سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) اور بیلاروس کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز (این اے ایس بی) نے مشترکہ تحقیق، جدت طرازی اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے سائنسی شراکت داری کی تجدید کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 NOV 2026 7:59PM by PIB Delhi

بھارت اور بیلاروس نے 16 نومبر 2026 کو نئی دہلی میں بھارت کی کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ اور بیلاروس کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز (این اے ایس بی) کے درمیان 2027 تا 2029 کی مدت کے لیے تعاون کے دوسرے پروگرام (پی او سی) پر دستخط کے ساتھ اپنی باہمی سائنسی اور تکنیکی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا۔

تعاون کے اس پروگرام پر ڈاکٹر این کلائی سیلوی، ڈائریکٹر جنرل، سی ایس آئی آر  و سکریٹری، ڈی ایس آئی آر، اور ڈاکٹر اے وی تروخانوف، ڈپٹی چیئرمین آف دی پریزیڈیم آف این اے ایس بی کے درمیان ملاقات کے دوران دستخط کیے گئے، جو 15 سے 18 نومبر 2026 تک معیشت، تجارت، صنعت، سائنس، ٹیکنالوجی اور ثقافت میں تعاون سے متعلق بیلاروس-بھارت بین الحکومتی کمیشن کے بارہویں اجلاس اور بھارت-بیلاروس بزنس فورم کے سلسلے میں بھارت کے دورے پر ہیں۔

دوسرے پروگرام آف کوآپریشن پر دستخط 22 مئی 2023 کو سی ایس آئی آر اور این اے ایس بی کے درمیان سائنسی اور تکنیکی تعاون کی مفاہمتی عرضداشت کی بنیاد پر کیے گئے ہیں۔ تعاون کے پہلے پروگرام (2024–2026) کے تحت، دونوں اداروں نے اکتوبر 2024 میں تحقیق، ترقی اور جدت طرازی (آر ڈی آئی) کی تجاویز کے لیے ایک مشترکہ دعوت کا آغاز کیا تھا، جس کے نتیجے میں سات مشترکہ منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ یہ منصوبے اس وقت اپنے نفاذ کے دوسرے سال میں کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

تعاون کا دوسرا پروگرام (2027–2031) باہمی سائنسی تعاون کو وسعت دینے، مشترکہ تحقیق و ترقی کے اقدامات میں سہولت فراہم کرنے اور دونوں ممالک کے تحقیقی اداروں اور سائنسدانوں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کے لیے ایک نیا لائحہ عمل فراہم کرتا ہے۔ توقع ہے کہ یہ سائنس اور تکنالوجی کے باہمی طور پر طے شدہ شعبوں میں مرکوز تعاون کے ذریعے مشترکہ تحقیق، ٹیکنالوجی کی ترقی، علم کے تبادلے اور جدت طرازی پر مبنی شراکت داری کو نئی رفتار فراہم کرے گا۔

تعاون کے دوسرے پروگرام کے تحت ایک اہم اقدام کے طور پر، سی ایس آئی آر اور این اے ایس بی نے 27 نومبر 2026 سے تحقیق، ترقی اور جدت طرازی کی تجاویز کے لیے دوسری مشترکہ دعوت شروع کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے محققین اور سائنسدانوں کو باہمی طور پر طے شدہ ترجیحی شعبوں میں مشترکہ تحقیقی منصوبے شروع کرنے کے لیے تجاویز پیش کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ توقع ہے کہ اس دعوت سے دوطرفہ تحقیقی شراکت داری کو نئی تحریک ملے گی، سائنسی تبادلوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور مشترکہ تحقیق و تکنیکی تعاون کے ذریعے اختراعی حل تیار کرنے میں آسانی ہوگی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ڈائریکٹر جنرل سی ایس آئی آر اور سکریٹری ڈی ایس آئی آر ڈاکٹر این کلائی سیلوی نے ابھرتی ہوئی عالمی چنوتیوں سے نمٹنے اور جدت طرازی پر مبنی ترقی کو آگے بڑھانے میں پائیدار سائنسی شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ڈائریکٹر جنرل سی ایس آئی آر نے بھارتی اور بیلاروسی محققین کے لیے اپنی متعلقہ سائنسی صلاحیتوں اور ادارہ جاتی طاقتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مل کر کام کرنے کے وسیع امکانات پر زور دیا۔

این اے ایس بی کے پریزیڈیم کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر اے وی تروخانوف نے بھارت اور بیلاروس کے درمیان مسلسل سائنسی روابط کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ تحقیق و تکنیکی تعاون کے مواقع کو وسعت دینے میں دلچسپی ظاہر کی، خاص طور پر این اے ایس بی اور سی ایس آئی آر کے درمیان مشترکہ لیبارٹریز کے قیام اور بڑے پیمانے پر پیداوار و اطلاقی تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے والے طریقہ کار تلاش کرنے کے ذریعے۔

دوسرے پروگرام آف کوآپریشن پر دستخط بھارت اور بیلاروس کے سائنسی تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ توقع ہے کہ اس تجدید شدہ شراکت داری سے تحقیقی تعاون مزید مضبوط ہوگا، ادارہ جاتی روابط کو فروغ ملے گا اور سائنسی تبادلوں و جدت طرازی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے وسیع تر مقاصد کے حصول میں معاون ثابت ہوں گے۔

A group of people standing in a roomAI-generated content may be incorrect.

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261116200024_79b5aa.jpg

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7752


(ریلیز آئی ڈی: 2337173) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी