پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 NOV 2026 9:06PM by PIB Delhi
عوامی انتظامیہ میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیرِ اعظم ایوارڈز 2026 کے لیے ویب پورٹل (https://pmawards.gov.in) کا باضابطہ طور پر 13 نومبر 2026 کو محکمہ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کے لیے اِفتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کی گئی، جس میں بھارت سرکار کی وزارتوں/محکموں کے اہلکاران، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل سکریٹریز (انتظامی اصلاحات) اور ضلع کلکٹر/ضلع مجسٹریٹ (ڈی سیز/ڈی ایمز) نے شرکت کی۔ اس سیشن میں 750 مختلف مقامات سے 2000 سے زیادہ افسران نے شرکت کی۔
عوامی انتظامیہ میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیرِ اعظم ایوارڈز 2026 کے تحت ایوارڈز کی کل تعداد 16 ہوگی۔ غور و خوض کی مدت 1 اپریل 2024 سے 30 نومبر 2026 تک ہے۔
اضلاع کی ہمہ گیر ترقی کے زمرے کو جامع طور پر از سر نو ترتیب دیا گیا ہے۔ پی ایم اے 2026 کے لیے، 9 نئی شامل کی گئی اسکیمیں ہیں - ایس بی ایم (شہری) اور امرت، گیان بھارتم، پی ایم متسیہ سمپدا یوجنا، ٹی بی مُکت بھارت ابھیان، تین اجزا کے تحت فصلوں میں تنوع، پی ایم شری، سوچھ بھارت مشن (گرامین)، قدرتی کاشتکاری پر قومی مشن اور آئی جی او ٹی کے تحت صلاحیت سازی۔ پی ایم اے 2025 کی وہ 3 اسکیمیں جو پی ایم اے 2026 کے لیے جاری رکھی گئی ہیں ان میں ہر گھر جل یوجنا، پی ایم سوریا گھر مفت بجلی یوجنا اور سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 شامل ہیں۔
وزیرِ اعظم ایوارڈز 2026 کے تحت منظور شدہ اسکیمیں وزیرِ اعظم ایوارڈز 2027 کے لیے بھی جاری رہیں گی۔
خواہشمند بلاکس والے اضلاع خواہشمند بلاکس پروگرام کے زمرے میں حصہ لیں گے، جس میں بھارت کے 331 اضلاع میں پھیلے ہوئے 513 آکانشی بلاکس شامل ہیں۔
وزارتوں سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ 17 نومبر 2026 تک ڈی اے آر پی جی کو اپنے مقداری، معیاری اور حکم رانی کے پیرامیٹرز جمع کرائیں تاکہ اضلاع کے ذریعے جمع کرائی جانے والی درخواست فارم کو پی ایم ایوارڈز پورٹل پر تیار کرنے اور اپ لوڈ کرنے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔
وزیرِ اعظم ایوارڈز 2026 میں شامل ہوں گے: (i) ٹرافی، (ii) اسکرول اور (iii) ایوارڈ یافتہ ضلع/تنظیم کو 20 لاکھ روپے کا ترغیبی انعام جو منصوبے/پروگرام کے نفاذ یا عوامی بہبود کے کسی بھی شعبے میں وسائل کے خلا کو پُر کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 7627