وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی نے دہلی میں خفیہ طورپر منشیات تیار کرنے والی لیبارٹری کا پردہ فاش کرتے ہوئے 148 کلوگرام الپرازولام انٹرمیڈیٹ اور 1,046 کلوگرام سے زیادہ خام مال اور کیمیکلز ضبط کئے، جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا


نئی دہلی کے غازی پور میں کمپیوٹر کی دکان کی آڑ میں چلنے والی ایک غیر قانونی لیبارٹری کا انکشاف ہونے کے بعد حکام نے منشیات سازی کے پورے نظام کو تباہ کر دیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 NOV 2026 2:27PM by PIB Delhi

بھارت میں منشیات اور سائیکوٹروپک اشیاء کی غیر قانونی تیاری کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے 15 تا 16 نومبر 2026 کے دوران نئی دہلی کے غازی پور میں الپرازولم  تیار کرنے والی ایک غیر قانونی لیبارٹری کا پردہ فاش کیا۔

خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چلائے گئے اس آپریشن میں، ڈی آر آئی کے افسران نے ایک ایسے مقام کی تلاشی لی جو باہر سے کمپیوٹر کی دکان جیسا دکھائی دیتا تھا، لیکن درحقیقت وہاں غیر قانونی سرگرمیاں جاری تھیں۔ تلاشی کے دوران وہاں ایک مکمل طور پر فعال غیر قانونی لیبارٹری برآمد ہوئی، جس میں ری ایکشن کے آلات، واٹر چلر، ویکیوم ایگزاسٹ مشین اور تیاری کے عمل میں استعمال ہونے والے دیگر آلات موجود تھے۔

اس آپریشن کے دوران 148 کلوگرام الپرازولم انٹرمیڈیٹ (ٹھوس اور مائع شکل میں) برآمد کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی، تقریباً 1,046 کلوگرام خام مال اور کیمیکل، نیز تیاری کے عمل میں استعمال ہونے والے 188 لیٹر دیگر کیمیکل/مائع مادے بھی ضبط کیے گئے۔ لیبارٹری کے آلات اور اس سے متعلقہ سامان کونارکوٹک ڈرَگسس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ، 1985 کی دفعات کے تحت ضبط کر لیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261118142844_e12d23.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261118142850_3d85b2.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261118142858_64ee1d.jpg

خفیہ لیبارٹری چلانے والے شخص کو این ڈی پی ایس ایکٹ، 1985 کی دفعات کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔

الپرازولم  بینزودایازیپائن زمرے کا ایک سائیکوٹروپک مادہ ہے، جو عام طور پر زینیکس ، الپریکس  وغیرہ جیسے برانڈ ناموں سے فروخت کیا جاتا ہے۔ یہ ایک نسخے کی دوا (پریسکرپشن میڈیسن) ہے، جس کا استعمال بنیادی طور پر اینگزائٹی (بے چینی) اور پینک ڈس آرڈر کے علاج کے لیے کیا جاتا ہے۔ تاہم، اس کا غلط استعمال، اس کی لت لگنے کا امکان اور غیر قانونی ذرائع میں اس کی منتقلی عوامی صحت کے لیے ایک سنگین تشویش کا باعث ہے۔ این ڈی پی ایس ایکٹ، 1985 کے تحت الپرازولم ایک نوٹیفائیڈ سائیکوٹروپک مادہ ہے۔ اس کی غیر مجاز تیاری، قبضے میں رکھنا، فروخت اور تقسیم کرنا اس ایکٹ کے تحت قابلِ سزا جرم ہے۔

یہ کارروائی اتر پردیش کے جالون ضلع میں 29 اکتوبر 2026 کو ڈی آر آئی کی جانب سے یو پی   اے ٹی ایس کی مدد سے پکڑی گئی ایک بڑی خفیہ مصنوعی منشیات (سنتھیٹک ڈرگ) تیار کرنے والی لیبارٹری کے بعد کی گئی ہے۔ اس کارروائی میں تقریباً 1,100 کلوگرام منشیات اور پریکرسر کیمیکلز (خام مال) کے ساتھ ساتھ تیاری کے آلات بھی ضبط کیے گئے تھے، اور دو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

جالون کی کارروائی کے چند ہی ہفتوں کے اندر دہلی میں اس خفیہ لیبارٹری کا پکڑا جانا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ڈی آر آئی غیر قانونی منشیات سازی کے مراکز کی نشاندہی کرنے اور انہیں تباہ کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اس کا مقصد غیر قانونی سپلائی چین سے بھاری مقدار میں خام مال اور کیمیکلز کو ختم کرنا، اور اس طرح کے غیر قانونی دھندوں کو چلانے والے نیٹ ورکس کو توڑنا ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ت ع

U.NO. 7830


(ریلیز آئی ڈی: 2337898) وزیٹر کاؤنٹر : 5