جل شکتی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 6.0 نمایاں حصولیابیوں کے ساتھ اختتام پذیر


سوچھتا کوادارہ جاتی بنانے اور محکمہ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی(ڈی ڈی ڈبلیو ایس) میں زیرالتوا معاملات میں کمی لانے میں اہم پیش رفت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 NOV 2026 4:09PM by PIB Delhi

وزارتِ جل شکتی کے تحت محکمہ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی(ڈی ڈی ڈبلیو ایس)نے سرکاری دفاتر میں سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور زیرِ التوا معاملات کو کم کرنے کے مقصد سے چلائی گئی خصوصی مہم 6.0 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔ یہ مہم 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک جاری رہی۔ اس مہم کا مقصد صفائی ستھرائی کو فروغ دینا، کام کی جگہ کو منظم کرنا ، ریکارڈ کے انتظام کو مستحکم بنانا اور زیرِ التوا معاملات کا بروقت ازالہ کرناتھا۔

مہم کے آغاز سے قبل تیاریوں کے سلسلے میں 30 ستمبر 2026 کو سوچھتا کا حلف دلایاگیا اور اس موضوع پر ایک کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس کے بعد یکم اکتوبر 2026 کو وزیرِ جل شکتی کی قیادت میں کالندی کنج میں اجتماعی صفائی مہم (شرم دان) چلائی گئی۔

مہم پر عمل درآمد کے دوران 8 اکتوبر 2026 کو صفائی کارکنوں کی گراں قدر خدمات کے اعتراف اور ان کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے ’صفائی متر سمان‘ کے عنوان سے ایک تہنیتی تقریب اور ان کے لیے صحت کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس کے علاوہ، 15 اکتوبر 2026 کو سوچھتا کے موضوع پر محکمہ کے اندرونی سطح پر مصوری کا مقابلہ منعقد کیا گیا، جس کا مقصد افسران اور عملے میں صفائی کے تئیں بیداری پیدا کرنا اور انہیں سرگرمی سے حصہ لینے کی ترغیب دینا تھا۔

صاف ستھرے اور صحت بخش دفتری ماحول کو برقرار رکھنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، محکمہ کے افسران اور عملے نے 28 اکتوبر 2026 کو سی جی او کمپلیکس کے سینی ٹیشن پارک میں صفائی مہم میں حصہ لیا۔ اس مہم کے تحت شرم دان کے ذریعے راستوں کی صفائی، کچرا جمع کرنے اور احاطے میں جمع فضلہ ہٹانے جیسے کام انجام دیے گئے۔ یہ سرگرمی صفائی ستھرائی کے تئیں اجتماعی ذمہ داری کے جذبے کی عکاس تھی۔

زیرِ التوا معاملات کا ازالہ کرنے اور ریکارڈ کے بہتر انتظام کے سلسلے میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ مہم کے دوران محکمہ نے عوامی شکایات کے 576 معاملات اور عوامی شکایات سے متعلق تمام 29 اپیلوں کے علاوہ اراکینِ پارلیمنٹ کی جانب سے موصول ہونے والے 25 حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیوں کے 3 معاملات اور وزیرِ اعظم کے دفتر (پی ایم او) سے موصول ہونے والے 2 حوالہ جات کا ازالہ کیا۔اس کے ساتھ ہی 100 ای فائلوں کا جائزہ لے کر انہیں بند کیا گیا، جس سے سرکاری ریکارڈ کو منظم بنانے اور انتظامی کارکردگی بہتر کرنے میں مدد ملی۔

محکمہ نے مہم کی رسائی اور تشہیر کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا بھی بھرپور استعمال کیا۔ ان مشترکہ کوششوں کے ذریعے محکمہ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی(ڈی ڈی ڈبلیو ایس) نے سوچھتا کو مستقل معمول بنانے، صفائی کارکنوں کے وقار اور فلاح و بہبود کو فروغ دینے، کام کے ماحول کو بہتر بنانے اور زیرِ التوا معاملات کا بروقت ازالہ کر کے انتظامی کارکردگی مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

********

 (ش ح ۔م ش  ۔ص ج )

U. No.7503

 


(ریلیز آئی ڈی: 2335059) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Assamese