وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے تروچیراپلی حادثے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 NOV 2026 10:50PM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل ناڈو کے تروچیراپلی میں پیش آئے حادثے میں لوگوں کی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

جناب مودی نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

وزیر اعظم نے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے ہر جاں بحق شخص کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا:

تمل ناڈو کے تروچیراپلی میں حادثے کے نتیجے میں لوگوں کی جانوں کا زیاں انتہائی افسوسناک ہے۔ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

پی ایم این آر ایف سے ہر جاں بحق شخص کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے: PM @narendramodi

 

****

 

ش ح۔ ع و۔ ش ب ن

U-8113


(ریلیز آئی ڈی: 2340214) وزیٹر کاؤنٹر : 8