وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب پرتاپ راؤ جادھو نے اسپتالوں اور مصنوعات تیار کرنے والے اداروں میں ’آیوش کوالٹی مارک‘ کے سرٹیفکیٹس تقسیم کئے


’آیوش کوالٹی مارک‘ آیوش مصنوعات کی حفاظت، خالص پن اور اصلیت پر اعتماد کی علامت ہے: جناب پرتاپ راؤ جادھو

جناب جادھو نے عالمی سطح پر مقبولیت بڑھانے کیلئے آیوش کے شعبے میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 NOV 2026 5:08PM by PIB Delhi

 

آیوش کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزارت صحت و خاندانی بہبود کے وزیر مملکت، جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج نئی دہلی میں اسپتالوں اور مینوفیکچررز کو ’آیوش کوالٹی مارک‘ کے سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ اس اقدام کا مقصد آیوش مصنوعات اور صحت کی خدمات کے معیار کو یقینی بنانا، معیارات کو یکساں بنانا اور عالمی سطح پر ان کی ساکھ کو مضبوط بنانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261119170915_cd6997.jpg

سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب پرتاپ راؤ جادھو نے کہا کہ آیوش کوالٹی مارک، آیوش مصنوعات اور خدمات کی حفاظت، خالص پن اور اصلیت پر عوامی اعتماد اور بھروسے کی علامت ہے۔ صحت کے شعبے میں معیار کو ایک اخلاقی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے وزیر موصوف نے خام مال کی خریداری، تیاری، جانچ اور لیبلنگ کے عمل میں سخت معیارات برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

جناب جادھو نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں آیوش کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر وسیع تر شناخت حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روایتی طب کے شعبے میں ہندوستان کے بیش قیمت ورثے کو عالمی سطح پر مزید مقبول بنانے کے لیے سائنسی توثیق، معیار میں یکسانیت اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معیارات کو اپنانا ضروری ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261119170920_4308b0.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261119170925_f88087.jpg

وزیر موصوف نے بتایا کہ آیوش کی وزارت نے آیوش اوشدھی گُن وتّا ایوم اُتپادن سموردھن یوجنا (اے او جی یو ایس وائی) کے تحت آیوش کوالٹی مارک کے نفاذ کے لیے آیوش ایکسل کو اصولی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے معیار کو یقینی بنانے کے لیے ایک ادارہ جاتی نظام قائم ہوگا اور ملک کے اندر صارفین کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی خریداروں کا اعتماد بھی مضبوط ہوگا۔

روایتی اور جڑی بوٹیوں پر مبنی صحت کی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کو اجاگر کرتے ہوئے جناب جادھو نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او-جی ایم پی کے تقاضوں، فارماکوپیا کے معیارات، مصنوعات کی معیاری جانچ اور شفاف لیبلنگ پر عمل درآمد سے بین الاقوامی منڈیوں میں ہندوستانی آیوش مینوفیکچررز کی مسابقتی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے آیوش ایکسل پر زور دیا کہ وہ تکنیکی رہنمائی، صنعت سے روابط اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے ذریعے مینوفیکچررز، بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مدد کرے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261119170932_184f70.jpg

اس موقع پر ڈاکٹر راگھو، مشیر (آیوروید)، آیوش ایکسیل کے نمائندے اور عہدیداران، آیوش صنعت سے وابستہ نمائندے، مینوفیکچررز، برآمد کنندگان، سائنس داں اور وزارت آیوش کے سینئر افسران موجود تھے۔

درج ذیل اداروں اور کمپنیوں کو ’آیوش کوالٹی مارک‘ کے سرٹیفکیٹس دیے گئے:

  • ست کر سنجیونی – آیوش اسپتال
  • شری شری ویل بِیئنگ – آیوش اسپتال
  • ایس این اے آیورویدک نرسنگ ہوم – آیوش اسپتال
  • نیشنل کالج آف آیوروید، حصار – آیوش اسپتال
  • اپولو آیوروید اسپتال – اسپتال (2 یونٹ)
  • ایڈوین بایوٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ – ادویاتی مصنوعات
  • مہارشی آیوروید لمیٹڈ – ادویاتی مصنوعات

***

ش ح۔ ک ا۔ ف ر

U.NO.7914

 


(ریلیز آئی ڈی: 2338676) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil