نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوجوانوں کے امور اور  کھیلوں کی  وزارت  نے شہریوں کو یومِ دستور کوئز 2026 میں شرکت کی دعوت دی، کوئز 18 سے 26 نومبر تک جاری رہے گا؛ 500 کامیاب شرکاء کو نقد انعامات دیے جائیں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 NOV 2026 6:10PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت  نے مائی گَو اور مائی بھارت کے اشتراک سے 26 نومبر کو یومِ دستور کے موقع پر منعقد کیے جانے والے ’’یومِ دستور کوئز 2026‘‘ میں شرکت کے لیے شہریوں کو مدعو کیا ہے۔ یہ کوئز 18 نومبر 2026 سے 26 نومبر 2026 تک جاری رہے گا۔ اس میں مجموعی طور پر 500 کامیاب شرکاء کا انتخاب کیا جائے گا، جن میں پہلے 100 کامیاب شرکاء کو فی کس 5,000 روپے اور اگلے 400 شرکاء کو فی کس 2,000 روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ تمام شرکاء کو آن لائن شرکت کا سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

ہندوستان کا آئین دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی بنیاد ہے، جو انصاف، آزادی، مساوات اور اخوت کے اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے، ان کے بنیادی فرائض کا تعین کرتا ہے اور ان جمہوری اقدار کو مضبوط بناتا ہے جو پوری قوم کو متحد رکھتی ہیں۔

آئینی شعور کو فروغ دینے کی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے اس کوئز کا مقصد شہریوں کو اپنے علم کو پرکھنے اور ہندوستانی آئین کی تشکیل، اپنے حقِ رائے دہی اور ملک کی جمہوریت کی تشکیل کرنے والی اقدار کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ اس کے ذریعے شہریوں کو ہندوستان کے آئینی ورثے کا جشن منانے، اپنے حقوق کو سمجھنے اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے اپنی ذمہ داریوں کے تئیں عہد  بستگی کی تجدید کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

شہری درج ذیل ویب سائٹس کے ذریعے اس کوئز میں حصہ لے سکتے ہیں:

- https://www.quiz.mygov.in

- https://mybharat.gov.in/quizzes/yuva/

یہ کوئز انگریزی اور ہندی دونوں زبانوں میں دستیاب ہوگا۔

******

ش ح۔ ف ا ۔ م ر

U-NO. 7852


(ریلیز آئی ڈی: 2338147) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil