57th International Film Festival of India 2026
20 – 28 Nov 2026

کون کہتا ہے کہ صرف لڑکے ہی شیروں کی طرح گرج سکتے ہیں؟ باگھنی ایک ایسی نوجوان لڑکی کی کہانی ہے جو روایتی شیر رقص میں صنفی رکاوٹوں کو چیلنج کرتی ہے


اڑیہ فلم ہمت، ثقافتی شناخت اور اپنے خوابوں کی تکمیل کی آزادی کا جشن مناتی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 NOV 2026 6:10PMby PIB Delhiریلیز آئی ڈی: 2340038Views: 2

کیا ہوگا اگر ایک چھوٹی لڑکی یہ فیصلہ کرے کہ کچھ روایات صرف پیروی کرنے کے لیے نہیں بلکہ ان کے ساتھ رقص کرنے کے لیے بنائی گئی تھیں؟ کیا ہوگا اگر وہ ایک ایسی دنیا میں داخل ہونے کی ہمت کرے جہاں شیر کی دھاریاں روایتی طور پر مردوں پر پینٹ کی جاتی تھیں اور پوچھے، ”میں کیوں نہیں؟“

یہ منی کی کہانی ہے، اوڈیشہ کے ایک دور دراز گاؤں کی 11 سالہ لڑکی، جو باگھا ناچا پرفارمر بننے کا خواب دیکھتی ہے۔ باگھا ناچا ایک روایتی شیر رقص کی شکل ہے جس پر طویل عرصے سے مردوں کا غلبہ رہا ہے، یہ ایک ثقافتی عمل ہے جسے منی اپنی شرائط پر اپنانا چاہتی ہے۔ اس کے لیے، یہ خواہش صرف ایک رقص پیش کرنے کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ خواب دیکھنے، روایات کو چیلنج کرنے اور اپنے شوق کی تکمیل کی آزادی حاصل کرنے کے بارے میں ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/NIL_7481.JPG(1)_20261122181344_8a04a9.jpeg

حقیقی واقعات سے متاثر ہو کر، قومی ایوارڈ یافتہ فلم ساز جتیندر مشرا کی لکھی اور ہدایت کردہ فلم باگھنی (شیر کی طرح رقص) ایک نوجوان لڑکی کے گہرے صنفی دقیانوسی تصورات کو چیلنج کرنے کے عزم کی کہانی بیان کرتی ہے۔ اوڈیشہ کی متحرک لوک روایات کے پس منظر میں سیٹ کی گئی یہ فلم صنفی رکاوٹوں، سماجی کنڈیشنگ، ثقافتی شناخت اور قائم شدہ اصولوں پر سوال اٹھانے کی ہمت کو تلاش کرتی ہے۔ اس فلم کا گالا پریمیئر 22 نومبر 2026 کو گوا میں 57ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفی) میں منعقد کیا گیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جتیندر مشرا نے باگھنی کو ایک گہرا ذاتی سنگ میل قرار دیا، جو فلم انڈسٹری میں تقریبا دو دہائیوں کے بعد ان کی ہدایت کاری کی پہلی فلم ہے۔ اِفی کے انڈین پینوراما کے ساتھ اپنی برسوں کی وابستگی کو یاد کرتے ہوئے، انھوں نے اِفی، این ایف ڈی سی اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کا ان کی حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔

فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مشرا نے کہا کہ اگرچہ باگھا ناچا اس کا ثقافتی پس منظر فراہم کرتا ہے، لیکن کہانی بالآخر صنفی مساوات، ہمت اور انسانی روح کا جشن مناتی ہے۔ اپنے ہی خاندان کی سات قابل ذکر خواتین سے متاثر ہو کر، انھوں نے زور دیا کہ لڑکیوں کو جب مساوی مواقع دیے جائیں تو وہ توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھا سکتی ہیں۔ اوڈیشہ کے برہم پور میں وسیع تحقیق پر مبنی، اس فلم میں ریاست بھر میں آڈیشن کے ذریعے منتخب کیے گئے مقامی بچے بھی شامل ہیں جنھیں تجربہ کار اداکار سبیاساچی مشرا کے ساتھ کئی مہینوں تک تربیت دی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/NIL_7487.JPG_20261122181413_7f53ff.jpeg

معروف اڑیہ اداکار سبیاساچی مشرا نے باگھنی کو دل کش کہانی اور اوڈیشہ کے بھرپور ثقافتی ورثے کا ایک تازہ امتزاج قرار دیا۔ انھوں نے باگھا ناچا، روایتی شیر رقص، اور باگھنی، جس کا مطلب شیرنی ہے، کے درمیان تضاد کو کہانی کے مرکز کے طور پر اجاگر کیا، جس سے فلم میں گہرائی اور تجسس کا اضافہ ہوا۔

روایتی باگھا ناچا پرفارمر کا کردار ادا کرنے کے اپنے تجربے کا اشتراک کرتے ہوئے، سبیاساچی نے انکشاف کیا کہ انھوں نے 30 کلوگرام وزن کم کیا اور کردار میں صداقت لانے کے لیے سخت جسمانی اور روحانی تیاری کی۔ انھوں نے لوک فن سے وابستہ مشکل رسومات اور گھنٹوں کی پیچیدہ باڈی پینٹنگ کے بارے میں بھی بات کی، جس میں پرفارمر کو دیوی ماں بھگابتی بدھی ٹھاکرانی کا مجسم سمجھا جاتا ہے۔ فلم کی عالمی اپیل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے، انھوں نے کہا کہ باگھنی میں علاقائی اڑیہ سنیما کے لیے ایک نیا معیار قائم کرنے کی صلاحیت ہے اور انھوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ اس کے پیغام کو دنیا بھر کے سامعین تک پہنچائے۔

پروڈیوسر پارتھا پانڈا نے اِفی، این ایف ڈی سی اور بھارت سرکار کا باگھنی کو گالا پریمیئر کے ساتھ عزت بخشنے اور اوڈیشہ کے ثقافتی ورثے کو بین الاقوامی سامعین کے سامنے پیش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/NIL_7479.JPG_20261122181437_edc118.jpeg

منی کے سفر کے ذریعے، باگھنی ایک گہری جڑی ہوئی مقامی روایت کو ہمت، شناخت اور روایت کو چیلنج کرنے کی آزادی کے بارے میں ایک بڑی اور زیادہ عالمی گفتگو میں لاتی ہے۔ اس جذبے کے ساتھ، یہ فلم اِفی 2026 کے تھیم، ’کہانیاں بغیر سرحدوں کے‘ سے ہم آہنگ ہے، جو اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ کس طرح سنیما مقامی آوازوں کو عالمی سامعین تک پہنچا سکتا ہے اور دنیا کے ایک کونے کی کہانیوں کو دوسرے کے لیے معنی خیز بنا سکتا ہے۔

پریس کانفرنس کی نظامت محترمہ نکیتا اے ایس نے کی۔

اِفی لائیڈ یہاں پڑھیں: https://www.pib.gov.in/iffi/57/iffiLoid.aspx?yr=2026&lang=1&reg=48

پریس کانفرنس یہاں دیکھیں:

***

 

(ش ح - ع ا)

U.No. 8099


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2026 and #StoriesWithoutBorders. Tag us @pibindia on Instagram and @PIB_India on X, and we will help amplify your festival moments!

For accredited journalists, critics, bloggers, and vloggers seeking 1-on-1 interviews with filmmakers and festival juries, write to us at:
iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Official Release ID: 2340038
•
Media Centre: Goa
•
Festival Dates: Nov 20 – 28, 2026