پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 NOV 2026 10:46PM by PIB Delhi
ڈیٹا کے تجزیے اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایئر کارگو امپورٹ، دہلی کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے نئی دہلی کے ایئر کارگو کمپلیکس کے ذریعے کوکین کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
یوگانڈا کے شہر اینٹیبی سے آنے والی اس کھیپ کو "بینز کلوتھس" (کپڑے) کے طور پر ظاہر کیا گیا تھا۔ یہ کھیپ یہاں پہنچنے کے بعد کافی عرصے تک لاوارث (بغیر کسی دعوے کے) پڑی رہی۔ اسے کلیئر کرانے کے لیے کوئی 'بل آف انٹری' بھی داخل نہیں کی گئی تھی۔
اس کے بعد، ایئر کارگو امپورٹ، دہلی کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے اس کھیپ کی باریک بینی سے جانچ کی ۔ اس میں انہیں کچی دالوں اور بینز کے ساتھ ساتھ تقریباً 1.975 کلوگرام (مجموعی وزن) کپڑا ملا، جس میں نشہ آور مادہ ہونے کا شبہ ہے۔ اس کے علاوہ 350 گرام (مجموعی وزن) کا ایک الگ پیکٹ بھی برآمد ہوا، جس میں سفید پاؤڈر تھا؛ خدشہ ہے کہ یہ کوکین ہے۔


سفید پاؤڈر کی ابتدائی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ اس میں کوکین ہو سکتی ہے۔ کوکین یا این ڈی پی ایس مادہ ہونے کے شبہ میں، 1.975 کلوگرام کپڑے (جس میں نشہ آور مادہ ملا ہوا تھا) اور 350 گرام سفید پاؤڈر والے پیکٹ کو ’نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹانسز ( این ڈی پی ایس) ایکٹ، 1985‘ کی دفعات کے تحت ضبط کر لیا گیا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق، ضبط شدہ کوکین کی قیمت (اسٹریٹ ویلیو) تقریباً 5 کروڑ روپے ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں اس کی قیمت 10 سے 15 کروڑ روپے فی کلوگرام لگائی گئی ہے۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
********
(ش ح- ن ا)
U.N:8023