صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ نے شری رام کالج آف کامرس کے صد سالہ جشن کی اختتامی تقریب میں شرکت کی


بھارت میں دنیا کے مقابلے میں  نوجوانوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے جیساکہ ایس آر سی سی جیسے کالجوں سے ظاہر ہوتا ہے: صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 NOV 2026 6:40PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (18 نومبر 2026 کو)  نئی دہلی میں شری رام کالج آف کامرس (ایس آر سی سی) کے صد سالہ جشن کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ ملک کے سرکردہ تعلیمی اداروں کو عالمی معیار کے اداروں میں تبدیل ہونا چاہیے۔ اس سے نہ صرف بھارت کو ایک "عالمی علمی سپر پاور"  بنانے کے قومی وژن کو پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اعلیٰ تعلیم کے لیے ملک کے اندر اور بیرونِ ملک سے باصلاحیت طلبہ بھی راغب ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/AS1_1232_20261118184233_56bc99.JPG

صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران بھارت دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشتوں میں سے ایک رہا ہے۔ ملک نے بنیادی ڈھانچے کی بے مثال توسیع، انقلابی ڈیجیٹل تبدیلی، مالی شمولیت اور سماجی ترقی حاصل کی ہے۔ یہاں اسٹارٹ اپس کے لیے سازگار ماحول موجود ہے اور 'کاروبار کرنے میں آسانی'  کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، اس سوچ کے ساتھ مؤثر فلاحی اقدامات نافذ کیے گئے ہیں کہ کوئی بھی مستحق فرد محروم نہ رہ جائے۔ حالیہ برسوں میں تقریباً 50 کروڑ ہم وطن انتہائی غربت کے دائرے سے باہر نکلے ہیں۔ یہ کامیابیاں عالمی ماحول میں درپیش متعدد چنوتیوں کے باوجود ممکن ہوئی ہیں، جو غیر یقینی صورتحال اور جاری تنازعات سے دوچار ہے۔ اس کالج کے طلبہ خوش قسمت ہیں کہ وہ ہماری معیشت کی مضبوطی اور کامیابی کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور اس سے سیکھ رہے ہیں۔ وہ ترقی کے ہمارے سفر کو مزید تیز کرنے کے لیے اس تجربے کو بروئے کار لائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/A3S_6247_20261118184244_6ca710.JPG

صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ بھارت ایک نئی توانائی اور نئے نقطہ نظر کے ساتھ عالمی سطح پر اپنے اقتصادی کردار کو وسعت دے رہا ہے۔ ہمارے نوجوان ہماری پُرعزم کوششوں کی قیادت کریں گے۔ بھارت کے پاس دنیا کی سب سے بڑی نوجوان آبادی موجود ہے اور اس کے ساتھ ہی دنیا میں نوجوان صلاحیتوں کا بہترین ذخیرہ بھی ہے، جیسا کہ ایس آر سی سی جیسے کالجوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/AS1_1216_20261118184256_f9db82.JPG

صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو اپنی امنگوں اور کردار کا تعین 'بھارت کا، بھارت کے ذریعے، اور بھارت کے لیے'  کے نقطہ نظر کے ساتھ کرنا چاہیے۔ اس تناظر میں 'بھارت کے ذریعے' کا مطلب یہ ہے کہ معاشرے اور اداروں نے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اپنا تعاون دیا ہے۔ لہٰذا، معاشرے اور ملک کے تئیں ان پر ایک خاص ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/HNM_3052_20261118184307_d2278f.JPG

صدرِ جمہوریہ نے یہ جان کر خوشی کا اظہار کیا کہ ایس آر سی سی کے طلبہ امتحانات میں اعلیٰ نمبر اور نمایاں پوزیشن حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس آر سی سی کے طلبہ کو یہ ثابت کرنا چاہیے کہ دولت کی تخلیق تعمیرقوم کا باعث بنتی ہے؛ انہیں خود بھی ترقی کرنی چاہیے اور دوسروں، بالخصوص محروم طبقات کے لیے بھی مواقع پیدا کرنے چاہئیں؛ عظیم بھارتی اقدار سے جڑے رہتے ہوئے عالمی معیار کی برتری حاصل کرنی چاہیے؛ جدید ترین تکنالوجی کا استعمال حساسیت اور ذمہ داری کے ساتھ کرنا چاہیے؛ اور ہمدردی، اصولوں اور اخلاقیات کے ساتھ پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرنی چاہیے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایس آر سی سی کنبے کے اراکین 2047 تک 'وکست بھارت' کی تعمیر اور اس کے بعد بھی ہمارے ملک کے شاندار سفر میں اپنا تعاون دیتے رہیں گے۔

ایوارڈ یافتگان کی فہرست ملاحظہ کرنے کے لیے براہِ کرم یہاں کلک کریں:

**********

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7854


(ریلیز آئی ڈی: 2338115) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati