نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم وائی بھارت نے وکست بھارت ابھیان کے لیے نشا مکت یووا کے 9 ویں ہفتے کے تحت کھیلوں کی میٹنگوں اور اطراف کے نوجوانوں کی پارلیمانوں کے ذریعے 81,600 سے زیادہ نوجوانوں اور شہریوں کو متحرک کیا


36 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 429 پروگرام منعقد کیے گئے ،جن میں بنیادی سطح کے کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ نشہ آور اشیا ءکے استعمال کے مسئلے پر منظم مباحثے بھی شامل تھے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 NOV 2026 5:06PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت نے میرا یووا بھارت ذریعے وکست بھارت ابھیان کے لیے نشہ سے پاک نوجوان مہم کے تحت 100 ہفتوں پر مشتمل مہم کے نویں ہفتے کے دوران ملک کی 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بلاک سطح کے کھیلوں کے مقابلوں کے کلسٹر اور محلہ جاتی یوتھ پارلیمنٹس کا انعقاد کیا۔ جہاں کھیلوں کے مقابلوں کے ذریعے جسمانی تندرستی، نظم و ضبط اور صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دیا گیا، وہیں محلہ جاتی یوتھ پارلیمنٹس میں نوجوانوں کو نشہ آور اشیا کے استعمال اور نشے کی لت سے بچاؤ کے اقدامات پر منظم انداز میں تبادلۂ خیال کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ ان دونوں اقدامات کے ذریعے منشیات سے پاک ہندوستان کے مقصد کے تحت 429 پروگراموں اور ان کے تحت منعقدہ 1,039 سرگرمیوں کے ذریعے مجموعی طور پر 81,622 نوجوانوں اور شہریوں کو متحرک کیا گیا۔ یہ اعداد و شمار 15نومبر 2026 کی عبوری رپورٹ کے مطابق ہیں۔

بلاک سطح کے کھیلوں کے مقابلوں کے کلسٹر 13 نومبر 2026 سے 15 نومبر 2026 تک منعقد کیے گئے۔ جن میں متعدد بلاکوں اور گاؤں کے نوجوانوں نے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ اس اقدام کے ذریعے بنیادی سطح کے نوجوانوں کو اپنی کھیلوں کی صلاحیتوں کے مظاہرے کا موقع فراہم کیا گیا، ساتھ ہی جسمانی تندرستی، ٹیم ورک، نظم و ضبط اور صحت مند مسابقت کو بھی فروغ دیا گیا۔ اس سلسلے میں مجموعی طور پر 370 کھیلوں کے پروگرام منعقد کیے گئے، جن کے تحت 851 سرگرمیاں انجام دی گئیں اور ان میں 75,220 نوجوانوں اور شہریوں نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261116170739_188b1d.jpg

کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ 14 نومبر 2026 کو بلاک سطح پر 59 محلہ جاتی یوتھ پارلیمنٹ(این وائی پی )پروگرام منعقد کیے گئے، جن میں 188 سرگرمیوں کے ذریعے 6,402 نوجوانوں نے شرکت کی۔ ان پروگراموں کے ذریعے مہم کا دائرۂ کار محلوں اور بنیادی سطح کی برادریوں تک بڑھایا گیا اور نوجوانوں کو ایک منظم پلیٹ فارم فراہم کیا گیا، جہاں وہ نشہ آور اشیا کے استعمال سے پیدا ہونے والے مسائل کو سمجھنے اور نشہ سے پاک ہندوستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کر سکے۔

ہر محلہ جاتی یوتھ پارلیمنٹ میں چار منظم اجلاس منعقد کیے گئے۔ جن میں میرا یووا بھارت پورٹل کا تعارف، نشہ آور اشیا ءکا استعمال: ہندوستان کے نوجوانوں کو درپیش چیلنجز بیداری سے عملی اقدام تک،نشہ سے پاک نوجوان کے لیے ذرائع اور تبدیلی کی کہانیاں،نشہ سے پاک ہندوستان کی جانب سفر کے موضوع پر ایک سمعی و بصری پیشکش شامل تھی۔ ان اجلاسوں میں نشہ آور اشیاء کے استعمال کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور نوجوانوں کو اس بیداری کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کی ترغیب دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس سلسلے کی نمایاں مثالوں میں تمل ناڈو کے دھرم پوری ضلع کے نلام پلی بلاک اور تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع کے رنگاریڈی اور کولّاپور بلاک میں منعقدہ پروگرام شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261116170745_ef2a13.jpg

ہفتے بھر جاری رہنے والی ان سرگرمیوں کو برہما کماریز، ہارٹ فل نیس، پروجیکٹ پوائنٹ، ایسوچیم اور فکی سمیت معاون تنظیموں کا تعاون بھی حاصل رہا۔ ہارٹ فل نیس نے بنگلورو، میسور اور چنئی میں واکاتھون سمیت عوامی رابطے کی سرگرمیوں میں تعاون کیا۔  جبکہ پروجیکٹ پوائنٹ نے اوڈیشہ کے کھوردھا ضلع کے بیگونیا بلاک میں منعقدہ سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

****

ش ح۔ م ح۔ خ م

U.NO.7736


(ریلیز آئی ڈی: 2337116) وزیٹر کاؤنٹر : 5