وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی جی ایس ٹی فریدآباد نے ریواڑی میں پان مسالہ تیار کرنے والی ایسی فیکٹری کا پتہ لگایا جہاں پاؤچ -پیکنگ کی مشینیں  تفصیلات کا اظہار کئے بغیر چلائی جا رہی تھیں؛ چار مشینیں ضبط، ایک شخص گرفتار

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 NOV 2026 10:10AM by PIB Delhi

مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سی جی ایس ٹی فریدآباد کمشنریٹ نے 16 نومبر 2026 کو ہریانہ کے ریواڑی میں رام گڑھ روڈ پر واقع ایک فرم کے احاطے کی تلاشی لی۔ اس فرم پر شبہ تھا کہ وہ  ہیلتھ سکیورٹی سے نیشنل سکیورٹی  (ایچ ایس این ایس) سیس کی ادائیگی کیے بغیر پان مسالہ تیار کر رہی ہے۔

تلاشی کے دوران وہاں پان مسالہ تیار کرنے کے لیے استعمال ہونے والی چار ورٹیکل پاؤچ -پیکنگ مشینیں نصب پائی گئیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ فرم نے نہ تو ایچ ایس این ایس سیس ایکٹ، 2025 کے تحت اپنا اندراج کرایا تھا اور نہ ہی قانون کی متعلقہ دفعات کے مطابق اپنی پیکنگ مشینوں کی تفصیلات ظاہر کی تھیں۔ ایچ ایس این ایس سیس یکم فروری 2026 سے نافذ ہوا ہے اور پان مسالہ تیار کرنے والوں پر، نصب مشینوں کی پیداواری صلاحیت کی بنیاد پر عائد کیا جاتا ہے۔ اس قانون کے تحت سیس کی عدم ادائیگی یا اس سے بچنے کی رقم 116.48 کروڑ روپے بنتی ہے۔

مشینوں کی تفصیلات ظاہر کیے بغیر ان کے ذریعے پان مسالہ تیار کرنا ایچ ایس این ایس سیس ایکٹ، 2025 کی دفعات کے تحت جرم ہے۔ اس کے پیش نظر مذکورہ مشینوں کے مالک اور انہیں چلانے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسے متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسے 14 دن کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔

مزید تحقیقات جاری ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م۔ ن م۔

U-7951


(ریلیز آئی ڈی: 2338876) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , Gujarati , Nepali