وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا کا ایک مضمون شیئر کیا، جس میں کینسر کے علاج کا بوجھ کم کرنے اورسستی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بھارت کے اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 NOV 2026 2:41PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا ہے۔

اس مضمون میں بتایا گیا ہے کہ کینسر کی ادویات کی قیمتوں میں کمی لانے سے لے کر کینسر کے علاج کی سہولیات کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے تک، بھارت مریضوں اور ان کے اہل خانہ پر علاج کے اخراجات کا بوجھ کم کرنے کے لیے اہم اقدامات کر رہا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’معیاری طبی سہولیات تک رسائی کبھی بھی مالی استطاعت کی کمی کی وجہ سے محدود نہیں ہونی چاہیے۔

مرکزی وزیر جناب @JPNadda نے اس حوالے سے اہم پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے آئندہ کا لائحۂ عمل بھی پیش کیا ہے۔ کینسر کی ادویات کی قیمتوں میں کمی لانے سے لے کر کینسر کے علاج کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے تک، بھارت مریضوں اور ان کے اہل خانہ پر علاج کے اخراجات کا بوجھ کم کرنے کے لیے اہم اقدامات کر رہا ہے۔

یہ مضمون ضرور پڑھیں!‘‘

https://hindustantimes.com/opinion/when-cancer-hits-the-cost-of-treatment-shouldn-t-bite-101794509358328.html

****

 (ش ح ۔رک)

U. No.7596


(ریلیز آئی ڈی: 2335811) وزیٹر کاؤنٹر : 11