شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

افرادی قوت کے سلسلہ وار جائزے(پی ایل ایف ایس) کے ماہانہ بلیٹن اکتوبر 2026سے متعلق پریس نوٹ


کام کاج کی جگہوں پر خواتین  کی افرادی قوت میں  اضافہ لیکن شہروں میں ان کی شمولیت میں گراوٹ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 NOV 2026 4:00PM by PIB Delhi

اہم اعداد و شمار:

15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد میں مجموعی افرادی قوت شرکت کی شرح (ایل ایف پی آر) اکتوبر 2026میں بڑھ کر 55.7فیصد ہوگئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.3 فیصدکا اضافہ ہے۔

دیہی علاقوں میں 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کی افرادی قوت شرکت کی شرح اکتوبر 2026میں بڑھ کر 58.4فیصد ہوگئی۔ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.4 فیصداور سالانہ بنیاد پر 0.6 فیصدکا اضافہ درج کیا گیا۔

15 سال اور اس سے زیادہ عمر کی خواتین میں مجموعی افرادی قوت شرکت کی شرح سالانہ بنیاد پر 0.8 فیصدکے اضافے کے ساتھ اکتوبر 2026میں 35.0فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مجموعی شرحِ روزگار (ڈبلیو پی آر) سالانہ بنیاد پر 0.5 فیصد کے اضافے کے ساتھ 53.0فیصد ہوگئی۔

15 سال اور اس سے زیادہ عمر کی خواتین میں شرحِ روزگار 33.3فیصد ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.5 فیصدزیادہ ہے۔

15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد میں مجموعی بے روزگاری کی شرح(یو آر) اکتوبر 2026میں گھٹ کر 4.9فیصد رہ گئی، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 0.3 فیصدکم ہے۔

خواتین میں مجموعی بے روزگاری کی شرح سالانہ بنیاد پر 0.4 فیصدکی کمی کے ساتھ 5.0فیصد رہ گئی، جب کہ دیہی خواتین میں یہ شرح گھٹ کر 3.8فیصد ہوگئی، جو 2026کے دوران اب تک کی سب سے کم سطح ہے۔

اے۔ تعارف

 

قومی شماریاتی دفتر(این ایس او)، شماریات و پروگرام کے نفاذکی وزارت (ایم او ایس پی آئی ) کے ذریعے کرائے جانے والا افرادی قوت کے سلسلہ وار جائزے(پی ایل ایف ایس)، آبادی میں معاشی سرگرمیوں میں شرکت اور روزگار و بے روزگاری کی صورتِ حال سے متعلق اعداد و شمار کا بنیادی ذریعہ ہے۔ ملک میں افرادی قوت سے متعلق اشاریوں کے ماہانہ اور سہ ماہی تخمینے فراہم کرنے کے لیے جنوری 2025سے اس سروے کے طریقۂ کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔

 

پی ایل ایف ایس کے ماہانہ نتائج ماہانہ بلیٹن کی شکل میں جاری کیے جاتے ہیں۔ ان میں پورے ملک کی سطح پر موجودہ ہفتہ وار صورتِ حال[1] (سی ڈبلیو ایس) کے طریقۂ کار کے تحت افرادی قوت شرکت کی شرح ، برسرِ روزگار لوگوں کی شرح اور بے روزگاری کی شرح  جیسے اہم اشاریوں کے تخمینے پیش کیے جاتے ہیں۔

 

اپریل 2025سے ستمبر 2026تک کے ماہانہ بلیٹن پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔ اکتوبر 2026کا موجودہ ماہانہ بلیٹن اس سلسلے کا 19واں بلیٹن ہے۔

 

سی ڈبلیو ایس کے طریقۂ کار کے تحت 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد سے متعلق اہم نتائج:

 

افرادی قوت میں شرکت کی شرح میں بہتری کے معاملے میں دیہی علاقے آگے رہے:

 

15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد میں مجموعی افرادی قوت شرکت کی شرح (ایل ایف پی آر) ستمبر 2026کے 55.5فیصد کے مقابلے میں معمولی اضافے کے ساتھ اکتوبر 2026میں 55.7فیصد ہوگئی۔ دیہی علاقوں میں اس شرح میں ماہانہ بنیاد پر 58.0فیصد سے بڑھ کر 58.4فیصد کا اضافہ درج کیا گیا، جب کہ شہری علاقوں میں یہ شرح ستمبر 2026کے 50.7فیصد کے مقابلے میں اکتوبر 2026میں 50.5فیصد رہی۔

سالانہ بنیاد پر مجموعی افرادی قوت شرکت کی شرح میں 0.3 فیصدکا اضافہ ہوا اور یہ اکتوبر 2025کے 55.4فیصد سے بڑھ کر اکتوبر 2026میں 55.7فیصد ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران دیہی علاقوں میں 0.6 فیصدکا اضافہ درج کیا گیا اور یہ شرح 57.8فیصد سے بڑھ کر 58.4فیصد ہوگئی، جب کہ شہری علاقوں میں یہ شرح 50.5فیصد پر برقرار رہی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261116154546_4451c9.png

اکتوبر 2026میں مجموعی افرادی قوت شرکت کی شرح (ایل ایف پی آر) بڑھ کر 55.7فیصد ہوگئی، جو گزشتہ ماہ اور گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں بہتری کو ظاہر کرتی ہے۔

خواتین کی مجموعی افرادی قوت کی شمولیت کی شرح میں اضافہ:

 

خواتین میں مجموعی افرادی قوت میں شمولیت کی شرح (ایل ایف پی آر) ستمبر 2026کے 34.6فیصد سے بڑھ کر اکتوبر 2026میں 35.0فیصد ہوگئی، جو فروری 2026کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ دیہی خواتین میں یہ شرح ماہانہ بنیاد پر 0.6 فیصدکے اضافے کے ساتھ اکتوبر 2026میں 39.5فیصد تک پہنچ گئی۔ تاہم، شہری علاقوں میں خواتین کی افرادی قوت شرکت کی شرح 25.9فیصد پر مستحکم رہی۔

 

سالانہ بنیاد پر خواتین کی مجموعی افرادی قوت شرکت کی شرح میں 0.8 فیصدکا اضافہ ہوا اور یہ اکتوبر 2025کے 34.2فیصد سے بڑھ کر اکتوبر 2026میں 35.0فیصد ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران دیہی خواتین میں یہ شرح 1.1 فیصدکے اضافے کے ساتھ 38.4فیصد سے بڑھ کر 39.5فیصد ہوگئی، جب کہ شہری خواتین میں 0.5 فیصدکے اضافے کے ساتھ یہ شرح 25.4فیصد سے بڑھ کر 25.9فیصد ہوگئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image005_20261116154718_b069b8.png

سالانہ بنیاد پر دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں خواتین کی افرادی قوت شرکت کی شرح (ایل ایف پی آر) میں اضافہ درج کیا گیا۔ اکتوبر 2026میں یہ شرح بالترتیب 39.5فیصد اور 25.9فیصد تک پہنچ گئی۔

افرادی قوت میں شرکت کی شرح میں بہتری درج کی گئی:

 

مجموعی برسرروزگار آبادی کی شرح ستمبر 2026کے 52.7فیصد سے بڑھ کر اکتوبر 2026میں 53.0فیصد ہوگئی، جو فروری 2026کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ دیہی علاقوں میں یہ شرح گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.5 فیصدکے اضافے کے ساتھ اکتوبر 2026میں 56.0فیصد ہوگئی، جب کہ شہری علاقوں میں یہ شرح تقریباً مستحکم رہتے ہوئے 47.1فیصد درج کی گئی۔

 

مردوں میں برسرروزگار آبادی کی شرح ستمبر 2026کے 73.6فیصد کے مقابلے میں اکتوبر 2026میں معمولی اضافے کے ساتھ 73.7فیصد رہی۔ اسی مدت کے دوران دیہی علاقوں میں مردوں کی یہ شرح 74.9فیصد سے بڑھ کر 75.3فیصد ہوگئی۔ خواتین میں برسرروزگار آبادی کی شرح  میں ماہانہ بنیاد پر نسبتاً نمایاں بہتری درج کی گئی اور یہ ستمبر 2026کے 32.8فیصد سے بڑھ کر اکتوبر 2026میں 33.3فیصد ہوگئی۔ اس اضافے میں دیہی اور شہری دونوں علاقوں کا حصہ رہا۔ دیہی علاقوں میں خواتین کی یہ شرح 37.4فیصد سے بڑھ کر 38.0فیصد اور شہری علاقوں میں 23.5فیصد سے بڑھ کر 23.7فیصد ہوگئی۔

 

سالانہ بنیاد پر مجموعی برسرروزگار آبادی کی شرح اکتوبر 2025کے 52.5فیصد سے بڑھ کر اکتوبر 2026میں 53.0فیصد ہوگئی، جو 0.5 فیصدکا اضافہ ہے۔ دیہی علاقوں میں اس شرح میں 0.8 فیصدکا اضافہ درج کیا گیا اور یہ اکتوبر 2025کے 55.2فیصد سے بڑھ کر اکتوبر 2026میں 56.0فیصد ہوگئی، جب کہ شہری علاقوں میں یہ شرح گزشتہ سال کے 47.0فیصد کے مقابلے میں معمولی اضافے کے ساتھ 47.1فیصد پر تقریباً مستحکم رہی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image007_20261116154809_79a853.png

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image008_20261116154826_957bf2.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image009_20261116154834_cf5947.png

خواتین میں مجموعی برسرروزگار آبادی کی شرح سالانہ بنیاد پر 0.9 فیصدکے اضافے کے ساتھ اکتوبر 2026میں 33.3فیصد ہوگئی۔ دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں اس شرح میں اضافہ درج کیا گیا۔

شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح میں بہتری:

 

15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد میں مجموعی بے روزگاری کی شرح  ستمبر 2026کے 5.0فیصد سے کم ہوکر اکتوبر 2026میں 4.9فیصد رہ گئی۔ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح 4.2فیصد پر برقرار رہی، جب کہ شہری علاقوں میں 0.2 فیصدکی کمی درج کی گئی اور یہ 6.9فیصد سے گھٹ کر اکتوبر 2026میں 6.7فیصد ہوگئی۔

 

2025کے اسی مہینے کے مقابلے میں مجموعی بے روزگاری کی شرح میں 0.3 فیصدکی کمی درج کی گئی اور یہ 5.2فیصد سے گھٹ کر اکتوبر 2026میں 4.9فیصد رہ گئی۔ اسی مدت کے دوران دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح 0.2 فیصدکی کمی کے ساتھ 4.4فیصد سے گھٹ کر 4.2فیصد اور شہری علاقوں میں 0.3 فیصدکی کمی کے ساتھ 7.0فیصد سے گھٹ کر 6.7فیصد ہوگئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image010_20261116154904_acb5d0.png

اکتوبر 2026میں مجموعی بے روزگاری کی شرح 4.9فیصد رہی، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 0.3 فیصدکم ہے۔

خواتین میں بے روزگاری کی شرح میں کمی:

 

15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے مردوں میں مجموعی اور شہری بے روزگاری کی شرح اکتوبر 2026میں بالترتیب 4.9فیصد اور 6.0فیصد رہی، جو گزشتہ ماہ کی سطح کے برابر ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران دیہی علاقوں میں مردوں کی بے روزگاری کی شرح ستمبر 2026کے 4.4فیصد سے کم ہوکر اکتوبر 2026میں 4.3فیصد رہ گئی۔ خواتین میں مجموعی بے روزگاری کی شرح ستمبر 2026کے 5.2فیصد کے مقابلے میں کم ہوکر اکتوبر 2026میں 5.0فیصد ہوگئی۔ دیہی خواتین میں یہ شرح گزشتہ ماہ کے 3.9فیصد سے گھٹ کر 3.8فیصد رہی، جب کہ شہری خواتین میں بے روزگاری کی شرح ستمبر 2026کے 9.2فیصد کے مقابلے میں اکتوبر 2026میں 8.7فیصد درج کی گئی۔

 

سالانہ بنیاد پر مردوں میں مجموعی بے روزگاری کی شرح 0.2 فیصدکی کمی کے ساتھ اکتوبر 2025کے 5.1فیصد سے گھٹ کر اکتوبر 2026میں 4.9فیصد رہ گئی۔ دیہی علاقوں میں یہ کمی نسبتاً زیادہ رہی، جہاں مردوں میں بے روزگاری کی شرح 0.3 فیصدگھٹ کر 4.6فیصد سے 4.3فیصد ہوگئی، جب کہ شہری مردوں میں یہ شرح اکتوبر 2026میں 6.0فیصد پر تقریباً مستحکم رہی۔

 

خواتین میں مجموعی بے روزگاری کی شرح گزشتہ سال کے 5.4فیصد سے 0.4 فیصدکم ہوکر 5.0فیصد رہ گئی۔ دیہی خواتین میں یہ شرح 0.2 فیصدکی کمی کے ساتھ اکتوبر 2025کے 4.0فیصد سے گھٹ کر اکتوبر 2026میں 3.8فیصد ہوگئی۔ شہری علاقوں میں خواتین کی بے روزگاری کی شرح میں 1.0 فیصدکی کمی درج کی گئی اور یہ گزشتہ سال کے 9.7فیصد سے گھٹ کر اکتوبر 2026میں 8.7فیصد رہ گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image012_20261116154949_f7b8cb.png

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image014_20261116155004_4955dc.png

 

دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں خواتین کی بے روزگاری کی شرح میں کمی درج کی گئی، جبکہ دیہی علاقوں میں خواتین کی بے روزگاری کی شرح 3.8 فیصد کے ساتھ 2026کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

کل ہند سطح پر، ماہانہ تخمینہ سروے میں شامل 3,70,475 افراد کی کل تعداد سے جمع کی گئی معلومات پر مبنی ہے۔

دیہی علاقوں میں سروے  میں شامل کیے گئے افراد

2,11,474

شہری علاقوں میں سروے میں شامل  کیے گئے افراد

1,59,001

 

ماہانہ بلیٹن برائے اکتوبر 2026 وزارت کی ویب سائٹ  https://www.mospi.gov.inپر دستیاب ہے۔

ایم او ایس پی آئی پبلیکیشنز/رپورٹس تک رسائی کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image017_20261116155114_e65de3.png

 

********

 ش ح ۔ ع و ۔ع د

U.No. 7726


(ریلیز آئی ڈی: 2337090) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Kannada