57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

 ’’گنگا کے دامن میں پروان چڑھنے والے ہزاروں برس کے زندہ تجربات‘‘: آئی ایف ایف آئی 2026 میں بھارت بالا اور اے آر رحمان کا فلم ’بنارس‘ کے لیے دوبارہ اشتراک


موسیقی، یادوں اور وراثت کے موضوع پر باپ اور بیٹی کے گہرے رشتے کی کہانی، دریائے گنگا کے کنارے ترتیب دی گئی ہے؛ انڈین پینورما سیکشن میں فلم کا ہندوستان میں پریمیئر ہوگا

مانوس دھنوں سے آگے: رحمان نے ’بنارس‘ کے لیے دیو گندھروا جیسے کم استعمال ہونے والے راگوں کا انتخاب کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 NOV 2026 7:29PMby PIB Delhiریلیز آئی ڈی: 2340074Views: 4

 

فلم ساز بھارت بالا نے ’بنارس‘ کے لیے معروف موسیقار اے آر رحمان کے ساتھ دوبارہ اشتراک کیا ہے۔ باپ اور بیٹی کے رشتے پر مبنی یہ فلم بھارت کے 57ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) کے انڈین پینورما سیکشن کے لیے منتخب کی گئی ہے۔ گوا میں منعقد ہونے والے اس فلمی میلے میں اس کا ہندوستان میں پریمیئر ہوگا۔فلم میں ابھیشیک بنرجی، شاہانہ گوسوامی، نیرج کبی، چھایا کدم، اندرا تیواری اور انتھونی تھاسن جیسوتھاسن سمیت دیگر فنکاروں نے اداکاری کی ہے۔

ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے ثقافتی اور موسیقی کے پس منظر میں ترتیب دی گئی فلم ’بنارس‘ ایک باپ اور بیٹی کے رشتے، موسیقی کی وراثت کی منتقلی اور نسل در نسل قائم رہنے والے مضبوط رشتوں کی عکاسی کرتی ہے۔ فلم کی کہانی دریائے گنگا کے اس پہلو کے گرد آگے بڑھتی ہے جسے ہدایت کار بھارت بالا نے ’’گنگا کی ابدی روح‘‘ قرار دیا ہے۔

فلم کی موسیقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اے آر رحمان نے کہا کہ ہندوستانی کلاسیکی موسیقی، خواہ وہ ہندوستانی ہو یا کرناٹک، ان کے تخلیقی سفر کے دوران ہمیشہ تحریک کا مستقل ذریعہ رہی ہے۔ ان کے مطابق راگوں اور ان سے وابستہ جذبات نے مسلسل ان کے موسیقی کے اظہار کو نئی جہت دی ہے۔

 

فلم کی موسیقی کی تیاری کے اپنے انداز کی وضاحت کرتے ہوئے اے آر رحمان نے بتایا کہ انہوں نے اس کی دھنوں میں راگوں کو شامل کیا ہے۔ ہندوستان کی ثقافتی گوناگونیت کا ذکر کرتے ہوئے رحمان نے کہا کہ یہ تنوع آج بھی ان کی موسیقی کی جستجو کے لیے تحریک کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے ہر ثقافت پسند ہے۔‘‘ ان کے مطابق ہر زبان کا اپنا الگ ذائقہ ہے، پنجابی زبان کی اثر انگیزی سے لے کر بنگالی کی مٹھاس تک۔ وہ اکثر اپنی موسیقی میں مختلف زبانوں اور ان کی ثقافتی خصوصیات کو ایک دوسرے کے ساتھ گھلنے ملنے کا موقع دیتے ہیں۔

بھارت بالا نے ’مریان‘ کے بعد طویل وقفے سے فیچر فلم سازی کی طرف واپسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس درمیانی عرصے میں انہوں نے کئی مختصر فلموں پر کام کیا۔ ان کے لیے فیچر فلم بنانا تخلیقی عمل کا تسلسل ہے، جس کا آغاز وہ اس وقت کرتے ہیں جب انہیں کوئی ایسی کہانی ملتی ہے جسے بیان کیا جانا ضروری محسوس ہوتا ہے۔

بھارت بالا نے کہا کہ بنارس کو اسکرین پر کئی انداز میں پیش کیا جا چکا ہے، لیکن اس شہر میں اب بھی بہت کچھ دریافت کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے اسے ایک ایسی جگہ قرار دیا جو ’’گنگا کے دامن میں پروان چڑھنے والے ہزاروں برس کے زندہ تجربات‘‘ سے تشکیل پائی ہے۔

 

فلم کے سنیماٹوگرافر مارک کوننکس نے بتایا کہ ان کی بنیادی توجہ روشنی، کیمرے کے زاویوں، فریم بندی اور منظر کی ترتیب کے ذریعے اداکاروں کے چہروں پر ابھرنے والے جذبات کو کیمرے میں محفوظ کرنے پر تھی۔ ان کے مطابق ان کی کوشش تھی کہ ناظرین خود کو فلم کا حصہ محسوس کریں، نہ کہ محض باہر سے اسے دیکھنے والے تماشائی۔

انہوں نے کہا، ’’کیمرہ موسیقی کی طرح ہوتا ہے۔‘‘ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ رنگوں اور بصری عناصر کو ایک دوسرے کے ساتھ ملا کر مناظر میں ایک خاص لے پیدا کرتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’’رنگوں کی زیادتی ان کی تاثیر ختم کر دیتی ہے۔‘‘ اس بات پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناظرین کی توجہ کسی خاص سمت مبذول کرانے اور ان میں جذبات پیدا کرنے کے لیے رنگوں کا محتاط استعمال ضروری ہے۔ مہا کمبھ کے دوران حقیقی مقامات پر فلم بندی کرتے وقت یہ طریقہ خاص طور پر اہم تھا۔

اداکار نیرج کبی نے اپنے ادا کردہ کرداروں کے دیرپا اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ کردار اکثر ان کی حقیقی زندگی میں بھی سرایت کر جاتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حصہ بن جاتے ہیں۔ ’بنارس‘ میں ان کا کردار ڈیمنشیا (بھولنے کی بیماری) میں مبتلا ہے۔ کبی کے مطابق یہ کردار ادا کرتے ہوئے انہیں اپنا بچپن یاد آیا، ایک ایسی کیفیت جس میں مستقبل کا کوئی وجود نہیں ہوتا اور حال بھی موجود نہیں رہتا۔

اداکار ابھیشیک بنرجی نے مہا کمبھ کے دوران حقیقی ماحول میں فلم بندی کے چیلنجوں اور اس میں شامل بے ساختگی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ کنٹرول شدہ اسٹوڈیو سیٹ پر کام کرنے سے بالکل مختلف تھا۔ بڑے ہجوم کے درمیان اداکاری کرنے میں خاصی غیر یقینی صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا تھا، اس لیے اداکار اور ہدایت کار کے درمیان باہمی اعتماد کی اہمیت مزید بڑھ جاتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس تجربے نے انہیں کالج کے زمانے میں کیے گئے نکڑ ناٹکوں کی یاد دلا دی۔ فلم بندی کے اس عمل کو ’’اسٹریٹ سنیما‘‘ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نے انہیں ایک اداکار اور ایک انسان، دونوں حیثیتوں سے بدل دیا۔

 

اے آر رحمان نے خوشی کا اظہار کیا کہ ان کی موسیقی سے مزین دو فلمیں ’بنارس‘ اور ’رامائن‘ 57ویں آئی ایف ایف آئی میں دکھائی جا رہی ہیں۔ یہ فلمی میلہ سنیما کی متنوع کہانیوں اور ہندوستانی داستان گوئی کی روایات میں موسیقی کے دیرپا کردار کا جشن مناتا ہے۔

اس سیشن کی نظامت مہیش کمار نے کی۔

پریس کانفرنس یہاں دیکھیں:

Read IFFILOID here: https://www.pib.gov.in/iffi/57/iffiLoid.aspx?yr=2026&lang=1&reg=48

 

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  8108)


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Official Release ID: 2340074
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026