کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت کوئلہ نے معدنی رعایت کے قواعد، 1960 میں ترمیم کرتے ہوئے تسلیم شدہ پروسپیکٹنگ ایجنسیوں اور کان کنی کے منصوبے تیار کرنے والی ایجنسیوں کی منظوری کی مدت تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کر دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 NOV 2026 6:48PM by PIB Delhi

وزارت کوئلہ نے 17 نومبر 2026 کو جی ایس آر 999 (ای) کے تحت معدنی رعایت (تیسری ترمیم) قواعد، 2026 کو نوٹیفائی کیا ہے۔ اس کے تحت تسلیم شدہ ارضیاتی کھوج ایجنسیوں (اے پی اے) اور کان کنی منصوبہ تیار کرنے والی ایجنسیوں (ایم پی پی اے) کے لیے منظوری کی مدت تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کر دی گئی ہے۔

اس اصلاح سے وقتاً فوقتاً ہونے والے جائزوں اور منظوری کی تجدید کی تعداد میں کمی آئے گی، جس سے تسلیم شدہ ایجنسیوں کو بار بار جائزے اور منظوری کے عمل میں صرف ہونے والے وقت کی بچت ہوگی۔ منظوری کی مدت میں اضافہ ارضیاتی رپورٹوں اور کان کنی منصوبوں کی تیاری میں تسلسل کو یقینی بنائے گا، جو کوئلہ اور لگنائٹ کے بلاک کو عملی طور پر فعال بنانے کے لیے لازمی ہیں۔

یہ اصلاح کوئلے کے شعبے میں کاروبار کرنے میں آسانی اور اعتماد پر مبنی حکمرانی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

**************

 

 

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 8157

             


(ریلیز آئی ڈی: 2340625) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil