بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای) نے خصوصی مہم 6.0 کے اختتام پر سوچھتا کو دفتری دیواروں سے آگے بڑھایا


صاف ستھرے محلے، ای-ویسٹ کے اختراعی دوبارہ استعمال اور سرسبز کام کی جگہیں اس مہم کی پہچان ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 NOV 2026 8:32PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای) نے اپنی تنظیموں کے ساتھ مل کر خصوصی مہم 6.0 (2 سے 31 اکتوبر 2026) کے دوران صفائی، زیر التوا معاملات میں کمی، ریکارڈ کے انتظام اور ماحولیاتی پائیداری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنے دفاتر اور فیلڈ اداروں میں متعدد اقدامات کیے۔

اس مہم میں 142 مقامات کا احاطہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 1,500 مربع فٹ جگہ دوبارہ حاصل کی گئی اور ای-ویسٹ سمیت کباڑ اور متروک اشیا کو ٹھکانے لگانے سے 2,47,156 روپے کی آمدنی ہوئی۔ دفتری احاطے سے ہٹ کر، اس مہم نے عوامی مقامات پر صفائی، کمیونٹی کی شرکت اور ای-ویسٹ کے دوبارہ استعمال کے اختراعی طریقوں کو بھی فروغ دیا۔ اس مہم میں زیر التوا معاملات میں کمی اور ریکارڈ کے انتظام کو بہتر بنانے میں بھی نمایاں پیش رفت درج کی گئی، جس کے اہم نتائج درج ذیل ہیں:

مہم کا اس کور کارڈ

وزارت نے 142 مقامات پر صفائی مہم چلائی، جس کے نتیجے میں 1,500 مربع فٹ دفتری جگہ دوبارہ حاصل کی گئی اور ای-ویسٹ سمیت کباڑ اور متروک اشیا کو ٹھکانے لگانے سے 2,47,156 روپے کی آمدنی ہوئی۔ زیر التوا معاملات میں کمی اور ریکارڈ کے انتظام میں بھی نمایاں کام یابیاں درج کی گئیں، جن میں شامل ہیں:

  • 11 پی ایم او حوالہ جات، ارکان پارلیمنٹ سے موصول ہونے والے 29 حوالہ جات اور 2 پارلیمانی یقین دہانیوں کو ٹھکانے لگانا۔
  • 1,973 عوامی شکایات اور 84 شکایتی اپیلوں کا ازالہ۔
  • 2,924 فزیکل فائلوں کا جائزہ، جن میں سے 233 فائلوں کو ختم کیا گیا۔
  • 355 ای-فائلوں کا جائزہ، جن میں سے 87 ای-فائلوں کو بند کیا گیا۔

سوچھتا کا عہد اور عوامی شرکت

اس مہم کا آغاز وزارت اور اس کے فیلڈ دفاتر کے تقریباًً 250 اہلکاران کو سوچھتا کا عہد دلانے سے ہوا، جو سوچھتا ہی سیوا 2026 (17 ستمبر سے 2 اکتوبر) کی رفتار کو آگے بڑھا رہا ہے۔ شہریوں کو وزارت کی ویب سائٹ: https://dashboard.msme.gov.in/events/pledge.aspx کے ذریعے آن لائن عہد لینے کی بھی ترغیب دی گئی۔

محلے کی صفائی: دفتری احاطے سے آگے سوچھتا

صفائی مہم کو عوامی مقامات تک بڑھاتے ہوئے، این ایس آئی سی کی ہیڈ آفس ٹیم نے صفائی متروں کے ساتھ مل کر قریبی عوامی مقامات بشمول میٹرو اسٹیشنوں، پارکوں وغیرہ پر صفائی کی سرگرمیاں انجام دیں۔ دکانداروں، طلبہ اور رہائشیوں کو کچرے کی علیحدگی اور عوامی مقامات کو صاف رکھنے کے بارے میں حساس بنایا گیا۔

راجا جی نگر صنعتی علاقے، بنگلورو میں، این ایس آئی سی کے برانچ آفس اور مقامی رضاکاروں نے کچرا صاف کیا، عوامی گزرگاہوں کو صاف کیا اور بائیوڈیگریڈیبل اور غیر بائیوڈیگریڈیبل کچرے کو الگ کیا۔ پڑوسی صنعت کاروں کو بھی پائیدار کچرا انتظام کے بارے میں حساس بنایا گیا۔

پہلے: راجا جی نگر، بنگلورو میں کچرے کا ڈھیر

بعد میں: وہی حصہ، صاف کیا گیا

اسی طرح، ایم جی آئی آر آئی نے 13 اکتوبر 2026 کو مہاراشٹر کے وردھا ضلع کے یلاکیلی گاؤں میں دریا کے گھاٹ پر صفائی مہم کا اہتمام کیا۔

پہلے: گندا دریا کا گھاٹ وردھا، مہاراشٹر

بعد میں: وہی گھاٹ، صاف کیا گیا

ای-ویسٹ سے ایک فعال چرخہ تک

ایم جی آئی آر آئی، وردھا نے، تقریباًً مکمل طور پر ناکارہ الیکٹرانک اجزا سے ایک فعال چرخہ تیار کرکے ای-ویسٹ کے دوبارہ استعمال کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ مدر بورڈز، پی سی بی سٹرپس، پرانی ڈی وی ڈی ڈرائیوز سے پلیاں، بیرنگز اور دیگر ناکارہ اجزا کو دوبارہ استعمال کرکے ایک فعال ماڈل بنایا گیا۔ یہ پہل کم کرنے، دوبارہ استعمال کرنے اور ری سائیکل کرنے کے اصولوں کی مثال ہے، جو الیکٹرانک کچرے کو مفید مصنوعات میں تبدیل کرنے میں جدت طرازی کو ظاہر کرتی ہے۔

زیادہ سرسبز اور خوش آئند کام کی جگہیں

وزارت نے اپنے دفتری کام کی جگہوں پر گملوں میں لگے پودے ورک سٹیشن پارٹیشنز کے ساتھ رکھ کر ہریالی متعارف کرائی، جس سے ایک تازہ اور زیادہ خوش آئند ماحول پیدا ہوا۔

ایم/او ایم ایس ایم ای دفتر میں ورک سٹیشنز کے ساتھ گملوں میں لگے پودے

این ایس آئی سی کے نینی برانچ آفس نے اپنے باغ کے لان کو تخلیقی طور پر ”N S I C“ حروف کی شکل دے کر ایک سوچھتا سیلفی پوائنٹ تیار کیا۔ یہ پہل اندرون خانہ اور صفر لاگت پر، پلاسٹک یا فلیکس مواد کے استعمال کے بغیر کی گئی، جو دیگر دفاتر کے لیے ایک سادہ، پائیدار اور قابلِ نقل ماڈل پیش کرتی ہے۔ مزید برآں، این ایس آئی سی ہیڈ آفس نے ہریالی کو شامل کرکے اپنے استقبالیہ علاقوں کو بہتر بنایا، جس سے ایک صاف، سرسبز اور خوش آئند کام کی جگہ کے ماحول کو مزید فروغ ملا۔

سوچھتا کو دیہاتوں، اسکولوں اور برادریوں تک لے جانا

شہریوں کی شمولیت مہم کا ایک اہم جزو رہی۔ 6 اکتوبر کو، ایم جی آئی آر آئی نے گو-وگیان انوسندھان کیندر، دیولاپار میں عملے اور دیہاتیوں کو شامل کرتے ہوئے ایک سوچھتا اور حفظان صحت بیداری پروگرام منعقد کیا۔

اسی طرح، کے وی آئی سی نے بیداری پروگراموں کے ذریعے طلبہ اور مقامی برادریوں کے ساتھ مشغولیت اختیار کی۔ 5 اکتوبر کو، اس نے نندکشور کیلاش چندر مہاودیالیہ، سیتاپور، اتر پردیش میں 100 سے زیادہ طلبہ کے لیے ایک سیمینار، مباحثہ اور مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا، ساتھ ہی چرخہ اور کمہار کے چاک کے مظاہرے بھی کیے۔ اسکولوں اور کالجوں میں، اوٹی میں ایک پی ایم ای جی پی بیداری کیمپ کے دوران اور محمد صادق کالج، رام ناتھ پورم، تمل ناڈو میں بھی سوچھتا کے عہد لیے گئے۔

ایک اسکول اسمبلی میں عہد

بیداری اور صلاحیت سازی

دفاتر میں اسٹینڈیز اور بینرز لگائے گئے تاکہ اہلکاران اور ملاقاتیوں میں مہم کے بارے میں بیداری پھیلائی جا سکے۔ وزارت کے اہلکاران کو بھی آئی-گاٹ کرم یوگی پلیٹ فارم کے ذریعے ای-ویسٹ مینجمنٹ اور ریکارڈ مینجمنٹ پر شناخت شدہ کورسز کرنے کی ترغیب دی گئی۔

رفتار کو برقرار رکھنا

خصوصی مہم 6.0 نے صفائی، پائیداری اور ماحولیاتی ذمہ داری کو فروغ دینے میں اجتماعی شرکت کی اہمیت کی دوبارہ تصدیق کی۔ وزارتِ ایم ایس ایم ای باقاعدہ صفائی مہمات، زیر التوا معاملات کو تیزی سے نمٹانے، مؤثر ریکارڈ مینجمنٹ اور ای-ویسٹ کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے کے ذریعے ان اقدامات کو ادارہ جاتی شکل دینے کے لیے عہدبستہ ہے۔ ان مسلسل کوششوں کا مقصد ایم ایس ایم ای ایکو سسٹم میں صاف ستھری، سرسبز اور زیادہ مؤثر کام کی جگہیں فروغ دینا ہے۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 7625


(ریلیز آئی ڈی: 2336056) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Assamese