وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن کے اس مضمون کو شیئر کیا، جس میں قبائلی طلبہ کو بااختیار بنانے میں اکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے کردار کو اجاگر کیا گیا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 NOV 2026 6:24PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا ہے۔

اس مضمون میں اکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) کے ارتقا اور معیاری تعلیم اور ہمہ جہت ترقی کے ذریعے قبائلی بچوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے میں ان کے کردار کو بیان کیا گیا ہے۔ اس میں برج کورسز ، دو لسانی تدریس، ٹیکنالوجی سے آراستہ جماعتوں، کھیلوں اور پیشہ ورانہ تربیت جیسی اہم پہلوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان طلبہ کی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے جو آئی آئی ٹی، ایمس اور دیگر ممتاز تعلیمی اداروں میں داخلہ حاصل کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:

’’اکلویہ ماڈل رہائشی اسکول معیاری تعلیم کے ذریعے قبائلی بچوں کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔

جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر، عزت مآب نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے ایک مضمون تحریر کیا ہے، جس میں اکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے ارتقا اور قبائلی طلبہ کو معیاری تعلیم اور ہمہ جہت ترقی فراہم کرنے میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

انہوں نے برج کورسز ، دو لسانی تدریس، ٹیکنالوجی سے آراستہ جماعتوں، کھیلوں اور پیشہ ورانہ تربیت جیسی پہلوں کو اجاگر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ان طلبہ کی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا ہے جو اب آئی آئی ٹی، ایمس اور دیگر ممتاز تعلیمی اداروں میں داخلہ حاصل کر رہے ہیں۔

یہ مضمون ضرور پڑھنا چاہیے!‘‘

******

ش ح۔ ف ا ۔ م ر

U-NO. 7688


(ریلیز آئی ڈی: 2336619) وزیٹر کاؤنٹر : 8