پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 NOV 2026 6:30PM by PIB Delhi
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی مرکزی وزارت کے تحت محکمہ مویشی پروری و ڈیری، دیسی نسل کی گائے اور بھینسوں کے تحفظ اور سائنسی طریقے سے ان کی افزائش و ترقی کو فروغ دے رہا ہے۔ اسی مقصد کے تحت محکمہ نے دسمبر 2014 میں ’’راشٹریہ گوکل مشن‘‘ (آر جی ایم) کا آغاز کیا تھا۔
2۔ اس مشن کے تحت محکمہ نے قومی گوپال رتن ایوارڈ (این جی آر اے) شروع کیا ہے، جس کا مقصد دودھ پیدا کرنے والے کسانوں، ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیوں، ملک پروڈیوسر کمپنی (ایم پی سی)، فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او) اور مصنوعی طریقے سے نسل بہتر کرنے والے تکنیکی ماہرین (اے آئی ٹی) کی خدمات کو تسلیم کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ یہ تمام افراد اور ادارے دیسی نسل کی گائے اور بھینسوں کے تحفظ، ترقی اور فروغ کے واسطے سرگرم عمل ہیں۔
اس سال بھی قومی گوپال رتن ایوارڈ مندرجہ ذیل زمروں میں دیا جا رہا ہے:
- دیسی نسل کی گائے اور بھینس پالنے والے سرکردہ ڈیری کسان۔
- بہترین ڈیری کوآپریٹو سوسائٹی (ڈی سی ایس)، ملک پروڈیوسر کمپنی (ایم پی سی) اور ڈیری فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او)۔
- بہترین مصنوعی افزائش نسل کے تکنیکی ماہر (اے آئی ٹی)۔
3۔ شمال مشرقی خطے (این ای آر) اور ہمالیائی ریاستوں میں ڈیری کی ترقی سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ان کی حوصلہ افزائی کے واسطے خصوصی ایوارڈ بھی پیش کیا گیا ہے۔
4۔ قومی گوپال رتن ایوارڈ 2026 کے تحت مذکورہ ہر زمرے میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کے علاوہ شمال مشرقی خطے اور ہمالیائی ریاستوں کے لیے خصوصی ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔
پہلے دو زمروں، یعنی بہترین ڈیری کسان اور بہترین ڈیری کوآپریٹو سوسائٹی/ایف پی او/ایم پی سی کے فاتحین کو توصیفی سند، یادگاری نشان اور نقد انعام سے نوازا جائے گا، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
- پہلی پوزیشن: 5 لاکھ روپے
- دوسری پوزیشن: 3 لاکھ روپے
- تیسری پوزیشن: 2 لاکھ روپے
- شمال مشرقی خطے/ہمالیائی ریاستوں کے لیے خصوصی ایوارڈ: 2 لاکھ روپے
5۔ بہترین مصنوعی افزائش نسل کے تکنیکی ماہر (اے آئی ٹی) کے زمرے میں توصیفی سند اور یادگاری نشان دیا جائے گا۔
6۔ ان انعامات کے لیے وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کے تیار کردہ آن لائن پورٹل (https://awards.gov.in) کے ذریعے 10 اگست 2026 سے 30 ستمبر 2026 تک درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔ اس دوران مجموعی طور پر 1583 درخواستیں موصول ہوئیں۔
7۔ مقررہ ضابطوں اور طریقۂ کار پر عمل کرنے کے بعد محکمہ مویشی پروری نے قومی گوپال رتن ایوارڈ 2026 کے تحت ہر زمرے کے فاتحین کا اعلان کر دیا ہے، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
نمبر شمار
|
زمرہ
|
این جی آر اے 2026 کے فاتحین کے نام اور ان کی حاصل کردہ پوزیشن
|
|
1.
|
دیسی نسل کی گائے اور بھینس پالنے والے بہترین ڈیری کسان
|
غیر شمال مشرقی خطہ (نان این ای آر):
- پہلی پوزیشن: جناب مرلی دھرن نائر، کوٹائم، کیرالہ۔
- دوسری پوزیشن: جناب اوڈیڈرا راج شی بھائی، پوربندر، گجرات۔
- تیسری پوزیشن: جناب مدن موہن یادو، گروگرام، ہریانہ۔
شمال مشرقی خطہ اور ہمالیائی ریاستوں کے لیے خصوصی ایوارڈ:
جناب ساگر سنگھ راوت، ادھم سنگھ نگر، اتراکھنڈ۔
|
|
2.
|
بہترین ڈیری کوآپریٹو سوسائٹی، ملک پروڈیوسر کمپنی اور ڈیری فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او)
|
غیر شمال مشرقی خطہ (نان این ای آر):
- پہلی پوزیشن: ٹی این ڈی 93 تھچور ملک پروڈیوسر کوآپریٹو سوسائٹی، کلاکوریچی، تمل ناڈو۔
- دوسری پوزیشن: ڈنکا ملک پروڈیوسرس کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ، منڈیا، کرناٹک۔
- تیسری پوزیشن: اریتھن پاتھی کشیرولپادکا سہاکارنا سنگم، پلکڑ، کیرالہ۔
شمال مشرقی خطہ اور ہمالیائی ریاستوں کے لیے خصوصی ایوارڈ:
چک دیویا ڈیری کوآپریٹو لمیٹڈ، کٹھوعہ، جموں و کشمیر۔
|
|
3.
|
بہترین مصنوعی افزائش نسل کے تکنیکی ماہر (اے آئی ٹی)
|
غیر شمال مشرقی خطہ (نان این ای آر):
- پہلی پوزیشن: جناب شوبھنکر نندی، ہوگلی، مغربی بنگال۔
- دوسری پوزیشن: جناب راجیش کمار مہتو، گریڈیہ، جھارکھنڈ۔
- تیسری پوزیشن: جناب شیخ شفیع، ضلع سری پوٹی سری رامولو نیلور، آندھرا پردیش۔
شمال مشرقی خطہ اور ہمالیائی ریاستوں کے لیے خصوصی ایوارڈ:
جناب سودیش کمار، ادھم سنگھ نگر، اتراکھنڈ۔
|
8۔ یہ ایوارڈ 26 نومبر 2026 کو نیشنل ملک ڈے کی تقریبات کے ضمن میں بہار کے پٹنہ شہر میں واقع باپو سبھاگار، مرادپور میں منعقدہ تقریب کے دوران مرکزی وزیر برائے ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ کے ہاتھوں تقسیم کیے جائیں گے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل بھی موجود رہیں گے۔
******
( ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا )
UR. No-8006