وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ دفاع نے ہندوستانی بحریہ کے لیے باراک پوائنٹ ڈیفنس میزائل سسٹم کی اپ گریڈیشن اور فرسودہ نظام کے انتظام کے سلسلے میں اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کے ساتھ 1,976.40 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 NOV 2026 5:46PM by PIB Delhi

وزارتِ دفاع نے ہندوستانی بحریہ کے جہازوں پر نصب باراک پوائنٹ ڈیفنس میزائل سسٹم کی اپ گریڈیشن اور فرسودہ نظام کے انتظام کے لیے اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کے ساتھ مجموعی طور پر 1,976.40 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا ہے۔ دیگر سرمایہ جاتی خریداری کے طریقۂ کار کے تحت اس معاہدے پر 18 نومبر 2026 کو نئی دہلی میں سکریٹری دفاع جناب راجیش کمار سنگھ کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/PIC_20261118174723_bd43af.JPG

اس نظام  کو جدید طرز  پر ڈھالنے سے ہندوستانی بحریہ کے جہازوں کی فضائی دفاعی صلاحیت مزید بہتر اور مؤثر ہوگی اور ان کی مار کرنے کی حد میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس معاہدے کے تحت اس نظام کے ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کو جامع طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

***

ش ح۔ک ح۔ ر ب۔

U-7849


(ریلیز آئی ڈی: 2338066) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , Gujarati