وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کا منیلا، فلپائن کا دورہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 NOV 2026 11:41PM by PIB Delhi

جمہوریہ فلپائن کے صدر عزت مآب جناب فرڈینینڈ آر مارکوس جونیئر کی دعوت پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی 16 سے 17 نومبر 2026 تک منیلا، فلپائن کا دورہ کریں گے۔

اس دورے کے دوران وزیر اعظم 17 نومبر 2026 کو 23ویں آسیان-ہندوستان سربراہ اجلاس اور 21ویں مشرقی ایشیا سربراہ اجلاس (ای اے ایس) میں شرکت کریں گے۔ ان دونوں اجلاس کی میزبانی فلپائن 2026 کے لیے آسیان کی صدارت کے تحت کر رہا ہے۔

ہندوستان اور آسیان کے تعلقات، ہندوستان کی ’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘ اور ہند-بحرالکاہل خطے سے متعلق ہمارے وژن کا ایک اہم ستون ہیں۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہندوستان اور آسیان 2026 کو بحری تعاون کے آسیان-ہندوستان سال کے طور پر منا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، 2027 میں دونوں کے درمیان مذاکراتی تعلقات کے 35 سال اور جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے پانچ سال مکمل ہوں گے۔

آسیان-ہندوستان سربراہ اجلاس میں جامع اسٹریٹجک شراکت داری پر عمل درآمد میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، جس میں آسیان-ہندوستان لائحہ عمل برائے 2026-2030 بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی باہمی تعاون کی مستقبل کی سمت بھی متعین کی جائے گی۔

مشرقی ایشیا سربراہ اجلاس میں آسیان اور دیگر شریک ممالک کے ساتھ علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر تبادلۂ خیال کا موقع فراہم ہوگا۔

***

ش ح۔  ش ت۔ش ب ن

U-7574


(ریلیز آئی ڈی: 2335697) وزیٹر کاؤنٹر : 3