پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 JUL 2026 5:05PM by PIB Delhi
ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی ترقی کے لیے بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) کی جانب سے نافذ کی گئی اسکیموں اور چارجنگ اسٹیشنوں سے متعلق انتظامات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
1. ہندوستان میں ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کو تیزی سے اپنانے اور ان کی تیاری (فیم انڈیا) کی اسکیم، مرحلہ دوم :حکومت نے اس اسکیم کو یکم اپریل 2019 سے 31 مارچ 2024 تک پانچ سال کی مدت کے لیے نافذ کیا تھا، جس کے لیے مجموعی طور پر 11,500 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت ای-2 وہیلر، ای-3 وہیلر اور ای-4 وہیلر گاڑیوں کی خریداری پر مالی مراعات فراہم کی گئیں تھی، جبکہ ای-بسوں اور عوامی الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنوں (ای وی پی سی ایس) کے قیام کے لیے بھی مالی امداد دی گئی تھی۔ فیم-2 اسکیم کے تحت ای-2 وہیلر، ای-3 وہیلر اور ای-4 وہیلر سمیت تقریباً 16.72 لاکھ الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں معاونت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، 30 جون 2026 تک اس اسکیم کے تحت 5,197 الیکٹرک بسیں (ای-بسیں) سڑکوں پر اتاری جا چکی ہیں۔ مزید برآں، ملک بھر میں عوامی الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنوں کے قیام کے لیے اس اسکیم کے تحت 912.50 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔
2. ہندوستان میں آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹ صنعت کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی- آٹو): حکومت نے 23 ستمبر 2021 کو ہندوستان میں آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹ صنعت کے لیے اس اسکیم کا اعلان کیا تھا۔ اس کا مقصد الیکٹرک گاڑیوں سمیت جدید آٹوموٹیو ٹیکنالوجی (اے اے ٹی) کی مصنوعات کی تیاری کے سلسلے میں ہندوستان کی مینیوفیکچرنگ صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ اس اسکیم کے لیے 25,938 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
3. جدید کیمسٹری سیل (اے سی سی) بیٹری اسٹوریج کے قومی پروگرام کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی): حکومت نے 9 جون 2021 کو ملک میں جدید کیمسٹری سیل (اے اے سی) کی تیاری کے لیے اس اسکیم کا اعلان کیا تھا، جس کے لیے 18,100 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد 50 گیگا واٹ کی صلاحیت والی اے سی سی بیٹریوں کی تیاری کے لیے ایک مسابقتی ملکی پیداواری نظام قائم کرنا ہے۔
4. پی ایم الیکٹرک ڈرائیو ریوولیوشن اِن اِنّوویٹو وہیکل انہانسمنٹ (پی ایم ای-ڈرائیو) اسکیم: 10,900 کروڑ روپے کے بجٹ والی اس اسکیم کا اعلان 29 ستمبر 2024 کو کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت ای-2 وہیلر، ای-3 وہیلر، ای-ٹرک، ای-بس اور ای-ایمبولینس سمیت تقریباً 28.30 لاکھ الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری پر مراعات فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ، اس اسکیم کے تحت عوامی الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنوں کے قیام اور جانچ کرنے والے اداروں کی جدید کاری کے لیے بھی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت 14,028 ای-بسیں سڑکوں پر اتارنے کے لیے 4,391 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جن میں سے 13,800 ای-بسیں چار ملین سے زیادہ آبادی والے سات شہروں، یعنی دہلی، بنگلورو، حیدرآباد، ممبئی، احمد آباد، پونے اور سورت کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ مزید برآں، مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے لیے 200 ای-بسوں کی منظوری دی گئی ہے۔ ملک بھر میں عوامی الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنوں کے قیام کے لیے 2,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
5. پی ایم ای-بس سیوا-پیمنٹ سکیورٹی میکانزم (پی ایس ایم) اسکیم: 28 اکتوبر 2024 کو نوٹیفائی کی گئی اس اسکیم کے لیے 3,435.33 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے اور اس کا مقصد 38,000 سے زیادہ الیکٹرک بسوں کو سڑکوں پر اتارنے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد عوامی نقل و حمل کے اداروں (پی ٹی اے) کی جانب سے ادائیگی میں ناکامی کی صورت میں ای-بس آپریٹروں کو ادائیگی کی ضمانت فراہم کرنا ہے۔
6. ہندوستان میں الیکٹرک مسافر کاروں کی تیاری کو فروغ دینے کی اسکیم (ایس پی ایم ای پی سی آئ): ہندوستان میں الیکٹرک کاروں کی تیاری کو فروغ دینے کے لیے اس اسکیم کا نوٹیفکیشن 15 مارچ 2024 کو جاری کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت درخواست دہندگان کے لیے کم از کم 4,150 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ، تیسرے سال کے اختتام تک کم از کم 25 فیصد اور پانچویں سال کے اختتام تک 50 فیصد ملکی قدر کے اضافے (ڈی وی اے) کا ہدف حاصل کرنا ضروری ہے۔
مزید برآں، ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے حکومت ہند نے درج ذیل اقدامات بھی کیے ہیں:
i۔ الیکٹرک گاڑیوں اور ان کے چارجرز/چارجنگ اسٹیشنوں پر جی ایس ٹی کی شرح کم کرکے 5 فیصد کر دی گئی ہے۔
ii۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) نے اعلان کیا ہے کہ بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کو سبز رنگ کی نمبر پلیٹیں جاری کی جائیں گی اور انہیں پرمٹ کی لازمی شرط سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔
iii۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ریاستوں کو مشاورتی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ الیکٹرک گاڑیوں پر روڈ ٹیکس معاف کریں، جس سے الیکٹرک گاڑیوں کی ابتدائی قیمت کم کرنے میں مدد ملے گی۔
(ج): 30 جون 2026 تک بھاری صنعتوں کی وزارت کی اسکیموں کے تحت مالی معاونت حاصل کرنے والی الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد درج ذیل ہے:
|
اسکیم
|
فیم -1
|
فیم - 2
(فروخت)
|
(فروخت) پی ایم ای ڈرائیو اسکیم
|
پی ایل آئی آٹو اور آٹو اجزاء (فروخت)
|
|
تعاون یافتہ اور فروخت شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد
|
2.80 لاکھ
|
16.72 لاکھ
|
26.59 لاکھ
|
21.30 لاکھ
((31.03.2026 تک
|
ان اقدامات اور اسکیموں کی بدولت الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 16-2015 میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی شرح 0.08 فیصد تھی، جو مالی سال 26-2025 میں بڑھ کر 8.26 فیصد ہو گئی ہے۔
یہ معلومات بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینواس ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ہیں۔
***
ش ح۔ م م ع ۔ا ک م
7787:U-No