پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 NOV 2026 3:54PM by PIB Delhi
|
مالی سال 2026-27 کے اپریل سے ستمبر کے دوران ایف ٹی اے کے اہم شراکت دار ممالک اور بڑی تجارتی منڈیوں کو ہندوستان کی برآمدات میں وسیع پیمانے پر اضافہ درج کیا گیا۔ آسیان ممالک کو برآمدات میں 58 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 28.06 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ سافٹا کے شراکت دار ممالک کو برآمدات 22 فیصد اضافے کے ساتھ 15.29 ارب امریکی ڈالر ہو گئیں۔ یورپی یونین کو برآمدات میں 5 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا اور یہ 38.79 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔ سنگاپور، ملائیشیا، سری لنکا، جاپان، جنوبی کوریا اور عمان کے ساتھ ساتھ یورپ کی دیگر منڈیوں میں بھی برآمدات میں مضبوط اضافے سے عالمی منڈیوں میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی برآمدی رسائی اور تجارتی تعلقات کے مزید مستحکم ہونے کی عکاسی ہوتی ہے۔
|
تعارف
مالی سال 2026-27 کے اپریل سے ستمبر کے دوران ہندوستان کے اہم آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے شراکت دار ممالک اور بڑے تجارتی شراکت داروں کی منڈیوں میں برآمدات میں مجموعی طور پر اضافہ درج کیا گیا۔ آسیان، جنوبی ایشیا، مشرقی ایشیا اور یورپ کی کئی منڈیوں میں برآمدات کی بہتر کارکردگی سے ہندوستان کی تجارت کے جغرافیائی تنوع میں اضافے کی عکاسی ہوتی ہے۔
اہم برآمدی منڈیوں میں سنگاپور، ملیشیا، سری لنکا، عمان، اٹلی اور اسپین میں خاص طور پر نمایاں اضافہ درج کیا گیا۔ مجموعی برآمدات میں توسیع کے سلسلے میں آسیان ایک اہم شراکت دار بن کر ابھرا، جبکہ جنوبی ایشیا کے پڑوسی ممالک کی منڈیوں میں بھی مسلسل ترقی درج کی گئی۔
یوروپی یونین، جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور برطانیہ سمیت ترقی یافتہ منڈیوں کو بھی اس مدت کے دوران برآمدات میں اضافہ ہوا۔ ان منڈیوں میں برآمدات کی کارکردگی ہندوستان کی برآمدات کے بڑھتے ہوئے جغرافیائی پھیلاؤ اور اس کے وسیع ہوتے تجارتی روابط کو اجاگر کرتی ہے۔
آسیان برآمدات میں اضافے کا ایک اہم محرک بن کر ابھرا
مالی سال 27-2026کی پہلی ششماہی کے دوران جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کو ہندوستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ درج کیا گیا۔ سی ای سی اے فریم ورک کے تحت، آسیان ممالک کو برآمدات میں 58 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ مالی سال 26-2025 کے اپریل سے ستمبر کے دوران 17.75 ارب امریکی ڈالر سے بڑھ کر مالی سال 27-2026کی اسی مدت میں 28.06 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔
- سنگاپور خطے کی سب سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی منڈیوں میں سے ایک بن کر ابھرا۔ سنگاپور کو ہندوستان کی برآمدات میں دو گنا سے زیادہ اضافہ ہوا اور یہ 103 فیصد بڑھ کر 5.45 ارب امریکی ڈالر سے 11.07 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔
- ملیشیا کے لئےبرآمدات میں بھی نمایاں اضافہ درج کیا گیا۔ اس مدت کے دوران برآمدات 83 فیصد بڑھ کر 3.05 ارب امریکی ڈالر سے 5.58 ارب امریکی ڈالر ہو گئیں۔
- ویتنام کو برآمدات میں 36 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 3.83 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ انڈونیشیا کو برآمدات بھی 36 فیصد بڑھ کر 2.98 ارب امریکی ڈالر ہو گئیں۔
- تھائی لینڈ بھی بھی برآمدات کی ایک اہم منڈی رہا، جہاں برآمدات کی مالیت 2.65 ارب امریکی ڈالر رہی۔

سافٹا کے شراکت دار ممالک کو برآمدات میں 22 فیصد اضافہ
ایکسپورٹس ٹو ساؤتھ ایشین فری ٹریڈ ایریا (سافٹا) کے شراکت دار ممالک کو بھی مالی سال 27-2026کے اپریل سے ستمبر کے دوران ہندوستان کی برآمدات میں اضافہ درج کیا گیا۔ اس مدت کے دوران سافٹا کی منڈیوں کو مجموعی برآمدات میں 22 فیصد اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے 12.55 ارب امریکی ڈالر سے بڑھ کر 15.29 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔
- سری لنکا برآمدات کی ایک اہم ترقی کرتی ہوئی منڈی بن کر ابھرا، جہاں برآمدات میں 73 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 2.28 ارب امریکی ڈالر سے بڑھ کر 3.94 ارب امریکی ڈالر ہو گئیں۔
- نیپال کو برآمدات میں 19 فیصد اضافہ درج کیا گیا اور یہ 3.66 ارب امریکی ڈالر سے بڑھ کر 4.37 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔
- بھوٹان کو بھی برآمدات میں 16 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 711.4 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔
- جنوبی ایشیا کی نسبتاً چھوٹی منڈیوں میں مالدیپ کو برآمدات میں 52 فیصد کا نمایاں اضافہ درج کیا گیا اور یہ 222.2 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 337.4 ملین امریکی ڈالر ہو گئیں۔
- بنگلہ دیش سافٹا کے تحت ہندوستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی رہا، جہاں برآمدات کی مالیت 5.66 ارب امریکی ڈالر رہی اور ان میں 2 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔

جاپان اور جنوبی کوریا نے مشرقی ایشیا میں برآمدات کے فروغ کی رفتار کو مزید تقویت دی
مالی سال 27-2026کے اپریل سے ستمبر کے دوران جاپان اور جنوبی کوریا کو ہندوستان کی برآمدات میں قابل ذکر اضافہ درج کیا گیا، جس سے ایشیائی منڈیوں میں تجارت کے مجموعی پھیلاؤ کو مزید تقویت ملی۔
- جاپان کو برآمدات میں 40 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 2.92 ارب امریکی ڈالر سے بڑھ کر 4.10 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔
- اسی طرح جنوبی کوریا کو برآمدات میں 24 فیصد اضافہ درج کیا گیا اور یہ 3.15 ارب امریکی ڈالر سے بڑھ کر 3.91 ارب امریکی ڈالر ہو گئیں۔
ان دونوں منڈیوں میں برآمدات کے مضبوط اضافے سے ہندوستان کے ایشیائی تجارتی شراکت داروں کے ساتھ تجارت میں مجموعی تیزی کو مزید تقویت ملی ہے۔ اس کے ساتھ سنگاپور، ملیشیا، ویتنام اور انڈونیشیا کو برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ درج کیا گیا۔
ای ایف ٹی اے کی منڈیوں میں برآمدات کا مثبت رجحان برقرار
مالی سال 27-2026کے اپریل سے ستمبر کے دوران یورپین فری ٹریڈ ایسوسی ایشن (ای ایف ٹی اے) کے شراکت دار ممالک کو ہندوستان کی برآمدات میں تقریباً 5 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔ یہ برآمدات 980.2 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 1.03 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔
- سوئٹزرلینڈای ایف ٹی اے کے شراکت دار ممالک میں ہندوستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی رہا۔ اس ملک کو برآمدات میں 11 فیصد اضافہ درج کیا گیا اور یہ بڑھ کر 758.4 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔
- ناروے کو بھی برآمدات میں مثبت اضافہ درج کیا گیا اور یہ 14 فیصد بڑھ کر 264 ملین امریکی ڈالر ہو گئیں۔
- لیختن اشتاین کو برآمدات میں 30 فیصد اضافہ درج کیا گیا، اگرچہ ان کی ابتدائی مالیت نسبتاً کم تھی۔

یوروپی یونین کی منڈیوں میں برآمدات کی مستحکم ترقی
یوروپین یونین (ای یو) کو ہندوستان کی مجموعی برآمدات میں 5 فیصد اضافہ درج کیا گیا اور یہ 36.97 ارب امریکی ڈالر سے بڑھ کر 38.79 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اس اضافے میں یوروپ کی کئی اہم منڈیوں میں برآمدات کی ترقی کا اہم کردار رہا۔
- اسپین برآمدات کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی منڈیوں میں سے ایک بن کر ابھرا، جہاں برآمدات میں 45 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 3.23 ارب امریکی ڈالر سے بڑھ کر 4.68 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔
- اٹلی کو بھی ہندوستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ درج کیا گیا۔ یہ 25 فیصد بڑھ کر 3.63 ارب امریکی ڈالر سے 4.55 ارب امریکی ڈالر ہو گئیں۔
- جرمنی یورپ کی ایک اہم برآمدی منڈی بنا رہا، جہاں برآمدات میں 12 فیصد اضافہ درج کیا گیا اور یہ بڑھ کر 6.34 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔
- فرانس کو برآمدات میں 9 فیصد اضافہ درج کیا گیا اور یہ بڑھ کر 3.73 ارب امریکی ڈالر ہو گئیں۔
کروشیا، بلغاریہ، قبرص، ایسٹونیا اور جمہوریہ چیک سمیت یورپ کی کئی چھوٹی منڈیوں میں بھی اس مدت کے دوران برآمدات میں خاصا نمایاں اضافہ درج کیا گیا۔

نئے تجارتی شراکت داروں نے بھی برآمدات میں اضافے کی رفتار کو تقویت دی
آسیان، جنوبی ایشیا اور مشرقی ایشیا و یوروپ کی بڑی منڈیوں کے علاوہ، مالی سال 27-2026کے اپریل سے ستمبر کے دوران کئی دیگر تجارتی شراکت دار ممالک کو بھی ہندوستان کی برآمدات میں مثبت اضافہ درج کیا گیا۔
- عمان کو برآمدات میں خاصا نمایاں اضافہ ہوا اور یہ 47 فیصد بڑھ کر 2.23 ارب امریکی ڈالر سے 3.29 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔
- آسٹریلیا کو برآمدات میں 11 فیصد اضافہ درج کیا گیا اور یہ 3.69 ارب امریکی ڈالر سے بڑھ کر 4.10 ارب امریکی ڈالر ہو گئیں۔
- برطانیہ میں بھی مثبت نمو درج کی گئی، جہاں ہندوستان کی برآمدات میں 7 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 6.83 ارب امریکی ڈالر سے بڑھ کر 7.32 ارب امریکی ڈالر ہو گئیں۔
- ماریشس کو برآمدات میں 45 فیصد کا نمایاں اضافہ درج کیا گیا اور اس مدت کے دوران ان کی مالیت 346.2 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔
نئے تجارتی شراکت داروں نے بھی برآمدات میں اضافے کی رفتار کو تقویت دی
مالی سال 2026-27 کے اپریل سے ستمبر کے دوران ہندوستان کی برآمدات کی کارکردگی سے ایف ٹی اے کے کئی شراکت دار ممالک اور اہم تجارتی منڈیوں میں مسلسل اضافے کی عکاسی ہوتی ہے۔ آسیان ایک خاص طور پر متحرک خطے کے طور پر ابھرا، جہاں سنگاپور کو برآمدات دوگنی ہونے اور ملیشیا، ویتنام اور انڈونیشیا کو برآمدات میں نمایاں اضافے نے اہم کردار ادا کیا۔
جنوبی ایشیا کی منڈیوں نے بھی اس توسیع میں اپنا حصہ ڈالا، جہاں سری لنکا، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کو ہندوستان کی برآمدات میں مثبت نمو درج کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی جاپان، جنوبی کوریا، عمان، آسٹریلیا اور یورپ کی متعدد منڈیوں کو برآمدات میں اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستانی برآمدات کی منزلوں کا جغرافیائی دائرہ مسلسل وسیع ہو رہا ہے۔
روایتی اور ابھرتی ہوئی منڈیوں میں وسیع پیمانے پر ہونے والی یہ ترقی ہندوستان کی برآمدات کے دائرۂ کار میں بڑھتے ہوئے تنوع اور ایشیا، یورپ نیز دنیا کی دیگر اہم منڈیوں کے ساتھ تجارتی روابط کے مزید مستحکم ہونے کی عکاسی کرتی ہے۔
حوالہ
تجارت و صنعت کی وزرات
پی ڈی ایف دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
**********
ش ح۔ ش آ-ش ہ ب
U.NO.7836