وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

سکریٹری، ڈی او ایس ای ایل، نے معذور افراد کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کی صدارت کی


وزارتِ تعلیم نے سی آر پی ڈی کے نفاذ اور جامع اور مساوی تعلیم کے فروغ کے لیے بھارت کے اقدامات کو اجاگر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 NOV 2026 7:28PM by PIB Delhi

سکریٹری، محکمۂ اسکولی تعلیم و خواندگی (ڈی او ایس ای ایل)، مرکزی وزارتِ تعلیم، جناب ٹی کے انیل کمار نے 17 نومبر 2026 کو نئی دہلی میں معذور افراد کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ (یو این ایس آر)، محترمہ ہیبا ہاگراس کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کی صدارت کی۔ اِس گفتگو نے حکومت کے ذریعے جامع تعلیم کو مضبوط بنانے اور خصوصی ضروریات والے بچوں (سی ڈبلیو ایس این) کے لیے تعلیمی مواقع تک مساوی رسائی کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے اقدامات پر تبادلۂ خیال کرنے کا موقع فراہم کیا۔

محکمے نے معذور افراد کے حقوق سے متعلق کنونشن (سی آر پی ڈی) کے نفاذ کے لیے کیے گئے اقدامات کو اجاگر کیا، جس میں سمگر شکشا کے تحت اہم مداخلتیں شامل ہیں تاکہ ابتدائی شناخت، انفرادی مدد، رسائی، علاج معالجے کی مداخلت، ہنرمندی اور مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ (سی بی ایس ای) کے ذریعے امتحانات سے متعلق سہولیات کی فراہمی کو شامل کرتے ہوئے ایک جامع، زندگی بھر کے نقطہ نظر کے ذریعے جامع تعلیم کو مضبوط بنایا جا سکے۔

محکمے نے پراشست (PRASHAST) کو بھی اجاگر کیا، جو 3 سے 18 سال کی عمر کے اسکول جانے والے بچوں میں 21 معذوریوں کی ابتدائی شناخت کے لیے ڈیزائن کی گئی معذوری کی اسکریننگ چیک لسٹ ہے۔ جدید پراشست 2.0 موبائل ایپلیکیشن، جو یو ڈی آئی ایس ای+ کے ساتھ مربوط ہے، نے اسکریننگ کے عمل کو آسان بنایا، جس سے اساتذہ کے ذریعے ابتدائی اسکریننگ کے لیے درکار وقت تین دن سے کم ہو کر 15 منٹ رہ گیا۔ اکتوبر 2026 تک، 6 کروڑ سے زیادہ بچوں کی اسکریننگ کی جا چکی تھی اور 7.26 لاکھ سے زیادہ اسکولوں کو پراشست پورٹل پر شامل کیا جا چکا تھا، اس کے ساتھ 79 لاکھ سے زیادہ اساتذہ کو حساس بنایا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے نمائندوں، وزارتِ تعلیم اور وزارتِ خارجہ کے سینئر اہلکاران نے اِس سیشن میں شرکت کی۔

محترمہ ہیبا ہاگراس نے آر کے پورم میں واقع گورنمنٹ کو-ایڈ سینئر سیکنڈری اسکول کا بھی دورہ کیا تاکہ سمگر شکشا کے تحت کی گئی جامع تعلیمی مداخلتوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ انھوں نے سی ڈبلیو ایس این طلبہ کی ضروریات پوری کرنے والی سہولیات اور معاونت کے میکانزم کے ساتھ وسائل کے کمروں کا جائزہ لیا۔ انھوں نے سی ڈبلیو ایس این طلبہ کے والدین سے بھی گفت و شنید کی تاکہ اسکولوں میں فراہم کی جانے والی مدد کے بارے میں ان کے تجربات اور نقطہ نظر کو سمجھا جا سکے۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 7860


(ریلیز آئی ڈی: 2338157) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी