پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 NOV 2026 7:05PM by PIB Delhi
وزارت برائے ترقی خواتین و اطفال، بشمول اس کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرنے والے تمام خود مختار/قانونی اداروں نے، 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے اور زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 6 پر عمل درآمد کرنے کی غرض سے کوششوں کا آغاز کیا تھا اور عملی منصوبوں اور اہداف کو حتمی شکل دے دی تھی۔ اس خصوصی مہم کا مقصد وزارت اور اس کے خود مختار اداروں میں صفائی کو فروغ دینا، کام کے طریقہ کار کو ہموار بنانا اور زیر التواء عوامی شکایات کا ازالہ کرنا تھا۔
خصوصی مہم 6 کے نفاذ کے مرحلے کے ایک حصے کے طور پر، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 30 اکتوبر 2026 کو ایک مخصوص یک روزہ تقریب کا اہتمام کیا تھا، جس میں زمینی سطح کے اہلکاروں اور عوام کی فعال شرکت کے ساتھ بڑے پیمانے پر درج ذیل سرگرمیاں انجام دی گئیں:
- زمینی سطح کے اداروں میں صفائی مہمات۔
- عوامی شکایات کا مؤثر ازالہ اور وزارت کی اسکیموں کے تحت پوشن ٹریکر، پی ایم ایم وی وائی اور سی پی گرامس (سی پی جی آر اے ایم ایس) پورٹل کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات کے ازالے کے لیے شکایات ازالہ چوپال / ای-چوپال کا انعقاد۔
مخصوص یک روزہ تقریب کے ایک حصے کے طور پر وزارت کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت کے اہلکاروں کی مشترکہ کوششوں کی بدولت، وزارت کی اسکیموں کے تحت کام کرنے والے زمینی سطح کے اداروں یعنی آنگن واڑی مراکز، بچوں کی دیکھ بھال کے اداروں، شکتی سدن، سکھی نواس، بچوں کے نگہداشتی مراکز (کریچز) وغیرہ میں بڑے پیمانے پر صفائی مہمات اور عوامی شکایات کے ازالے کی مہمات چلائی گئیں۔ اس کے نتیجے میں، خصوصی مہم کے تحت ملک بھر میں واقع 12,08,313 زمینی اداروں میں صفائی کی سرگرمیاں انجام دی گئیں اور اس مخصوص یک روزہ تقریب کے دوران 51,090 شکایات کو نمٹایا گیا۔ اس کے علاوہ، مذکورہ اداروں میں 5,51,653 دیگر سرگرمیاں بھی انجام دی گئیں، جیسے شجرکاری مہمات، اور آنگن واڑی و دیگر زمینی اداروں کے مستفیدین کو ہاتھ دھونے سے متعلق آگاہی کے پیغامات پہنچانا۔
مزید برآں، وزارت نے صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے میں صفائی متروں اور صفائی کارکنوں کی خدمات اور تعاون کو تسلیم کیا اور ان کی ستائش کی۔ تمام صفائی متروں کی ان مخلصانہ خدمات کے اعتراف اور حوصلہ افزائی کے طور پر، جو پورے سال کیمپس کو صاف ستھرا اور صحت بخش رکھنے کے لیے کام کرتے ہیں، انہیں نئی وردیوں اور اعزازات سے نوازا گیا۔
خصوصی مہم 6 کے تحت یک روزہ تقریب کے حصے کے طور پر میزورم میں شکایات کے ازالے کے لیے چوپالوں کا اہتمام کیا گیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7514