پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 JUL 2026 4:14PM by PIB Delhi
گزشتہ پانچ برسوں کے دوران نیوکلیئر بجلی گھروں سے بجلی کی پیداوار اور ان کے پلانٹ لوڈ فیکٹر (پی ایل ایف) کی تفصیلات، بشمول تارا پور نیوکلیر بجلی گھر، ضمیمے میں دی گئی ہیں۔
این پی سی آئی ایل کے زیرتعمیر پروجیکٹوں کی تفصیلات ذیل میں جدول میں پیش کی گئی ہیں۔
|
اکائی
|
پروجیکٹ اور جگہ
|
صلاحیت
(ایم ڈبلیو)
|
شروع کرنے کی ممکنہ تاریخ
|
نظرثانی شدہ قیمت
(کروڑ روپے میں)
|
|
آر اے پی پے 7 اینڈ 8
|
راوت بھاتا، راجستھان
|
2 x 700
|
کمرشیل آپریشن 15 مارچ 2026 کو شروع کیا گیا
|
# 22,924
|
|
شروع کرنے کی ایڈوانسڈ اسٹیج
|
|
جی ایچ اے وی پی
1 اینڈ 2
|
گورکھپور، ہریانہ
|
2 x 700
|
تعمیر کا کام مکمل اور 6 ماہ کے اندر شروع کیے جانے کا کام متوقع، کانکریٹ کی پہلی کھیپ سے سالوں تک
|
* 20,594
|
|
کے اے آئی جی اے
5 اینڈ 6
|
کائگا، کرناٹک
|
2 x 700
|
June-2031/ June-2032
|
21,000*
|
|
کے کے این پی پی
3 اینڈ 4
|
کدن کولم، تامل ناڈو,
|
2 x 1000
|
June-2027/ June-2028
|
68,893
|
|
کے کے این پی پی
5 اینڈ 6
|
2 x 1000
|
June-2029/ March-2030
|
69,437
|
* نظرِ ثانی کے تحت
# جوہری بجلی گھر (این پی پی) کی لاگت دو یونٹوں کی بنیاد پر دستیاب ہے۔
بی ایچ اے وی آئی این آئی (بھاوِنی) تمل ناڈو کے کلپکّم میں 500 میگاواٹ کے پروٹوٹائپ فاسٹ بریڈر ری ایکٹر (پی ایف بی آر) کو شروع کرنے کے عمل میں ہے۔ پی ایف بی آر کی تکمیل پر آنے والی تخمینی لاگت 8,181 کروڑ روپے ہے اور توقع ہے کہ یہ پروجیکٹ مارچ 2027 تک پوری طرح کام کرنے لگے گا۔
گزشتہ تین برسوں کے دوران، این پی سی آئی ایل نےنیوکلیئر بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے درج ذیل اداروں کے ساتھ معاہدے کیے اور اشتراک قائم کیا:
1. مہاراشٹر اسٹیٹ پاور جنریشن کمپنی (مہاجینکو)
2. مہاراشٹر انسٹی ٹیوشن فار ٹرانسفارمیشن (متر) اور
3. این ایل سی انڈیا لمیٹڈ (سابقہ نام: نیویلی لیگنائٹ کارپوریشن انڈیا لمیٹڈ)
نیوکلیئر بجلی گھروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان انتظامات کا وقتاً فوقتاً آڈٹ اور جائزہ لیا جاتا ہے اور ضرورت کے مطابق انہیں مزید بہتر بنایا جاتا ہے۔ کسی انتہائی غیر متوقع صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے، تارا پورنیوکلیئر بجلی گھر سمیت تمام نیوکلیئربجلی گھروں کے مقامات پر کام شروع ہونے سے پہلے ضابطہ جاتی ادارے سے منظور شدہ پروجیکٹ تیار رکھے جاتے ہیں۔ فیصلہ سازی کی صلاحیت، حفاظتی انتظامات پر عمل درآمد، جوابی کارروائی میں لگنے والا وقت، متعلقہ اداروں کے درمیان تال میل اور ضروری وسائل کی دستیابی وغیرہ کو جانچنے کے لیے وقتاً فوقتاً مشقیں کی جاتی ہیں۔ بجلی گھر کے تمام اہلکاروں کو تحفظ، ہنگامی حالات اور سلامتی سے متعلق اقدامات کی مناسب تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ مختلف ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے سلامتی کے اہلکاروں کی جانب سے وقتاً فوقتاً فرضی مشقیں بھی انجام دی جاتی ہیں اور ان سے متعلق رپورٹوں کا متعلقہ حکام جائزہ لیتے ہیں۔
یہ معلومات وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، نیوکلیئر توانائی اور خلاء کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
****
ش ح۔ش م ۔ ج ا
U.No. 7580