سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا اٹلی کا دورہ ، مئی 2026 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اٹلی کے دورے کے دوران طے پانے والی خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری  پر پیش رفت کے جائزے کے ساتھ شروع ہوگیا ہے


بھارت اور اٹلی،باہمی ملاقاتوں، سائنس و اختراع سے متعلق مکالمے  اور ادارہ جاتی شراکت داریوں کے ذریعے، سائنسی تعاون کو مزید مضبوط اور وسیع بنانے کے لیے کوشاں ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 NOV 2026 4:04PM by PIB Delhi

سائنس و ٹیکنالوجی، ارضیاتی علوم اور وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نیز ایٹمی توانائی کے محکمے، خلائی امور، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی قیادت میں بھارتی وفد نے اٹلی کا سرکاری دورہ شروع کر دیا ہے۔مذکورہ دورے کا مقصد مئی 2026 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اٹلی کے دورے کے دوران طے پانے والی خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید آگے بڑھانا ہے، جس میں سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

سائنسی برادری کے نمائندوں اور بھارتی سفارت خانے کے حکام کے ساتھ ابتدائی ملاقات نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کی توثیق کی اور دوطرفہ سائنسی و تکنیکی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا یہ دورہ 11 سے 15 نومبر 2026 تک جاری رہے گا۔ اس دوران اعلیٰ سطحی دوطرفہ ملاقاتیں اور مختلف سائنسی و تحقیقی اداروں کے دورے بھی پروگرام کا حصہ ہیں، جن کا مقصد بھارت اور اٹلی کے درمیان سائنسی تعاون کو نئی رفتار فراہم کرنا  ہے۔

بھارت-اٹلی سائنس و ٹیکنالوجی مکالمہ 2026 کے تحت ڈاکٹر جتیندر سنگھ 12 نومبر کو اٹلی کے وزیر برائے یونیورسٹیز و تحقیق سے ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ وہ اٹلی کی وزیر برائے یونیورسٹیز و تحقیق انا ماریا برنینی کے ساتھ دوسرے سائنس و اختراع مکالمے میں بھی شرکت کریں گے۔یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان سائنس، تحقیق اور اختراع کے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

بھارتی وفد،اٹلی کے اہم سائنسی و تحقیقی اداروں کا 13 نومبر کو اٹلی کے شہر ٹریئسٹے میں واقع ممتاز سائنسی اور تکنیکی اداروں کا دورہ کرے گا، جن میں

 الیٹرا سنکروٹرون سہولت ، بین الاقوامی مرکز برائے نظریاتی طبیعیات(آئی سی ٹی پی)، بین الاقوامی مرکز برائے جینیاتی انجینئرنگ اور بایوٹیکنالوجی (آئی سی جی ای بی)ادارے شامل ہیں۔ان دوروں کا مقصد ان اداروں کی سائنسی اور تحقیقی سہولیات سے واقفیت حاصل کرنا اور ادارہ جاتی سطح پر تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنا ہے۔

وزیر موصوف کے دورے کے پروگرام میں 14 نومبر کو روم میں واقع بھارتی سفارت خانے میں ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر منعقد ایک تقریب بھی شامل ہے۔اس کے بعد ڈاکٹر جتیندر سنگھ اٹلی میں مقیم بھارتی برادری کے افراد سے ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ  تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

بھارتی وفد میں اٹلی میں بھارت کی سفیر محترمہ وانی راؤ ، بھارتی سفارت خانے کے نائب سربراہِ مشن جناب گورو گاندھی ،  سائنس و ٹیکنالوجی کے سربراہ (انچارج) ڈاکٹر پروین کمار سوما سندرم، سائنس و ٹیکنالوجی کے گلوبل انوویشنز کے محکمے(سائنٹیفک ڈسیژن یونٹ) سے وابستہ ڈاکٹر دھننجے تیواری، وزیر موصوف کے پرائیویٹ اسسٹنٹ جناب راجیو کمار چودھری، بھارتی سفارت خانے کی فرسٹ سیکریٹری محترمہ لکشمی سوامی ناتھن، اے ایس او جناب انوج جین اور سفارت خانے کی مقامی عملے کی رکن محترمہ سلویا بوفا شامل ہیں۔

بھارتی وفد میں ملک کے تحقیقی اداروں، تعلیمی مراکز اور اختراعی شعبے کے نمائندے ، ڈاکٹر آر۔ وجے، ڈائریکٹر، انٹرنیشنل ایڈوانسڈ ریسرچ سینٹر فار پاؤڈر میٹالرجی اینڈ نیو میٹریلز (اے آر سی آئی)، حیدرآباد، پروفیسر سنجے بہاری، ڈائریکٹر، سری چترا ترو نال انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، ترواننت پورم، پروفیسر وینو گوپال اچنتا،ڈائریکٹر، نیشنل فزیکل لیبارٹری، نئی دہلی، پروفیسر وبھا ٹنڈن،ڈائریکٹر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل بایولوجی، کولکاتا کے ارکان شامل ہیں۔

بھارت کے اختراعی اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی نمائندگی کرنے والے اہم افراد میں، پروفیسر کستوری ساہا، پروجیکٹ ڈائریکٹر، کیو میٹ ٹیک فاؤنڈیشن، آئی آئی ٹی ممبئی، ڈاکٹر اشوتوش اگنی ہوتری،چیف ایگزیکٹو افسر، انکیوبیٹر اینڈ ٹیکنوپارک، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) ، کانپور، ڈاکٹر ستیہ داس، چیف ایگزیکٹوافسر، آئی کے پی نالج پارک، حیدرآباد شامل ہیں۔

بھارتی حکومت، تحقیقی اداروں، تعلیمی مراکز اور ٹیکنالوجی انکیوبیٹرز کے اعلیٰ عہدیداروں کی شرکت اٹلی کے ساتھ بھارت کے سائنسی روابط میں وسیع ادارہ جاتی نمائندگی اور مختلف شعبوں کی شمولیت کی عکاسی کرتی ہے۔

.https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image001_20261112160521_f31b2c.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image002_20261112160526_283c34.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261112160531_82f82d.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image004_20261112160536_79a943.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/RO01_20261112161210_70b955.jpeg

******

ش ح۔ ش م ۔ت ا

U-NO-7547


(ریلیز آئی ڈی: 2335512) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी