پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 NOV 2026 3:55PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے خصوصی مہم 6.0 کا اعلان کیا، جس کے لئے یاری کا مرحلہ 15 سے 30 ستمبر 2026 تک جاری رہا۔اس کے بعد 2 سے 31 اکتوبر 2026 تک نفاذ کا مرحلہ عمل میں آیا۔ سی پی ڈبلیو ڈی کے نوڈل افسران اور دفاتر کو مہم کے مقاصد اور طریقۂ کار سے آگاہ کرنے کے لیے سی پی ڈبلیو ڈی کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا بھرپور استعمال کیا گیا۔

سی پی ڈبلیو ڈی نے خصوصی مہم 6.0 کے اہم ترجیحی شعبوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک بینر تیار کیا، جسے ملک بھر میں واقع اپنے دفتری احاطوں، جی پی آر اے، جی پی او اے اور منصوبوں کے مقامات پر آویزاں کیا گیا۔

سی پی ڈبلیو ڈی کے دفاتر نے صفائی ستھرائی کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے خصوصی مہم 6.0 کے تحت مختلف اقدامات کیے۔

اس سال بھی سی پی ڈبلیو ڈی نے ایک جامع لائحۂ عمل تیار کیا اور جی پی آر اے اور جی پی او اے کمپلیکس میں مجموعی صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے، زیر التوا حوالہ جات کا ازالہ کرنے، جگہ کے مؤثر انتظام اور ریکارڈ کا منظم جائزہ لینے کے لیے مخصوص اہداف مقرر کیے، جن میں ای -ویسٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
سی پی ڈبلیو ڈی نے خصوصی مہم 6.0 کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا اور صفائی ستھرائی، ریکارڈ کے مؤثر انتظام، جگہ کے بہترین استعمال اور زیرالتوا حوالہ جات میں کمی سمیت مختلف ترجیحی شعبوں کے لیے مقررہ اہداف حاصل کیے۔ خاص طور پر عوامی شکایات کے ازالے، وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) سے موصولہ حوالہ جات کا تصفیہ کرنے اور ریکارڈ کے جائزے کے شعبوں میں حاصل ہونے والی کامیابیاں مقررہ اہداف سے بھی تجاوز کر گئی ہیں، جس کی تفصیل ذیل کے جدول میں فراہم کی گئی ہے:

سی پی ڈبلیو ڈی نے خصوصی مہم 6.0 کے دوران انجام دی گئی سرگرمیوں کی ایکس، فیس بک اور انسٹاگرام سمیت اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے وسیع پیمانے پر تشہیر کی تاکہ مہم کے مقاصد اور کامیابیوں کو عام لوگوں تک پہنچایا جا سکے اور ملک بھر میں سی پی ڈبلیو ڈی کے افسران اور عملے میں زیادہ سے زیادہ بیداری اور شرکت کو فروغ دیا جا سکے۔ سوشل میڈیا پر کی گئی چند پوسٹس ذیل ہیں:





سی پی ڈبلیو ڈی خصوصی مہم 6.0 کے تحت مختلف اقدامات پر مسلسل عمل درآمد کے ذریعے صفائی ستھرائی اور طرز حکمرانی میں کارکردگی کو فروغ دینے کے اپنے عزم پر عہد بستہ ہے۔
******
ش ح۔م ش ۔ ن ع
UNO-7545