وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارت-میانمار بحری مشق (آئی ایم این ای ایکس-26) کا آٹھواں ایڈیشن وشاکھاپٹنم میں اختتام پذیر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 NOV 2026 4:29PM by PIB Delhi

بھارت-میانمار بحری مشق (آئی ایم این ای ایکس-26) کا آٹھواں ایڈیشن بندرگاہ اور سمندری مراحل کی کامیاب تکمیل کے بعد 14 نومبر 2026 کو وشاکھاپٹنم میں اختتام پذیر ہوا۔

خلیج بنگال میں سمندری مرحلہ مشق کا آخری عملی مرحلہ تھا، جس میں بھارتی بحریہ کے جہاز آئی این ایس رانا اور آئی این ایس سمیڈھا نے میانمار کی بحریہ کے جہاز یو ایم ایس کنگ سِن فیو شِن کے ساتھ مل کر سرگرمیاں انجام دیں۔

بندرگاہی مرحلے میں موضوع سے متعلق ماہرین کے درمیان تبادلۂ خیال، ایک دوسرے کے جہازوں کا دورہ، پیشہ ورانہ تبادلۂ خیال اور کھیلوں کی سرگرمیاں شامل تھیں۔ ان سرگرمیوں سے دونوں بحری افواج کے اہلکاروں کو عملی معلومات اور تجربات کے تبادلے کا موقع ملا۔

سمندری مرحلے میں باہمی تال میل کے ساتھ بحری مشقیں اور عملی سرگرمیاں انجام دی گئیں، جن کے ذریعے طریقۂ کار کو مزید بہتر بنانے، حکمتِ عملی کے تحت تال میل بڑھانے اور مشق میں حصہ لینے والے یونٹوں کے درمیان باہمی اشتراک کی صلاحیت کو مضبوط کرنے کا موقع ملا۔

آئی ایم این ای ایکس-26 نے شریک جہازوں اور اہلکاروں کو عملی امور سے متعلق اپنی سمجھ بوجھ مستحکم کرنے اور ایک دوسرے کی صلاحیتوں اور طریقۂ کار سے مزید واقفیت حاصل کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا۔ اس مشق سے دوطرفہ بحری روابط کو مزید تقویت پہنچی ہے اور یہ بھارت کے ’مہاساگر‘ (علاقائی سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اور ہمہ گیر پیش رفت) کے وژن اور ’پڑوسی پہلے‘ کی پالیسی سے ہم آہنگ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Pic(1)(6)_20261116163035_9b54de.jpeg

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Pic(4)(3)_20261116163102_c246cb.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Pic(5)(3)_20261116163115_2f01be.jpeg

****

 (ش ح ۔رک)

U. No.7729


(ریلیز آئی ڈی: 2337009) وزیٹر کاؤنٹر : 6