سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مجوزہ ’رینٹ اے کیب‘ اصلاحات سے کاروباری مواقع میں توسیع اور مسافروں کو بہتر خدمات کی فراہمی کی راہ ہموار ہوگی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 NOV 2026 9:05PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ٹیکسی کرایے پر فراہم کرنے کے کاروبار کو شروع کرنے اور چلانے کے عمل کو آسان بنانے، کرایے پر گاڑیوں کے انتخاب کے دائرے کو وسیع کرنے اور مسافروں کی حفاظت کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اصلاحات کی تجویز پیش کی ہے۔ مجوزہ نظام میں آسان طریقۂ کار کے ساتھ صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے پر بھی توجہ دی گئی ہے۔

اہم دفعات

  • کاروبار شروع کرنے میں آسانی اور مزید انتخاب: گاڑی فراہم کرنے والے اداروں کو ڈرائیور کے ساتھ یا اس کے بغیر ٹیکسیاں فراہم کرنے کی اجازت ہوگی۔ گاڑیوں کے کم از کم بیڑے کی تعداد 50 سے گھٹا کر 5 کر دی جائے گی، جبکہ ہر مقامِ کاروائی پر کم از کم 2 ٹیکسیاں رکھنا ضروری ہوگا۔ پانچ سیاحتی شہروں میں شاخیں قائم کرنے کی شرط بھی ختم کر دی جائے گی۔
  • ایک ہی الیکٹرانک لائسنس: مرکزی دفتر اور شاخوں کے لیے الگ الگ لائسنس کے بجائے ایک ہی  لائسنس جاری کیا جائے گا، جو یکساں فیس پر پوری ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقے میں قابل قبول ہوگا۔ منظور شدہ  مقامات میں ہوائی اڈے، ریلوے اسٹیشن اور بس اڈے بھی شامل کیے جا سکیں گے۔
  • مقررہ مدت میں منظوری: لائسنس جاری کرنے اور ان کی تجدید کے لیے 60 دن کی مدت مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ گاڑیوں یا مقامات کو شامل کرنے یا ہٹانے کی درخواستوں پر 30 دن کے اندر منظوری نہ ملنے کی صورت میں انہیں منظور شدہ تصور کیا جائے گا۔
  • کاغذی کارروائی میں کمی: الیکٹرانک واہن رجسٹر س اور خودکار طریقے سے معلومات کے حصول کے ذریعے ضابطوں کی تعمیل کے عمل کو آسان بنایا جائے گا۔
  • زیادہ محفوظ سفر: ٹیکسیوں میں مقام کی نشاندہی کرنے والا نظام، بچوں کی حفاظت کے لیے مخصوص نشستوں کا انتظام (اختیاری) اور ابتدائی طبی امداد کی کٹس رکھنا لازمی ہوگا۔ گاڑی فراہم کرنے والے اداروں کے لیے ویب سائٹ، 24 گھنٹے شکایات کے ازالے کی سہولت، ہنگامی مرمت اور گاڑی کو کھینچ کر لے جانے کی خدمات فراہم کرنا بھی ضروری ہوگا۔
  • ڈرائیوروں کی فلاح و بہبود اور جواب دہی: اداروں کی جانب سے فراہم کیے جانے والے ڈرائیوروں کی پولیس سے تصدیق کرانا ضروری ہوگا اور ان کی فلاح و بہبود کو سماجی تحفظ کے ضابطے 2020 کے تحت یقینی بنایا جائے گا۔ ٹیکسی یا ادارے کی جانب سے فراہم کردہ ڈرائیور سے متعلق بعض سنگین جرائم کی صورت میں ادارے کے لائسنس کی میعاد کم کر دی جائے گی۔
  • منصفانہ کارروائی اور اپیل میں آسانی: اجازت نامہ معطل یا منسوخ کرنے پر غور کرنے سے پہلے اداروں کو معمولی نوعیت کی خلاف ورزیوں کی اصلاح کے لیے مناسب وقت دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، اپیلوں کے لیے ایک نظام متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت سماعتیں الیکٹرانک ذرائع سے بھی کی جا سکیں گی۔

متوقع اثرات

زندگی میں آسانی: کرایے پر گاڑیوں کے وسیع تر انتخاب، حفاظتی سازوسامان اور 24 گھنٹے شکایات کے ازالے کی سہولت سے گاڑیاں کرایے پر لینے والوں کو فائدہ پہنچے گا۔

کاروبار کرنے میں آسانی: کاروبار شروع کرنے کی رکاوٹوں میں کمی اور لائسنس کے آسان طریقۂ کار سے چھوٹے کاروباری اداروں اور روزگار کے مواقع کو فروغ ملے گا۔

متاثر ہونے والے فریق

گاڑیاں کرایے پر لینے والے افراد، گاڑی فراہم کرنے والے ادارے، ڈرائیور اور ریاستی و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ٹرانسپورٹ  اتھارٹیز۔

 نفاذ کے تقاضے

ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نگرانی، الیکٹرانک  لائسنسز اور واہن کے ریکارڈ کے ذریعے ان اصلاحات پر عمل درآمد میں مدد ملے گی۔

***

ش ح۔  ش ت۔ش ب ن

U-7575


(ریلیز آئی ڈی: 2335698) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi