وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارت-میانمار بحری مشق (آئی ایم این ای ایکس - 26) کے آٹھویں ایڈیشن کا وشاکھاپٹنم میں آغاز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 NOV 2026 7:52PM by PIB Delhi

بھارت-میانمار بحری مشق (آئی ایم این ای ایکس - 26) کا آٹھواں ایڈیشن 10 سے 14 نومبر 2026 تک وشاکھاپٹنم میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ میانمار بحریہ کا جہاز 'یو ایم ایس کنگ سن فیو شن' بھارتی بحری جہازوں ' آئی این ایس رانا' اور 'آئی این ایس سومیدھا' کے ہمراہ اس مشق میں حصہ لینے کے لیے 10 نومبر 2026 کو وشاکھاپٹنم پہنچا۔ افتتاحی تقریب 10 نومبر 2026 کو 'آئی این ایس رانا' کے عرشے پر منعقد ہوئی، جس کے ساتھ ہی اس باہمی مشق کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

آئی ایم این ای ایکس دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان بحری تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کا کام کرتا ہے۔ یہ مشق دونوں بحری افواج کو پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ کرنے، باہمی سمجھ بوجھ کو بڑھانے اور عملی ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

بندرگاہی مرحلے میں پیشہ ورانہ تبادلہ خیال، متعلقہ شعبوں کے ماہرین کے درمیان تجربات کا تبادلہ (ایس ایم ای ایز)، ایک دوسرے کے بحری جہازوں کے دورے، کھیلوں کے مقابلے اور عملی امور پر مباحثے شامل ہیں۔ اس کے بعد ہونے والے سمندری مرحلے میں مربوط بحری کارروائیاں، جنگی چالیں اور شریک یونٹوں کے درمیان باہمی تال میل اور ہم آہنگی کو بڑھانے کے مقصد سے کی جانے والی مشقیں شامل ہوں گی۔

آئی ایم این ای ایکس – 26 بھارت اور میانمار کے درمیان پائیدار دوستی اور بحری شراکت داری کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ مشق بھارت کے ’مہاساگر‘ وژن (مختلف خطوں میں سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اور ہمہ گیر پیشرفت) کے وژن سے ہم آہنگ ہے اور بحری تعاون نیز ایک محفوظ اور مستحکم علاقائی ماحول کے قیام کے لیے دونوں بحری افواج کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Pic(1)(3)_20261111195355_25841a.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Pic(2)(3)_20261111195412_367987.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Pic(3)(2)_20261111195428_3c8916.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Pic(4)(1)_20261111195445_52c313.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/Pic(5)(1)_20261111195458_472d97.jpeg

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7520


(ریلیز آئی ڈی: 2335226) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी