ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل زولوجیکل پارک نے شہری سائنس اور حیاتیاتی تنوع کی دستاویزات کو فروغ دینے کے لیے 21 ویں سنڈے برڈ واک کا اہتمام کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 NOV 2026 8:16PM by PIB Delhi

نیشنل زولوجیکل پارک (این زیڈ پی) نئی دہلی نے حیاتیاتی تنوع کی نگرانی اور جنگلی حیات کے تحفظ میں عوامی شرکت کو فروغ دینے کے لیے 15 نومبر 2026 کو صبح 7:30 بجے سے صبح 10:30 بجے تک 'سنڈے برڈ واک @این زیڈ پی' کے 21 ویں ایڈیشن کا انعقاد کیا۔اس سرگرمی کا مقصد حیاتیاتی تنوع کی نگرانی اور جنگلی حیات کے تحفظ کے کاموں میں عوامی شرکت کو فروغ دینا تھا۔ اس سیر کا انعقاد پرندوں کے ماہر جناب ونے کمار کی ماہرانہ رہنمائی میں کیا گیا، جس میں وقف رضاکاروں نے بھی تعاون کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261115201726_4f2c2c.jpg

پرندوں سے دلچسپی رکھنے والے افراد، فطرت کے شائقین، طلبہ، جنگلی حیات کے فوٹوگرافرز اور حیاتیاتی تنوع میں دلچسپی رکھنے والے شہریوں سمیت مجموعی طور پر آٹھ افراد نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔ چڑیا گھر کے افسران اور موضوع کے ماہر نے بھی اس سیر میں شرکت کی اور پوری سرگرمی کے دوران شرکا کے ساتھ تبادلۂ خیال کرتے ہوئے اپنے علم اور تجربات سے انہیں آگاہ کیا۔

اس سیر کے دوران شرکا نے پرندوں کی 42 اقسام کا ریکارڈ مرتب کیا اور مقررہ علاقے میں 600 سے زیادہ پرندے دیکھے۔ اتوار کو پرندوں کی سیر کے اس پروگرام کی ایک اہم کامیابی یہ رہی کہ قومی حیواناتی پارک میں پائے جانے والے پرندوں کی فہرست میں ایک نئی نوع کا اضافہ ہوا۔ اس پرندے کا نام نادرن شاولر(چمچ نما چونچ والی بطخ) (اسپاٹولا کلائیپیٹا) ہے۔ اس اضافے سے چڑیا گھر میں پائے جانے والے پرندوں کے تنوع کے جاری دستاویزی ریکارڈ میں قیمتی معلومات کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ پیش رفت حیاتیاتی تنوع کو سمجھنے اور اس کے تحفظ کے لیے پرندوں کی منظم نگرانی اور سائنسی تحقیق میں عام شہریوں کی شرکت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

اس سیر کے ذریعے شرکا کو پرندوں کی شناخت اور موقع پر حیاتیاتی تنوع کا ریکارڈ مرتب کرنے کا عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع بھی ملا۔ جناب ونے کمار نے پرندوں کے ماحولیات، ان کے طرزِ عمل اور تحفظ سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے ماحولیاتی نظام میں پرندوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ قدرتی طور پر نقصان دہ کیڑوں پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ماحولیاتی نظام کی صحت کا اندازہ لگانے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

’سنڈے برڈ واک @ این زیڈ پی‘ جیسی سرگرمیوں کے ذریعے نیشنل زولوجیکل پارک مسلسل ماحولیاتی بیداری کو فروغ دے رہا ہے، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں شہریوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے اور چڑیا گھر میں پائے جانے والے پرندوں کی متنوع اقسام کا ریکارڈ مرتب کرنے کے عمل میں عوامی شمولیت کو مضبوط بنا رہا ہے۔

سیکھنے کے مؤثر مواقع فراہم کرنے اور شرکا کی بامعنی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ہر اتوار کو پرندوں کی سیر میں 20 سے 25 افراد کو ہی شامل کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے پیشگی اندراج لازمی ہے اور نشستیں پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر مختص کی جاتی ہیں۔ اندراج کا فارم ہر ہفتے پیر سے جمعہ تک کھلا رہتا ہے۔ اس کا ربط نیشنل زولوجیکل پارک کی سرکاری ویب سائٹ اور ’این زیڈ پی ساتھی‘ موبائل ایپ کے ذریعے دستیاب ہے۔

*********

 ش ح۔ش ت۔ص ج

Urdu No-7704


(ریلیز آئی ڈی: 2336757) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil