنگ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پویلین میں روایتی ہینڈلوم مصنوعات، نفیس ڈیزائن والی دستکاری، ہاتھ سے تیار کردہ زیورات، ٹیکسٹائل، جوتے، دست ساز اشیا اور دیگر مقامی مصنوعات کا وسیع ذخیرہ پیش کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ مصنوعات ملک کے مختلف خطوں کی منفرد فنکارانہ شناخت، روایتی ہنرمندی اور ثقافتی گوناگونی کی نمائندگی کرتی ہیں۔

عہدیدار نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی آئی ٹی ایف جیسے باوقار قومی سطح کے پلیٹ فارم پر شرکت سے دستکاروں کو اپنی مصنوعات کی تشہیر اور شناخت بڑھانے، صارفین سے براہ راست بات چیت کرنے، ان کی بدلتی ہوئی پسند اور ترجیحات کو سمجھنے، کاروباری روابط قائم کرنے اور منڈی کے نئے مواقع تلاش کرنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے دستکاروں کی کاروباری صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور کاروبار کے پائیدار امکانات پیدا کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت کی شرکت کا ایک اہم پہلو ’ٹولیپ‘ (روایتی دستکاروں کے روزگار کے فروغ کا پروگرام) کو فروغ دینا ہے، جس کا مقصد دستکاروں کی تیار کردہ مصنوعات کے لیے مارکیٹ میں ایک منفرد شناخت قائم کرنا اور صارفین کے درمیان ان کی پہچان بڑھانا ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ ٹولیپ پہل کے ذریعے وزارت کا مقصد روایتی دستکاری اور موجودہ مارکیٹ کی ضروریات کے درمیان فرق کو کم کرنا، جدت طرازی کی حوصلہ افزائی کرنا، کاروباری صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اور دستکاروں کے لیے آمدنی کے پائیدار مواقع پیدا کرنا ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ 13 نومبر کو افتتاح کیا گیا 45واں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر 2026 ملک اور بیرون ملک کے صنعت کاروں، کاروباری افراد، تاجروں اور صارفین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر رہا ہے۔ یہ میلہ تجارت، کاروبار، انٹرپرینیورشپ اور ثقافتی تبادلے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

************

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 8162 )

 


(ریلیز آئی ڈی: 2340671) وزیٹر کاؤنٹر : 2
یہ ریلیز پڑھیں: हिन्दी , Tamil , English