مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہاؤسنگ و شہری امورکی وزارت کے شہری ترقی کےمحکمے کے سکریٹری نے پی ایم اے وائی-یو 2.0 کے تحت سی ایس ایم سی کی 11ویں میٹنگ کی صدارت کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 NOV 2026 3:22PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند نے ’پردھان منتری آواس یوجنا – شہری دوم‘ کے تحت 1.75 لاکھ مکانات کی منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ، 19 نومبر 2026 کو ہاؤسنگ و شہری امورکی وزارت کے شہری ترقی کے محکمے کے سکریٹری جناب ستیندر سنگھ کی صدارت میں منعقدہ مرکزی منظوری و نگرانی کمیٹی کے گیارہویں اجلاس میں مزید ایک لاکھ پچاس ہزار مکانات کے لیے اصولی منظوری دی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261120152447_93db63.jpg

 

اجلاس میں ’سب کے لئے رہائش‘ کے جوائنٹ سکریٹری اور مشن ڈائریکٹر جناب کمار روی کانت سنگھ، جوائنٹ سکریٹری اور مالیاتی مشیر جناب سنجیت، ڈائریکٹر جناب ویبھو رنڈوال، وزارت کے افسران، نیز مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے مشن ڈائریکٹرز اور نمائندے موجود تھے۔

پردھان منتری آواس یوجنا – شہری دوم کے ’مستفیدین کی زیرِ قیادت تعمیرات‘ اور ’شراکت داری میں سستے مکانات‘ کے تحت 1.75 مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ مکانات آسام میں 4,841، گوا میں 6، گجرات میں 5,793، مدھیہ پردیش میں 10,913، مہاراشٹر میں 19,778، اوڈیشہ میں 2,681، پڈوچیری میں 937، راجستھان میں 4,572، تمل ناڈو میں 14,350، اتر پردیش میں 1,01,493 اور مغربی بنگال میں 10,159 تعمیر کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش میں 1,27,349 اور مہاراشٹر میں 22,484 مکانات کے لیے اصولی منظوری دی گئی ہے۔ یہ منظوری اس شرط پر دی گئی ہے کہ متعلقہ ریاستیں ضروری ضابطوں کی تکمیل کریں اور اسکیم کے رہنما خطوط پر عمل کریں۔ اس کے ساتھ ہی پردھان منتری آواس یوجنا – شہری دوم کے تحت منظور شدہ مکانات کی مجموعی تعداد 24.15 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ نئی منظوری اہل شہری خاندانوں، خصوصاً معاشی طور پر کمزور طبقے کے افراد کے لیے پکے مکانات تک رسائی بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

محکمۂ شہری ترقی کے سکریٹری نے ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو ہدایت دی کہ وہ اخراجات کی رفتار تیز کریں اور منظور شدہ فنڈز کا بہترین استعمال یقینی بنائیں۔ انہوں نے اسکیم پر مؤثر عمل درآمد کے لیے مستفیدین اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کو فنڈز بروقت جاری کرنے پر بھی زور دیا۔ اس کے علاوہ نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے، مکانات کی جیو ٹیگنگ اور تمام زیرِ التوا درخواستوں کی مقررہ مدت کے اندر مکمل جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت دی۔

جامع اور مساوی رہائشی سہولیات کو فروغ دینے کے مقصد سے اس اسکیم میں خواتین کو بااختیار بنانے کو مرکزی اہمیت دی گئی ہے، جبکہ معاشرے کے کمزور طبقات کی رہائشی ضروریات کو بھی ترجیح دی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261120152456_3bd925.jpg

گجرات کا ایک مستفید خاندان پردھان منتری آواس یوجنا – شہری دوم کے تحت تعمیر کردہ اپنے مکان کے باہر۔

 

دریں اثنا، اجلاس میں ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو جامع ’سستے مکانات کی پالیسیاں‘ وضع کرنے اور سستے مکانات کی تعمیر و فراہمی کے لئے سازگار ماحول تیار کرنے کی غرض سے ضروری اصلاحات نافذ کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261120152508_17403b.jpg

ستمبر 2024 میں شروع کی گئی پردھان منتری آواس یوجنا – شہری دوم کا مقصد معاشی طور پر کمزور طبقے، کم آمدنی والے طبقے اور متوسط آمدنی والے طبقے کے مزید ایک کروڑ اہل خاندانوں کو مختلف ذرائع کے ذریعے پکے مکانات تعمیر کرنے یا خریدنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ اسکیم شہروں میں مقیم تارکینِ وطن، کام کرنے والی خواتین اور شہری غریبوں کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سستے اور باعزت کرایے کے مکانات بھی فراہم کرتی ہے۔

پردھان منتری آواس یوجنا – شہری اور پردھان منتری آواس یوجنا – شہری دوم کے تحت مجموعی طور پر 1.29 کروڑ مکانات منظور کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 1.01 کروڑ مکانات کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔  ت ع

U.NO.7977


(ریلیز آئی ڈی: 2339132) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil