جل شکتی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم -6: آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کے احیا کے محکمے کی حصولیابیاں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 NOV 2026 11:49AM by PIB Delhi

حکومت ہند کے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کی سرپرستی میں جل شکتی کی وزارت کے آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کے احیا کے محکمے کی جانب سے 2 سے 31 اکتوبر 2026 کے دوران خصوصی مہم- 6چلائی گئی۔

آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کے احیا کے محکمے اور اس کے ماتحت اداروں نے مہم کی سرگرمیوں میں پرجوش انداز میں حصہ لیا اور محکمے کی کارکردگی اطمینان بخش رہی۔ مختلف پیمانوں کے تحت مقررہ اہداف کے حصول کی جانب نمایاں پیش رفت ہوئی۔ مہم کے دوران اس پیش رفت کا وقتاً فوقتاً سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری کی سطح پر جائزہ لیا گیا۔

خصوصی مہم 6 کے اختتام پر محکمے (بشمول اس کے تمام اداروں) کی اہداف کے مقابلے میں حصولیابیاں درج ذیل رہیں:

نمبر شمار

پیمانے

ہدف

حصولیابیاں

حصولیابی کا فیصد

1.

ای فائلوں کا جائزہ

6443

12626

195.96%

2.

الیکٹرانک کچرے کو ٹھکانے لگانا (اشیا کی تعداد)

1570

2791

177.77%

3.

فزیکل فائلوں کا جائزہ

7724

12183

157.73%

4.

مقامات کی صفائی

371

515

138.81%

5.

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) سے موصولہ حوالہ جات

29

38

131%

6.

ریاستی حکومتوں سے موصولہ حوالہ جات

7

7

100%

7.

آئی ایم سی (کابینہ کے نوٹس)

1

1

100%

8.

ضوابط و طریقۂ کار کو آسان بنانا

2

2

100%

9.

اراکینِ پارلیمنٹ (وی آئی پی) سے موصولہ حوالہ جات

98

96

97.96%

10.

عوامی شکایات

190

186

97.89%

11.

عوامی شکایات سے متعلق اپیلیں

61

47

77%

12.

پارلیمانی یقین دہانیاں

32

19

59.37%

13.

آمدنی کا حصول (روپے)

کباڑ کو ٹھکانے لگانا

 

79,94,447

 

الیکٹرانک کچرے کو ٹھکانے لگانا

 

14,66,035

 

مجموعی تعداد

 

94,60,482/-

 

14.

غیر ضروری قرار دے کر تلف کی گئی فزیکل فائلیں

 

4,324

 

15.

بند کی گئی ای فائلیں

 

3,547

 

16.

خالی کرائی گئی جگہ (مربع فٹ)

 

3,154

 

 

مندرجہ بالا کامیابیوں کے علاوہ خصوصی مہم 6 کے تحت محکمے اور اس کے ماتحت اداروں کی جانب سے صفائی کے لیے انجام دی گئی سرگرمیوں اور حاصل کردہ کامیابیوں کو وسیع پیمانے پر عوام تک پہنچانے اور ان کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کی 3 پریس ریلیز جاری کی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر مجموعی طور پر 265 پوسٹس بھی شائع کی گئیں، جن میں 101 ٹوئٹس، انسٹاگرام پر 88، فیس بک پر 70، لنکڈ اِن پر 5 اور یوٹیوب پر ایک پوسٹ شامل ہے۔

***

ش ح۔ م ع ن- ج

U.NO.7822


(ریلیز آئی ڈی: 2337775) وزیٹر کاؤنٹر : 12