وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

وکست بھارت کے لیے بینکاری سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی نے متعلقہ فریقوں سے مشاورت کا عمل شروع کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 NOV 2026 4:41PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی جانب سے وکست بھارت کے لیے بینکاری سے متعلق تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے اپنے پہلے دو اجلاسوں میں اپنے دائرۂ کار میں شامل اہم امور پر غور و خوض کیا۔ اس کے علاوہ، کمیٹی نے مشاورت کے لیے متعلقہ فریقوں کے مختلف گروپوں کی نشاندہی کی، جن میں بینک، غیر بینکاری مالیاتی کمپنیاں، ترقیاتی مالیاتی ادارے، ضابطہ کار ادارے، صنعتی انجمنیں، مالیاتی ٹیکنالوجی سے وابستہ تنظیمیں اور دیگر فریق شامل ہیں۔

مشاورت کے عمل کو منظم انداز میں آگے بڑھانے کے لیے کمیٹی نے متعلقہ فریقوں کے گروپوں کو سوال نامے بھیجے ہیں، جن کے ذریعے بینکاری کے شعبے میں اصلاحات کے اہم امور پر ان کی آرا اور تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

آئندہ کمیٹی اہم متعلقہ فریقوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کرے گی، تاکہ وکست بھارت 2047 کے لیے بینکاری سے متعلق اپنی سفارشات مرتب کرنے کی غرض سے مزید معلومات اور آرا حاصل کی جا سکیں۔

ان مشاورتوں سے کمیٹی کو ایسی سفارشات تیار کرنے میں مدد ملے گی، جن کے ذریعے بھارت کے بینکاری شعبے کو مضبوط بنایا جا سکے اور اسے مسابقتی، مستحکم، شمولیتی اور مستقبل کے تقاضوں کے لیے تیار کیا جا سکے۔

***

 (ش ح ۔رک)

U. No.7842


(ریلیز آئی ڈی: 2337956) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati